Norway A spiritual gathering was held in Oslo on the occasion of Urs Mubarak of Hazrat Data Ganj Bakhsh Ali Hajveri
ناروے۔ حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری ؒکے عرس مبارک کے موقع پراوسلو میں ایک روحانی محفل کا انعقاد
ناروے۔اوسلو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عقیل قادر,30ستمبر2021ء)— منہاج القرآن اوسلو کے مرکز پر زہرہ منظور ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے ایصال ثواب کے لیے محفل ذکر و نعت کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت اوسلو کی معروف مذہبی شخصیت پیر سید نعمت علی شاہ بخاری نے کی۔محفل کا باقاعدہ آغازقاری رضا خالد نے قرآن پاک کی تلاوت سے کیا۔ناروے کے مشہور و معروف نعت خواں قاری انصر علی قادری، ہارون قیوم، عبدالمنان، سید جواد شاہ، محمد اسماعیل،عبدالسلام اور منہاج یوتھ لیگ کی بچیوں نے نبی پاک ﷺ کی بارگاہ اقدس میں محبتوں اور عقیدتوں کے پھول نچاور کیے۔ محفل سے جن علمائے کرام نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ان میں پیر سید نعمت علی شاہ بخاری، علامہ نصیر احمد نوری اور علامہ اقبال فانی شامل ہیں۔علمائے کرام نے برصغیر میں صوفیاء اور باالخصوص حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری ؒ کی اسلام کے لیے کی گئی کاوشوں پر روشی ڈالی اور انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ حافظ صداقت علی قادری نے نَقابت کے فرائض سر انجام دیئے، قاری محمود الحسن گولڑوی نے ختم شریف پڑھا جبکہ محفل کے اختتام پر قاری نور علی سیالوی نے درودو سلام پیش کیا۔زہرہ منظور ویلفیئر سوسائٹی کے بانی افتخار محمود نے تقریب میں شرکت کرنے پر تمام علمائے کرام اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ محفل میں جن دیگر علمائے کرام نے شرکت کی ان میں مفتی طاہر عزیز باروی، مفتی محمد زبیر تبسم، قاری محمد اسلم، علامہ صفوۃاللہ مجددی، صاحبزادہ فراست علی شاہ بخاری، پروفیسر محمد ارشد، قاری رحمت ہاشمی شامل ہیں۔
Norway-Oslo ( Pothwar.com, Aqeel Qadir, September 30, 2021) – A ceremony of remembrance and Naat was organized at the center of Minhaj-ul-Quran Oslo under the auspices of Zahra Manzoor Welfare Society for the reward of Hazrat Data Ganj Bakhsh Ali Hajveri.
Oslo’s well-known religious figure Pir Syed Nehmat Ali Shah Bukhari presided over the gathering, The ceremony was formally inaugurated by Qari Raza Khalid with recitation from the Holy Quran.
The daughters of Ismail, Abdul Salam and Minhaj Youth League spread flowers of love and devotion in the holy court of the Holy Prophet. Among the scholars who expressed their views at the gathering were Pir Syed Nehmat Ali Shah Bukhari, Allama Naseer Ahmad Noori and Allama Iqbal Fani.
The scholars highlighted the efforts made and paid rich tributes . Hafiz Sadaqat Ali Qadri officiated, Qari Mahmood Al Hassan Goldawi recited Khatam Sharif while Qari Noor Ali Sialvi offered Durood Salam at the end of the ceremony.
Other scholars who attended the gathering included Mufti Tahir Aziz Barvi, Mufti Muhammad Zubair Tabassum, Qari Muhammad Aslam, Allama Safwatullah Mujaddidi, Sahibzada Faras Ali Shah Bukhari, Prof Muhammad Arshad and Qari Rehmat Hashmi.