DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Shield presented by Mureed Awan Welfare Organization to Seth Malik M Alam for his public services.

سیٹھ ملک محمد عالم کی عوامی خدمات کے اعتراف پرچیئرمین مرید اعوان ویلفیئر آرگنائزیشن ملک کلیم حسین اعوان کی طرف سے شیلڈ۔

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29ستمبر2021)
سیٹھ ملک محمد عالم کی عوامی خدمات کے اعتراف پرچیئرمین مرید اعوان ویلفیئر آرگنائزیشن ملک کلیم حسین اعوان کی طرف سے شیلڈ۔خاندان کے بزرگ سربراہ سیٹھ ملک محمد عالم نے ہمیشہ برادری کے فلاح وبہبود کے لیے کام کیا انہوں نے ہمیشہ اپنی خاندان برادری کا مورال بلند کر کے لیے دن رات کوششیں کی ہیں جو کہ لائق تحسین ہیں۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر آرگنائزیشن ملک کلیم حسین اعوان نے ایک خاندان کی ایک بڑھی تقریب جس میں خاندان کے تقریبا تمام افراد کے علاوہ بھی دیگر افراد نے شر کت کی اس تقریب میں اعوان قبیلے کی بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت سیٹھ ملک محمد عالم کی عوامی، سماجی اور رفاعی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ دی اور ان کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ سیٹھ ملک محمد عالم جہاں ہمارے بزرگ اور برادری کے سربراہ ہیں وہاں پر ہی وہ مرید اعوان خاندان کا قیمتی اثاثہ ہیں اللہ پاک ان کو صحت عطا فرماہیں اس موقع پربزرگ مذہبی شخصیت مولانا صوفی محمد حسین، حافظ مستنصر اعوان، حافظ فخر عباس اعوان، ڈاکٹر ملک محمد ریاض،ملک محمد رفیق اعوان،ماسٹر ملک محمد معروف، ڈاکٹر عبد الجبار اعوان پی ایچ ڈی، حاجی ملک ابرار حسین،صوبیدار ملک وزیر، فلا ہٹ لیفٹینٹ محمدملک فاضل،محمد شبیر جنجور، محمد نقاش یاسر، صوبیدار محمد سعید اعوان، ملک رفیع عالم، ملک وسیم وارث، عاصم بشیر،صوبیدار اصغر جنجور، ملک حماد معروف،صوبیدار محمدکریم، محمد حسین، صوبیدار محمد کریم،ملک عاقب،ملک ثاقب،ملک جواد،ملک حماد انجم، عقیل احمد واہ کینٹ سمیت برادری کے سینکٹروں کی تعداد میں معززین نے موجود تھے۔

Mator, Kahuta; ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, September 29, 2021)
Shield by Chairman Mureed Awan Welfare Organization Malik Kaleem Hussain Awan in recognition of Seth Malik Mohammad Alam’s public services. Efforts have been made day and night for this which is commendable. According to the details, Chairman Mureed Awan Welfare Organization Malik Kaleem Hussain Awan had organized a big family function in which almost all the members of the family besides others participated. At the ceremony, a political and social figure of the Awan tribe, Seth Malik Mohammad Alam, was given a shield in recognition of his public, social and welfare services and paid tribute to him. There he is a valuable asset of Mureed Awan family. May Allah grant him health. On this occasion, senior religious personalities Maulana Sufi Muhammad Hussain, Hafiz Mustansir Awan, Hafiz Fakhr Abbas Awan, Dr. Malik Muhammad Riaz, Malik Muhammad Rafiq Awan, Master Malik Muhammad Well known, Dr. Abdul Jabbar Awan PhD, Haji Malik Ibrar Hussain, Subedar Malik Wazir, Lt. Mohammad Malik Fazil, Mohammad Shabir Janjoor, Mohammad Naqash Yasir, Subedar Mohammad Saeed Awan, Malik Rafi Alam, Malik Wasim Waris, Asim Bashir, Subedar Asghar Janjoor, Malik Hamad Maroof, Subedar Mohammad Karim, Mohammad Hussain , Subedar Muhammad Karim, Malik Aqib, Malik Saqib, Malik Jawad, Malik Hammad Anjum, Aqeel Ahmad Wah Cantt and other dignitaries of the community were present.

کہوٹہ کی نوجوان سیاسی،سماجی وکاروباری شخصیت عدیل افضل کا چھوٹا بھائی بسلسلہ روزگا ر بیرو ن ملک روانہ۔

Adeel Afzal’s younger brother left the country for employment abroad.

