ذاکرآصف علوی کو فی الفور گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔ مولانا قاری عثمان عثمانی
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ممتاز عالم دین مولانا قاری عثمان عثمانی خطیب جامع مسجد مکی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خلیفہ اول امیر المومنین حضرت ابوبکر صدیق ؓ کی شان میں نازیبا الفاظ کہنے والے شیعہ ذاکر کی مذمت کرتے ہیں مذکورہ ذاکرآصف علوی کو فی الفور گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔مذکورہ ذاکر پر پابندی ہونے کے باجود کو اجازت دی گئی حکومت اس بات کی صاف شفاف انکوائری کر یں کئی عرصہ سے ایک پر امن فضا میں ایسی گستاخانہ باتیں کر کے فرقہ واریت کا ہوا دی جارہی ہے جس کی ہم پر زو الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اسلام انتظامیہ بلخصوص وزارت داخلہ سے ہم مطالبہ کرتے ہیں وہ اس مذکورہ ذاکر کے خلاف کاروائی عمل میں لاہیں ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین مولانا قاری عثمان عثمانی خطیب جامع مسجد مکی نے اپنے ایک بیان کیا انہوں نے کہا کہ خلیفہ اول امیر المومنین حضرت ابوبکر صدیق ؓ نبی پاک ﷺکے سب سے قریبی ساتھی تھے جنہوں نے دین اسلام کی خاطر اپنا سب کچھ قر بان کر دیاانہوں نے کہا کہ خلیفہ اول امیر المومنین حضرت ابوبکر صدیق ؓپہلے خلیفہ راشد، عشرہ مبشرہ میں شامل، پیغمبر اسلام کے وزیر، صحابی و خسر اور ہجرت مدینہ کے وقت رفیق سفر تھے۔صحابہ میں ایمان و زہد کے لحاظ سے سب سے برتر اور ام المومنین عائشہ بنت ابی بکر کے بعد پیغمبر اسلام ﷺکے محبوب تر تھے۔جب پیغمبر اسلام ﷺنے ان کے سامنے اسلام پیش کیا تو انہوں نے بغیر کسی پس و پیش کے اسلام قبول کر لیا اور یوں وہ آزاد بالغ مردوں میں سب سے پہلے اسلام قبول کرنے والے کہلائے۔ قبول اسلام کے بعد تیرہ برس مکہ میں گزارے جو سخت مصیبتوں اور تکلیفوں کا دور تھا۔ بعد ازاں پیغمبر اسلامﷺ کی رفاقت میں مکہ سے یثرب ہجرت کی، نیز غزوہ بدر اور دیگر تمام غزوات میں نبی پاک ﷺ کے ہم رکاب رہے۔
Kahuta; Maulana Qari Usman Usmani (Pictured above) speaking to media said, Zakir Asif Alvi should be arrested immediately and punished according to law following his deploring comments.
پاکستان تحریک انصاف عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرے گی, کرنل (ر) ظفر عباسی
Pakistan Tehreek-e-Insaf will fulfill the promises made to the people, Col (retd) Zafar Abbasi
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کرنل (ر) ظفر عباسی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرے گی حلقہ این اے 57 میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام جاری ہیں بہت جلد سہالہ پھاٹک پر اورہیڈ برج کی تعمیر شروع کر دی جائے گی اداروں میں ٹاوٹ مافیا کا راج ہے جب تک کہ ہر شخص اپنے آپ کا محاسبہ نہیں کرے گا ریاست مدینہ کا خواب پورا نہیں ہوگا گزشتہ حکومت نے ملک کو برباد کیا جو دو سال میں درست نہیں ہوسکتا عمران خان ایک دیانت دار اور خدمت کا جذبہ رکھنے والی شخصیت ہیں بیوروکریسی اور ان کی ٹیم کے لوگ ان کا ساتھ نہیں دیتے باحثیت سیکرٹری گورنمنٹ کوشش کروں گا کہ تھانہ پٹوار سسٹم واپڈا اور دیگر ادارے عوام کی بہتر سہولیات کے لیے کام کریں اور کرپشن اقرا پروری ختم کر کے قائد اعظم اور علامہ اقبال کے بنائے اسی پاکستان کو ان کے خوابوں کی تعمیر دے سکیں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سیکرٹری گورنر تحصیل کہوٹہ کرنل ریٹائرڈ ظفر عباسی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی اپ گریڈیشن سڑکوں کی تعمیر اور دیگر منصوبوں پر کام جاری ہے انہوں نے ٹریفک وارڈن انچارج حرم ستی سے بھی ملاقات کی اور کہوٹہ شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے ان کے مسائل سنے اور اپنی تجاویز دیں جبکہ کہوٹہ شہر میں ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لئے سی ای او ایم سی سے بات چیت کی۔