DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

London; Dr. Mansoor Ali Janjua, a resident of Bagla Rajgan, won medal in London Marathon race.

کہوٹہ کے علاقہ بگلہ راجگان (یوسی مٹور) کے رہائشی ڈاکٹر منصور علی جنجوعہ نے لندن میراتھن میں ریس میں تغمہ حاصل کر لیا

لندن/مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر جنجوعہ،26اپریل ,2023کہوٹہ کے علاقہ بگلہ راجگان (یوسی مٹور) کے رہائشی ڈاکٹر منصور علی جنجوعہ نے لندن میراتھن میں ریس میں تغمہ حاصل کر لیا سیاسی وسماجی شخصیات کی طرف سے ڈاکٹر منصور علی جنجوعہ کو دلی مبارکباد، تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل مٹور کے گاؤں بگلہ راجگان کے رہائشی معروف سیاسی وسماجی شخصیت پی ٹی آئی یو اے ای کے سینئر رہنماء ڈاکٹر منصور علی جنجوعہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ دوستوں اور اہل خانہ کی دعاؤں سے ایک اور بڑا سنگ میل حاصل کر لیا گیا۔ پہلی بار 23 اپریل 2023 کو برطانیہ میں عالمی رینک نمبر 1 لندن میراتھن میں حصہ لیاہے جس میں میں نے ساڑھے پانچ گھنٹے میں فنش لائن عبور کی اور تمغہ بھی حاصل کیا.میراتھن کا کل فاصلہ 42.4 کلومیٹر (26.2 میل) تھایہ چوتھی میراتھن تھی جس میں میں نے حصہ لیاانہوں نے کہا کہ اسے پہلے میں نے پچھلی میراتھن جس میں میں نے حصہ لیا تھا۔2019- ادنوک ابوظہبی میراتھن2021- اسٹینڈرڈ چارٹرڈ میراتھن دبئی2022- ادنوک ابوظہبی میراتھن2023- لندن میراتھن انگلینڈانشاء اللہ اگلا مقصد بوستان میراتھن USA میں شرکت کرنا ہو گا ڈاکٹر منصور علی جنجوعہ کو اہلیان علاقہ ان کے دوستوں، عزیزو اقارب نے دلی مبارکباد پیش کی اور ان کی مزید کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی ہے۔

London / Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Janjua, 26 April 2023)
Dr. Mansoor Ali Janjua, a resident of Bagla Rajgan, won the medal in the London Marathon race. Hearty congratulations to Dr. Mansoor Ali Janjua from political and social personalities. Dr. Mansoor Ali Janjua, a senior leader of PTI UAE, a resident of Bagla Rajgan, and a well-known political and social personality, while talking to media representatives, said that Alhamdulillah another big milestone was achieved with the prayers of friends and family. For the first time on April 23, 2023, I participated in the World Rank No. 1 London Marathon in Great Britain, in which I crossed the finish line in five and a half hours and also got a medal.

Show More

Related Articles

Back to top button