DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Islamabad Police Raids Sadaqat Ali Abbasi’s Residence

اسلام آباد پولیس نے صداقت علی عباسی کی رھائش گاہ واقع آئی ایٹ فور میں چھاپہ مارا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,20،مئی,2023)—اسلام آباد پولیس نے جمعہ کی شب این اے 57 سے پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کی رھائش گاہ واقع آئی ایٹ فور میں چھاپہ مارا،باوردی پولیس کے علاوہ سادہ کپڑوں والے لوگ بھی تھے، 11 پولیس اہلکاروں نے گھر کے اندر داخل ہو کر صداقت عباسی کی اہلیہ اور بیٹی سے پوچھ گچھ کی، پورے گھر کی تلاشی لی وہ گھریلو ملازم وقاص احمد کو اپنے ہمراہ لے گئے صداقت علی عباسی نے کہا کہ وہ اپنے بنیادی شہری حقوق کی پامالی پر عدالت سے رجوع کریں گے، میں اور میرا خاندان اس طرح کے حربوں سے ڈرنے والا نہیں

Kallar Syedan: (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, May 20, 2023) — Islamabad Police conducted a raid on Friday night at the residence of former PTI member of the National Assembly, Sadaqat Ali Abbasi, located in I84. Apart from the uniformed police officers, there were also plainclothes individuals present during the operation. Eleven police personnel entered the house and questioned Sadaqat Ali Abbasi’s wife and daughter. They conducted a thorough search of the entire house and took the domestic servant, Waqas Ahmed, along with them. Sadaqat Ali Abbasi stated that he would seek legal recourse against the violation of his basic civil rights and added, “Neither I nor my family will be intimidated by such tactics.”

خودکشی یا قتل، 23 سالہ نوجوان گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا

Suicide or murder, a 23-year-old youth died of gunshot wounds in village Sehar

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,20،مئی,2023)— خودکشی یا قتل، 23 سالہ نوجوان گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں منتقل کر دی۔کلر سیداں کے نواحی گاوں سہر میں 23 سالہ زوہیب کیانی گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق گولی کنپٹی پر لگی جو بظاہر خودکشی کا واقعہ لگتا ہے۔پولیس نے بتایا کہ متوفی کا والد پرویز اختر صدمے میں ہونے کی وجہ سے کسی بھی قسم کا بیان دینے کی پوزیشن میں نہیں۔اصل حقائق والد کے ہوش میں آنے کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔

مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر حافظ عثمان عباسی،مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری شوکت اقبال جنجوعہ کا دورہ کلرسیداں۔

Muslim League-N Punjab Vice President Hafiz Usman Abbasi, Muslim League-N Rawalpindi District General Secretary Shaukat Iqbal Janjua visited Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,20،مئی,2023)—مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر حافظ عثمان عباسی،مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری شوکت اقبال جنجوعہ کا دورہ کلرسیداں۔سابق سٹی نائب ناظم راجہ ظفر محمود،مسلم لیگ ن راس الخیمہ دبئی کے صدر راجہ ثاقب محمود اور مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین کی رھائش گاہوں پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے بھیانک اثرات مدتوں یاد رہیں گے قوم کو ہر سال 9 مئی کو یوم سیاہ کے طور پر منا کر پی ٹی آئی کی فسطائیت کی بھرپور مذمت کرنی ہوگی۔اس موقع پر سابق سٹی ناظم شیخ حسن ریاض،ذین العابدین عباس،شیخ حسن سرائیکی،حاجی طارق تاج،مسعود احمد بھٹی،راجہ ناصر منہاس اور دیگر نے بھی شرکت کی۔حافظ عثمان عباسی نے کہا کہ ملکی آئین ہر شہری کو پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے مگر احتجاج کے نام پر فوجی اور سرکاری تنصیبات پر مسلح جتھوں کے حملوں کی ہرگز اجازت نہیں دیتا۔پی ٹی آئی کے عہدیداران اور قیادت مسلح حملہ آوروں سے مربوط رابطے میں تھی اور کارکنوں نے جو کچھ بھی کیا وہ پارٹی قیادت کے حکم پر کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے بلوائیوں کے خلاف بھرپور کاروائی کا فیصلہ کیا ہے سی سی ٹی وی فوٹیجز نے پی ٹی آئی کے لبادے میں چھپے آر ایس ایس کے پیروکاروں کو بے نقاب کردیا ہے۔ ضلعی جنرل سیکرٹری شوکت اقبال جنجوعہ نے کہا کہ ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کے ساتھ ساتھ ان کے رہنماؤں اور سہولت کاروں کے خلاف بھی کاروائی کرنا اشد ضروری ہو گیا ہے۔آج ایک منظم سازش کے تحت کئی اداروں میں پی ٹی آئی کے سہولت کار بلوائیوں کو رعایت دے رہے ہیں ملکی سلامتی سے کھیلنے والے کسی رعایت کے قابل نہیں ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق پر خودکش حملے کی شدید مذمت

