DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

Libya/ Kallar Syedan: Avoid going to Europe through the illegal routes, Sardar Mohsin Abbasi, advisor to the PM

چالیس پچاس لاکھ ادا کر کے لیبیا کے غیر قانونی راستوں سے یورپ جانے سے اجتناب کریں,وزیراعظم کے مشیر سردار محسن عباسی

لیبیا /کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,21،مئی,2023)—وزیراعظم کے مشیر سردار محسن عباسی نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ چالیس پچاس لاکھ ادا کر کے لیبیا کے غیر قانونی راستوں سے یورپ جانے سے اجتناب کریں پچاس لاکھ کے عوض نوجوان کی نعش وصول کرنا کوئی عقلمندی نہیں ہے ابھی تک لیبیا میں کشتیوں کے حادثات میں جان بحق 75 پاکستانیوں کی نعشیں ملک واپس لائی جا چکی ہیں دو نعشیں آج بروز اتوار اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ رہی ہیں۔ انہوں نے کلرسیداں میں لیبیا سے آنے والی نعش کی نمازجنازہ کے بعد موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ صورتحال کی نزاکت کو سمجھنے کی کوشش کریں سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر یورپ داخل ہونا انتہائی مجرمانہ فعل ہے پاکستان حکومت اس کی اجازت نہیں دیتی۔ انہوں نے کہا لیبیا میں اس وقت ہزاروں پاکستانی انتہائی کسمپرسی کی حالت میں زندگی بسر کر رہے ہیں میں ان کی مخدوش حالت کو بیان ہی نہیں کرسکتا۔اب تک لیبیا سے 75 پاکستانیوں کی نعشیں وطن واپس لا چکے ہیں یہ سب چالیس پچاس لاکھ دے کر ادہر پہنچے تھے۔ کلرسیداں اور گردونواح کے لوگ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے غیرقانونی نقل مکانی کو روکیں اور مقامی ایجنٹوں کی نشان دہی کریں۔انہوں نے کہا کہ دو نعشیں آج بروز اتوار بھی لیبیا سے اسلام آباد پہنچ رہی ہیں ان کا تعلق روات کے ملحقہ دیہات سے ہے۔ لیبیا کی جیلوں میں بند متعدد نوجوانوں کو رھائی دلا کر پاکستان منتقل کیا جا چکا ہے ابھی بھی پاکستانی بڑی تعداد میں لیبیا کی جیلوں کے علاؤہ سمندر کے قریبی شہروں میں مقیم ہیں اور سمندر کے راستے غیرقانونی طور پر یورپ جانے کے لیے اپنی باری کے منتظر ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ لیبیا کے راستے یورپ جانا لاکھوں کی ادائیگی کے بعد خود کشی کے راستے کا انتخاب ہے اس طرز عمل کو فوری روکنا ہو گا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

Libya/Kallar-Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 21, May 2023)- Advisor to the Prime Minister, Sardar Mohsin Abbasi, has urged people to avoid going to Europe through the illegal routes of Libya by paying 45 million. It is not wise to accept the dead body of a young man for 500,000. So far, the dead bodies of 75 Pakistanis who died in boat accidents in Libya have been brought back to the country. Addressing the people present after the funeral prayer of the dead body from Libya, he said that you should try to understand the delicacy of the situation. Illegally entering Europe by sea is a very criminal act. The government of Pakistan does not allow it. Thousands of Pakistanis are currently living in a state of extreme poverty in Libya. I cannot describe their plight. So far, the dead bodies of 75 Pakistanis have been brought back from Libya by paying 45 lakhs. The people of Kallar Syedan and its surroundings should show responsibility and stop the illegal migration and identify the local agents. He said that two dead bodies are reaching Islamabad from Libya today on Sunday, they belong to the neighboring villages of Rawat. A number of young people imprisoned in Libyan prisons have been released and transferred to Pakistan. A large number of Pakistanis are still living in Libyan prisons in cities near the sea and waiting for their turn to illegally cross the sea to Europe. He warned that going to Europe via Libya is a suicide choice after paying millions and this behavior must be stopped immediately. On this occasion, PPP District Rawalpindi President Chaudhry Zaheer Mehmood was also present with him.

 

Show More

Related Articles

Back to top button