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29ستمبر2021)
کہوٹہ کی نوجوان سیاسی،سماجی وکاروباری شخصیت عدیل افضل کا چھوٹا بھائی بسلسلہ روزگا ر بیرو ن ملک روانہ۔ اسلام آباد ائیر پورٹ پر عدیل افضل اور ان کے دوستوں،عزیزوں نے نیک تمناؤں کے ساتھ الوداع کیا۔تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی نوجوان سیاسی،سماجی وکاروباری شخصیت عدیل افضل کا چھوٹا بھائی احتشام افضل بسلسلہ روزگا ر بیرو ن ملک(پولینڈ) روانہ ہو گے گذشتہ روز اسلام آباد ائیر پورٹ پرسے عدیل افضل اور ان کے دوستوں،عزیزوں راجہ سرفراز المعروف مناء، ملک ساجد، مختار، وقار مغل،رحیم افضل،زاہد ستی،محمد وقاص،وجائت مغل اور دیگر نے ان کو نیک تمناؤں اوردعاوں کے ساتھ الوداع کیا اور پردیس میں ان کی کامیابی کے لیے دعا کی۔

معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ فراز جنجوعہ آف (مٹور) کے اعزاز میں نوجوان سیاسی شخصیت و ممتاز قانون دان یڈوکیٹ راجہ وقار الیاس کی طرف سے پر تکلف دعوت

Reception held for Raja Faraz Janjua of Mator

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29ستمبر2021)
معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ فراز جنجوعہ آف (مٹور) کے اعزاز میں نوجوان سیاسی شخصیت و ممتاز قانون دان یڈوکیٹ راجہ وقار الیاس کی طرف سے پر تکلف دعوت۔دعوت میں دیگر ساتھیو ں نے بھی شر کت کی تفصیل کے مطابق گذشتہ روز راولپنڈی ڈی ایچ اے ملنگی ریسٹورنٹ میں ایک پر تکلف دعوت کاانتظام کیا گیا جس میں فرخ مصطفے ستی (نڑھ)،ممبر مانٹیرینگ اینڈ ایولیشن تحصیل کہوٹہ معید ستی صاحب، ممبر مانٹیرینگ اینڈ ایولیشن تحصیل کہوٹہ راجہ شاھد جنجوعہ صاحب، راجہ خرم صاحب (مٹور) نے شرکت کی اس موقع پر میزبان راجہ وقار الیاس ایڈوکیٹ نے تمام معزز مہمانوں کی تواضع پر تکلف کھانوں کے ساتھ کی معزز مہمان راجہ فراز جنجوعہ اور دیگر تمام شرکاء نے اپنے معزز میزبان راجہ وقار الیاس ایڈوکیٹ کا شکریہ ادا کیا۔

بلا ول بھٹوزرداری کی قیادت میں جلد عوامی حکومت قائم ہو گئی,راجہ شکیل کیانی، راجہ ناصر کیانی، بریسٹر ظفر اقبال چوہدری اور اشرف کیانی

A people’s government soon to be formed under the leadership of Bilawal Bhutto Zardari

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29ستمبر2021)
پاکستان پیپلز پارٹی کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ شکیل کیانی، راجہ ناصر کیانی، بریسٹر ظفر اقبال چوہدری اور اشرف کیانی نے کہا کہ بلا ول بھٹوزرداری کی قیادت میں جلد عوامی حکومت قائم ہو گئی موجودہ حکومت نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے آنے والی حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کی ہو گئی عوام اپنے مسائل کے حل کے لیے ملک میں بلاو ل بھٹو زرداری کی حکومت چاہتے ہیں ملک کی عوام کو پتہ ہے پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک میں جمہوریت کیلئے طویل و تاریخی جدوجہد کی ہے ملک کی سلامتی اور ترقی کی ضمانت جمہوریت ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں راجہ محمد شکیل کیانی، راجہ ناصر کیانی، بریسٹر ظفر اقبال چوہدری اور اشرف کیانی نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کیا انہوں نے کہا ہے کہ آئین پر من و عن عملدرآمد اور پارلیمان کے احترام کو مقدم رکھے بغیر ملک میں ایک نہیں بلکہ دو پاکستان چلتے رہیں گے۔ پاکستان جیسے ایک کثیرالثقافتی معاشرے میں وفاقی جمہوریت ہی واحد قابل عمل نظامِ حکومت ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جمہوری نظام ہی ملک میں شہری و سیاسی حقوق کی پاسداری اور متوازن معاشرے کی تشکیل کو یقینی بنا سکتا ہے۔اس پر کوئی دو رائے نہیں کہ مضبوط جمہوریت اور مضبوط پاکستان لازم و ملزوم ہیں پیپلز پارٹی کی حکومتوں نے جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں، پارٹی کے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو نے قوم کو متفقہ آئین کا تحفہ دیاشہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو نے بحالیِ جمہوریت کے لئے دو آمروں کے خلاف جدوجہد کی شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے جمہوری اداروں کو مضبوط کیا اور پسماندہ طبقات کو اقتدار کے اعلیٰ ایوانوں میں نمائندگی دی ملک کی عوام کی نظریں پاکستان پیپلز پارٹی پر لگی ہوئی ہیں انشاء اللہ آنے والی حکومت وفاق سمیت تمام صوبوں میں پی پی پی کی ہو گئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button