DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat; Effective policing of Rawalpindi police, esteemed courts convicted the accused in 02 cases

راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ،معزز عدالتوں نے02مقدمات میں ملزمان کو سزاسنا دی

روات (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی, 25ستمبر2021ء)—راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ،معزز عدالتوں نے02مقدمات میں ملزمان کو سزاسنا دی۔تفصیلات کے مطابق معزز عدالت کے جج حاکم خان بھکرASJ نے مجرم فیصل بلال کو اغواء کے جرم میں عمر قید معہ 50ہزار جرمانہ جبکہ زیادتی کے جرم میں 10سال قید اور50ہزار روپے جرمانہ کی سزائیں سنا دیں،ملزم نے طالبہ کو اغواء کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، ملزم کے خلاف متاثرہ طالبہ کے والدکی مدعیت میں ستمبر2019تھانہ رتہ امرال میں مقدمہ درج کیا گیاتھا، جبکہ معزز عدالت کے جج رائے محمد خان کھرل ASJنے منشیات کے مقدمہ میں مجرم نائید عرف گڈو کو 04سال قید اور20ہزار ورپے جرمانے کی سزا سنا دی،مجرم کو تھانہ مری پولیس نے1650گرام چرس برآمد ہونے پرمارچ2021میں گرفتارکیاتھا،راولپنڈی پولیس نے مجرمان کو گرفتارکر کے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا اورمقدمات کی موثر پیروی کی، جس کے پیش نظر معزز عدالتوں نے مجرمان کو قرارواقعی سزائیں سنائی،سی پی اومحمد احسن یونس نے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں ملنے پر انوسٹی گیشن ولیگل ٹیموں کو شاباش دی۔

Rawat (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, September 25, 2021) * Effective policing of Rawalpindi police, honorable courts convicted the accused in 02 cases. The accused was sentenced to 10 years imprisonment and a fine of Rs 50,000 for rape. The accused had raped the student after abducting her. While Hon’ble Judge Rai Mohammad Khan Kharal ASJ sentenced Naid alias Guddu to 04 years imprisonment and a fine of Rs 20,000 in a drug case, the accused was arrested by Murree Police Station in March 2021 on the discovery of 1650 grams of cannabis. CPO Mohammad Ahsan Younis commended the investigation and legal teams for convicting the convicts.

Show More

Related Articles

Back to top button