DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

London; Passengers going abroad from Pakistan to submit the declaration form

پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لیے ڈیکلریشن فارم جمع کروانا لازمی قرار دے دیا گیا

لندن۔(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,محمد نصیر راجہ, 25ستمبر2021ء)۔۔۔ پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لیے ڈیکلریشن فارم جمع کروانا لازمی قرار دے دیا گیا ، تفصیلات کے مطابق کسٹم حکام کی جانب سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کیلئے ڈیکلریشن فارم جمع کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے جس کے تحت مسافر قیمتی اشیاء ڈیکلیئر کرنے کے پابند ہوں گے ،اس حوالے سے کسٹم حکام نے کہا ہے کہ ڈیکلریشن فارم میں مسافروں سے سامان کی تفصیلات پوچھی گئی ہے ، فارم میں درج نہ ہونے والی اشیاء برآمد ہونے پر ضبط کرلی جائیں گی ، لاہورائیرپورٹ سے ڈیکلریشن فارم جمع کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے اور بیرون ملک جانے والے مسافر قیمتی اشیاء ڈیکلیئر کرنے کے پابند ہوں گے ، مسافروں کوآن لائن فارم فل کرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔
دوسری طرف غیر ملکی ائیرلائنز نے پاکستان کے مختلف شہروں سے جانے والی پروازوں کے کرایوں میں اچانک اضافہ کر دیا ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے متحدہ امارات، امریکہ اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک کے کرایوں میں تین سو فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے ، امریکہ کا 1 لاکھ کا یکطرفہ کرایہ اضافہ کے ساتھ اب 4 لاکھ روپے کا ہوگیا جب کہ برطانیہ کا وہ ٹکٹ بھی تین لاکھ روپے میں ملنے لگا ہے جو پہلے ایک لاکھ کا ملتا تھا۔
اس کے علاوہ دبئی کا 40 سے 60 ہزار روپے ملنے والا ریٹرن ٹکٹ اب 1 لاکھ 40 ہزار کا کردیا گیا ہے۔ کرایہ بڑھنے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، مسافروں نے شکایت کی کہ پروازیں کم ہونے سے کرایہ زیادہ دینا پڑھ رہا ہے، لیکن پروازیں کم ہونے میں ہمارا کیا قصور ہے، ہم مہنگے داموں ٹکٹ کیوں خرید رہے ہیں ، کرایوں میں تین گنا اضافے سے متعلق ٹریول ایجنٹ نے کہا کہ 50 فیصد پروازوں کا آپریشن معطل ہونے سے ائیر لائنز نے کرایوں میں اضافہ کر رکھا ہے، سفری اجازت ملنے سے رش زیادہ ہے اس لیے ٹکٹ مہنگے ہیں ، پروازیں بڑھانے سے مسافروں کا رش کم ہوگا تو ٹکٹ کی قیمتوں میں کمی ہوگی۔

London. ( Pothwar.com, Mohammad Naseer Raja, September 25, 2021) It has been made mandatory for the passengers going abroad from Pakistan to submit the declaration form.

According to the details, it has been made mandatory for the passengers going abroad to submit the declaration form under which the passenger has to declare valuables. In this regard, the customs officials have said that the passengers have been asked for the details of the goods in the declaration form.

The items not listed in the form will be confiscated if found. Passengers traveling abroad will be required to declare valuables. Passengers have also been provided the facility to fill up online forms.


On the other hand, foreign airlines have suddenly increased the fares of flights from different cities of Pakistan. With the unilateral fare increase of Rs 1 lakh, it has now gone up to Rs 4 lakh, while the UK ticket, which used to cost Rs 1 lakh, is now available at Rs 3 lakh.


In addition, the return ticket to Dubai from Rs 40,000 to Rs 60,000 has now been increased to Rs 140,000. Passengers are facing severe difficulties due to increase in fares.

Passengers have complained that they have to pay higher fares due to reduction in flights, but what is our fault in reduction in flights, why are we buying expensive tickets? Regarding the three-fold increase in fares, the travel agent said that the airlines have increased the fares due to the suspension of 50 per cent flight operations.

Show More

Related Articles

Back to top button