AJKDailyNewsHeadlinePothwar.com

Chakswari, AJK: The annual Mela Bayad Baba Khan Badshah Shaheed, held in Tang Dio Faizpur Sharif

سالانہ میلہ بیاد بابا خان بادشاہ شہیدرحمتہ اللہ علیہ تنگ دیو فیض پورشریف کی ایک روز ہ رنگارنگ تقریب

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,19،مئی,2023)— سالانہ میلہ بیاد بابا خان بادشاہ شہیدرحمتہ اللہ علیہ تنگ دیو فیض پورشریف کی ایک روز ہ رنگارنگ تقریب بخیر وخوبی اختتام پذیرہوگئی بیل دوڑشتری کے مقابلے میں پاکستان وآزادکشمیر سے بڑے نامی گرامی ز میندار اپنے معروف اورقیمتی بیل مقابلے میں لائے 46میں سے 42جوڑیوں کے درمیان مقابلہ ہوا اس بیل دوڑ شتری کے زبردست مقابلے میں راجہ شہزاد برکت آف کس ہاڑاں کے بیل اول آئے ٹائم 4منٹ 56سیکنڈہے حاجی میاں فداحسین مفتیاں دینہ کے بیل دوسرے نمبرپرآئے ان کاٹائم 4منٹ 57 سیکنڈہے چودھری محمدمحمود آٖف ڈھانگری بالا کے بیل تیسرے نمبرپرآئے ٹائم 5منٹ 6سیکنڈہے حاجی چودھری محمدمشتاق آف مفتیاں دینہ کے بیل چوتھے نمبرپرآئے ٹائم 5منٹ 9 سیکنڈہے اورحافظ محمدانورآف ٹھیکریاں چکسوار ی کے بیل پانچویں نمبرپرآئے ٹائم 5منٹ 10سیکنڈتھا بیلوں کی دوڑشتری کے مقابلے کے اختتام پرپروقار تقریب تقسیم انعامات منعقدہوئی مہمانان خصوصی چودھری محمدغالب آف تنگ دیو دربارعالیہ بابا خان بادشاہ شہیدتنگ دیو کے خادم حاجی چودھری محمدسوارخان سابق ممبرضلع کونسل چودھری خوشنود ممبرضلع کونسل میرپور چودھری محمدبشارت ایڈووکیٹ چودھری منیر احمدچیئرمین یونین کونسل فیض پورشریف صدرچودھری بشارت حسین سمیت دیگرشخصیات نے انعامات تقسیم کیے بیل مالکان نے انعامات حاصل کیے انعامات میں تین موٹرسائیکل دوکیش ٹرافی اورجھنڈے کے انعامات شامل تھے مہمان خصوصی چودھری محمدغالب حافظ چودھری محمدانور آف ٹھیکریاں چودھری محمدرشیدگتردینہ کی جانب سے ایک ایک ایک موٹرسائیکل اورچودھری یاسرفریدآف تنگ دیو کی جانب سے بیس ہزارروپے نقد اورچودھری محمودآف ڈھانگری بالا کی جانب سے دس ہزارروپے کے نقدانعامات دیے گئے چودھری حق نواز سابق مشیر حکومت آزادکشمیر نمبرچودھری محمدبشیر نمبردار حاجی چودھری محمدیاسین حاجی احمدحسین چودھری محمداشفاق جمال چودھری محمودصادق تارکین وطن مقیم برطانیہ خصوصی طورپر برطانیہ سے تشریف لائے اورمیلے کی رنگارنگ تقریب میں شرکت کی چودھری بشارت حیات آف بوعہ محمدشہزاد المعروف ظفربھٹی محمدقیوم احمدکونسلر سیدمجاہدحسین شاہ کونسلر عظیم پٹواری سمیت دیگرمہمانان خصوصی نے میلے کی تقریب میں شرکت کی اورمیلے کاحال اپنی آنکھوں سے دیکھااوربے حدمحظوظ ہوئے میلے کے میلے کے انعقاد میں بہترین اورشاندار انتظامات کرنے پرمبارک بادپیش کی اورخراج تحسین پیش کیاچودھری جاویداقبا ل سعید چیئرمین میلے کے چیف ریفری اورچودھری محمدسلیمان کھڈ راجہ محمدصفدر راجہ جہانگیر میلے کے ریفری تھے ماسٹرغفار احمداوربابو چودھری الفت حسین نے ٹائم کیپر کے فرائض انجام دیے آواز جہلم ماسٹر چودھری اسد اوراجمل چودھری نکی دینہ نے میلے کے آنکھوں دیکھے حال پربہترین رواں تبصرہ کیا چکسواری پریس کلب کے صدر اللہ دتہ بسمل اورسفیر پاکستان راجہ عظمت کٹاری چینل سمیت دیگرمیڈیاٹیموں نے میلے کی بھرپور پرنٹ الیکٹرانک اورسوشل میڈیا کوریج کی انتظامیہ حاجی چودھری محمدسوارخان خادم دربارچودھری خوشنود ممبرضلع کونسل چودھری محمدرئیس کونسلر چودھری فرید احمدچودھری محمود نے میڈیاکوریج کرنے پرمیڈیاٹیموں کاشکریہ اداکیا میلے کے کامیاب انعقاد میں ہرطرح کاپرخلوص تعاون کرنے اور بہترین نظم وضبط کامثالی مظاہرہ کرنے پرسیاسی سماجی کاروباری شخصیات زمینداروں کسانوں بیل مالکان اورشائقین میلہ کادلی شکریہ اداکیا میلے کویادگار بنانے چارچاندلگانے کے لئے اہلیان فیض پورشریف کے بھرپور تعاون کابہت بہت شکریہ اد کیاہے۔

