نیو کیسل، یوکے/کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,24،اپریل,2023)—پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،کلرسیداں کے معروف جیولر سیٹھ عبدالروف بٹ کا جوانسال بھتیجا ڈاکٹر ولید نیو کیسل سٹی سینٹر میں ایک بلند عمارت سے گر کر دم توڑ گیا اس کی عمر 23 برس تھی یہ برطانیہ میں مقیم زاھد بٹ کا بیٹا تھا اور آج کل ڈیوزبری کے ایک ہسپتال میں ہاؤس جاب کر رھا تھا اس نے جمعہ کے روز نیوکیسل میں اپنی ہمشیرہ کو فون کر کے بتایا کہ وہ بذریعہ ٹرین ڈیوزبری سے نیو کیسل کے لیئے روانہ ہو رھا ہے اور وہ چار بجے تک نیو کاسل پہنچ جائے گا مگر وہ گھر نہ پہنچ سکا اور اس کی نعش نیو کاسل سٹی سینٹر کی ایک بلند عمارت کے قریب سے ملی ہے اور خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ اس کی موت عمارت سے گرنے سے ہوئی یہ والدین کا اکلوتا بیٹا تھا اور اس کے والد زاھد بٹ آج کل رخصت پر پاکستان آئے ہوئے تھے وہ ہفتہ کی شام اسلام آباد سے برطانیہ روانہ ہو گئے ہیں ادہر نارتھمبریا پولیس کے ترجمان کے مطابق ایک شخص کے بارے میں تشویش کی اطلاع ملنے پر پولیس جمعہ کی دوپہر 1 بجے کے بعد سوان ہاؤس کے چکر پر پہنچ گئی۔جب افسران پیلگرم اسٹریٹ پہنچے تو انہیں ایک 23 سالہ شخص ملا جو افسوس کے ساتھ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ کسی پراپرٹی سے گرا تھا۔اس میں کسی تیسرے فریق کے ملوث ہونے کے بارے میں یقین نہیں کیا جاتا۔ نارتھ ایسٹ ایمبولینس سروس (NEAS) نے ایک ماہر پیرامیڈک اور ایک ڈبل کریو ایمبولینس جائے وقوعہ پر بھیجی۔ادہر افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈاکٹر ولید کے والد زاہد بٹ اسلام آباد سے برطانیہ کے لیئے روانہ ہو گئے ہیں وہ اتوار کو برطانیہ پہنچیں گے اور پیر کے روز ڈاکٹر ولید کو نیو کاسل کے قبرستان میں نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کردیا جائے گا دریں اثنا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کلرسیداں شہر کی فضا سوگوار ہو گئی اور عید کے باوجود لوگ کثیر تعداد میں تعزیت کے لیئے محمد اعجاز بٹ اور سیٹھ عبدالروف بٹ کی رھائش گاہ پر پہنچ گئے مقامی نوجوان بھی ڈاکٹرو ولید کی اچانک المناک وفات پر غم گسار تھے ان کا کہنا تھا کہ ولید صوم و صلوہ کا پابند نوجوان تھا
NEWCASTLE, UK/Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, April 24, 2023) – The nephew of People’s Party Tehsil Kallar Syedan President Mohammad Ijaz Butt, Dr. Waleed died after falling from a building in Newcastle City Center. He was 23 years old. He was the son of UK-based Zahid Butt and was currently working as a housekeeper in a hospital in Dewsbury. He called his wife in Newcastle on Friday. He said that he was leaving Dewsbury for Newcastle by train and that he would arrive in Newcastle by four o’clock, but his body was found near a tall building in Newcastle city center. It is revealed that he died after falling from the building.