Suicide attack on Jamaat-e-Islami leader Siraj-ul-Haq condemend

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,20،مئی,2023)—جماعت اسلامی تحصیل کلرسیداں کے صدر جاوید اقبال،الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد توقیر اعوان،چوہدری ابرار حسین نے ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق پر خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں جاری سیاسی افراتفری کی فضا اور کشیدگی کو کم کرنے اور سیاسی جماعتوں میں بامقصد مذاکرات کے لیے کوشاں ہے۔ایسے حالات میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق پر خودکش حملہ اصل میں نظریہ پاکستان پر وار ہے۔ ہمارا دشمن نہیں چاہتا کہ پاکستان میں سیاسی ہم آہنگی اور مفاہمت پیدا ہو سکے یہی وجہ ہے کہ سراج الحق کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے ملزم کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

کلر سیداں میں بڑی تعداد میں مسلح حملوں کی اطلاعات ہیں۔

A large number of armed attacks were reported in Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,20،مئی,2023)—گزشتہ روز دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گھوم پھر کر برتنوں کا کاروبار کرنے والے یامین اور حبیب اللہ کو روک کر اسلحہ کی نوک پر دو عدد موبائل فون اور 26ہزار سے زائد کی رقم چھین لی۔دوسرے واقعہ میں غزن آباد کے علاقے سے پچاس ہزار روپے مالیت کا قیمتی بکرا چرا لیا گیا جبکہ کلر سیداں شہر میں قیمتی پرندوں اور مرغوں کا کاروبار کرنے والے احتشام بھٹی نامی شخص کی دکان کے تالے توڑ کر اس میں موجود پرندے اور مرغ جن کی مجموعی مالیت 80 ہزار روپے بتائی جاتی ہے چوری کر لئے گئے ہیں۔تھانہ کلر سیداں پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

کلرسیداں کی آٹا چکیاں لوٹ مار میں مصروف

Flour mills accused of looting in Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,20،مئی,2023)—کلرسیداں کی آٹا چکیاں لوٹ مار میں مصروف،تحصیل کلرسیداں میں آٹا چکی والوں کی من مانیاں اپنے عروج پر ہیں یہ گندم پسائی کے فی چالیس کلو گرام کے 400 سے 500 روپے تک وصول کر رہے ہیں جبکہ آٹا کی کاٹ فی چالیس کلو گرام کے ساتھ دو کلو اور اڑھائی کلو تک جا پہنچی ہے۔پیسے کے ساتھ ساتھ کاٹ بھی زبردستی وصول کی جا رہی ہے اب لوگ چالیس کلو گرام گندم کی پسائی کی مد میں پانچ سو روپے اور اڑھائی کلو گرام آٹا کاٹ بھی کروا رہے ہیں اس طرح چکی مالکان فی چالیس کلو گرام سات آٹھ سو روپے وصول کر رہے ہیں عوامی حلقوں نے اعلیٰ افسران سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے گندم پسائی کے نرخ مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈھوک چوہدریاں نلہ مسلماناں میں حاجی چوہدری محمد بنارس انتقال کر گئے

Haji Ch M Banaras passed away in Dhok Chaudhrian, Nala Muslimana

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,20،مئی,2023)— چوہدری غلام عباس آف نلہ مسلماناں کے بھائی حاجی چوہدری محمد بنارس انتقال کر گئے نماز جنازہ بروز ہفتہ دن 11بجے ڈھوک چوہدریاں نلہ مسلماناں میں ادا کی جائے گی

تعزیت

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,20،مئی,2023)—معروف کاروباری چوہدری توقیر اسلم،شیخ حسن سرائیکی اور راجہ تنویر نے چوہدری نثار علی خان کے معاون خصوصی شیخ ساجد الرحمان سے ملاقات کی اور ان کے بہنوئی کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,20،مئی,2023)—حافظ عثمان عباسی،شوکت اقبال جنجوعہ مسلم لیگ ن راس الخیمہ کے صدر ثاقب محمود راجہ کے والد محترم شبیر حسین کی فاتحہ خوانی کرتے ہوئے

 

Show More

Related Articles

Back to top button