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,19،مئی,2023)—سابق ممبرضلع کونسل میرپورحاجی چودھری محمدسوارخان خادم دربارعالیہ حضرت بابا خان بادشاہ شہیدرحمتہ اللہ علیہ تنگ دیو اورممبرضلع کونسل چودھری خوشنود بانی میلہ تنگ دیو انتظامیہ کمیٹی میلہ کے تمام عہدیداروں وممبران اوراہلیان تنگ دیو نے میلہ بیل دوڑشتری کے کامیاب انعقاد میں بھرپور اورپرخلوص تعاون کرنے پربیل مالکان چودھری مطلوب نگیال چودھری رمیض میراکاندری چودھری بشیر تنگ دیو چودھری اعظم چک حاجی چودھری محمدمشتاق مفتیاں دینہ حافظ محمدانور ٹھیکریاں چودھری محمداکبرکنیلی راجہ اعظم کس ہاڑاں حاجی نائب حسین کنیلی چودھری ظفر پرانا مہتہ میرپور چودھر ی محمود ڈھانگری بالا راجہ شہزاد برکت کس ہاڑاں حاجی غلا م رسول سن کنیلی چودھری محمدشفیق بجاڑوی میاں شازل دینہ چودھری رخسار بجاڑوی چودھری ریحان آصف مفتیاں دینہ چودھر ی جہانگیر ڈھانگری بہادر حاجی چودھری محمداسلم بوعہ حاجی میاں فداحسین مفتیاں دینہ چودھری ابراہیم اخلاق سن کنیلی چودھری رفیق ککرالہ سوہاوہ محمدشکیل سن کنیلی چودھری اعتزاز ساجد کنیلی ارمان عرفان چودھری اظہر سیری راجہ سعدنعیم گتر سوہاوہ عبدالغفارگجر ٹھیکریاں سمیت دیگرزمینداروں کسانوں کادلی شکریہ اداکیاہے اورکہاکہ سالانہ میلہ بیل دوڑشتری تنگ د یو کوکامیاب بنانے میں زمینداروں کسانوں شائقین میلہ سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے بزرگوں جوانوں اوربچوں کازبردست کردار ہے جس پراہلیان تنگ دیو ان سب کاشکریہ اداکرتے ہیں اورانہیں مثالی تعاون پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ اہلیان تنگ دیو اس میلے کے انعقاد میں ہرسال بھرپور تعاون کرتے ہیں برطانیہ میں مقیم تارکین وطن خصوصی طور پریہ میلہ دیکھنے کے لئے تشریف لاتے ہیں اوراپنے خلوص کااظہارکرتے ہیں


چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,19،مئی,2023)—سیاسی وسماجی رہنماؤں سابق مشیر حکومت آزادکشمیر چودھری حق نواز چودھری محمدغالب چودھری اشفاق جمال نمبردار حاجی چودھری محمدیاسین نمبردار حاجی چودھری محمدبشیر نے ثقافتی میلہ تنگ دیو کے کامیاب انعقاد پرمیلہ کی انتظامیہ کمیٹی باالخصوص بانی میلہ حاجی چودھری محمدسوار خان سابق ممبرضلع کونسل میرپور چودھری خوشنودعلی ممبرضلع کونسل میرپور ان کی پوری ٹیم کومبارک بادپیش کی اورکہاکہ انتظامیہ نے میلے کے لئے بھرپور انتظامات کیے اوربہترین مہمان نوازی کی بیل دوڑشتری کے مقابلے کے انعقاد میں بیل مالکان نے مثالی تعاو ن کیااورمیلے کے کامیاب انعقاد میں بہترین نظم وضبط کامظاہرہ کیاشائقین میلہ اورزمینداربھائیوں نے میلے کے کامیاب انعقاد میں زبردست کردار اداکیا انہوں نے اہلیان تنگ دیو باالخصوص تارکین وطن کے پرخلوص تعاون پرشکریہ اداکیا انہوں نے پوزیشن حاصل کرنے والے بیلوں کے مالکان کومبارک بادپیش کی اناونسرزماسٹرمحمداسد آوازجہلم اجمل چودھری نکی دینہ چیف ریفری چودھری جاویداقبا ل سعید ریفری صاحبا ن چودھری محمدسلیمان کھڈ راجہ محمدصفدر راجہ جہانگیر ٹائم کیپر چودھری غفار احمدبابو چودھری الفت حسین اور اللہ دتہ بسمل صدرچکسواری پریس کلب و سی ای او سالارنیوز کٹاری چینل کے راجہ عظمت خان سفیر ثقافت سمیت دیگرسوشل میڈیا کے نمائندگان کے تعاون پران کاشکریہ اداکیا۔

Chakswari ( Pothwar.com, Allah Dutta Bismill, 19, May, 2023)- The annual Mela Bayad Baba Khan Badshah Shaheed, Rahmatullah Alaihi Tang Dio Faizpur Sharif, a one-day colorful event ended successfully with a bull run competition from Pakistan and Azad Kashmir. The well-known bull racers brought their well-known and valuable bulls to the competition. 42 out of 46 pairs competed in this bull race. In the fierce competition of this bull race, the bulls of Raja Shehzad Barkat of Kass Haran came first.

Show More

Related Articles

Back to top button