DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Serial electricity meter thief arrested by Gujar Khan police in Chak Bale Khan

پورا مہینہ چک بیلی خان کے گیس صارفین کو تگنی کا ناچ نچانے والا میٹر چور پولیس نے گرفتار کر لیا

پورا مہینہ چک بیلی خان کے گیس صارفین کو تگنی کا ناچ نچانے والا میٹر چور پولیس نے گرفتار کر لیا پچھلے ایک ماہ میں روزانہ کی بنیاد پر گیس میٹر چوری ہونے کی وجہ سے لوگ صبح شام گیس میٹروں کو محفوظ رکھنے کی تدبیریں کرتے نظر آتے تھے کہ اسی دوران ایک صارف سخاوت حسین ولد محمد صادق کے کھوج لگانے پر پتا چلا کہ چک بیلی خان کے محلہ پٹرول پمپ میں ظفر جعفری کا مکان کرایہ پر لے کر ایک شخص محمد لطیف ولد محمد صدیق سکنہ میاں احمد ایونین کونسل تراہیا تحصیل و ضلع راولپنڈی نے پچھلے دو ماہ سے ایک جوان لڑکی کو محبوس بنا کر رکھا ہوا ہے اور وہ رات کو میٹر چوری کی واردتیں کرتا ہے سخاوت حسین کی رسائی پر ملزم کی وارداتوں کی بات درست نکلی جس پر وہ مکان چھوڑ کر غائب ہو گیا چک بیلی خان پولیس نے سخاوت حسین ولد محمد صادق کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا اور پولیس چوکی کے اے ایس آئی محمد سہیل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم محمد لطیف ولد محمد صدیق کو گرفتار بھی کر لیا ملزم پر تھانہ روات میں مذکورہ لڑکی کے اغوا کا مقدمہ بھی درج ہے

Gujar Khan; A Serial electricity meter thief has been arrested by Gujar Khan police in Chak Bale Khan, who had stolen serval electricity meters causing huge problems for the families effected in Chak Bale Khan. The man arrested and who has confessed is Saghawat Hussain of Mohalla petrol pump who was living on rental accommodation. When he was arrested it was discovered Saghawat had a child abduction case as well.


جدی وارثان نے 19سال پہلے سے دئیے گئے راستے کو زبردستی بند کر کے رشتہ داروں سے جینے کے حقوق بھی چھیننا شروع کر دئیے

M Shoaib registers case after public way is blocked by family members in Chak Bale Khan

جدی وارثان نے 19سال پہلے سے دئیے گئے راستے کو زبردستی بند کر کے رشتہ داروں سے جینے کے حقوق بھی چھیننا شروع کر دئیے دو ماہ قبل سے سگے بہنوئی کی بجلی غیر قانونی طور پر کاٹ کر اسے بجلی سے محروم رکھا ہوا ہے اور دو روز سے اس کے دوسرے بھائی کی بجلی بھی کاٹ دی ہے پولیس چوکی چک بیلی خان اور آئیسکو چک بیلی خان سب ڈویژن میں محمد شعیب ولد ضیافت حسین نے درخواست دی کہ اس کے والد ضیافت حسین، چچا وسیم احمد اور دادا کے بھائی محمد مرتضیٰ نے اپنے گھروں کے لئے ایک راستہ نکالا جس کے لئے باقاعدہ تحریر بھی کی گئی تھی اب محمد مرتضیٰ کی اولاد میں سے ان کے بیٹے محمد شبیر اور پوتے ذیشان شانی نے نہ صرف19سال پرانا راستہ بند کر دیا بلکہ دو ماہ قبل مورخہ19-03-2019کو اپنے بہنوئی یعنی شعیب کے چچا وسیم احمدکے بجلی کے میٹر کو نقصان پہنچا کر ان کی بجلی بند کر دی وسیم احمد دو ماہ سے بغیر بجلی جلائے واپڈا کو بل ادا کر رہا ہے اب دو ماہ بعد انھی لوگوں نے وسیم احمد کے بھائی ضیافت حسین کے نام پر لگے شعیب کے میٹر کی تار کو بھی نقصان پہنچا کر بجلی بند کر دی اور آئیسکو اہلکاروں کو جانے پر بجلی لگانے کی اجازت نہیں دی جاتی جس سے ان کا گھرانہ بھی دو روز سے بجلی سے محروم ہے درخواست گذار نے حلقہ کے ایم این اے جناب غلام سرور خان، وزیرِ اعلٰی پنجاب جناب عثمان بزدار اور بالخصوص وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان سے اپیل کی ہے کہ سالوں پرانے معاہدوں کو سبوتاژ کر کے ان کی زندگی کو تنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے درخواست گذار نے یہ بھی بتایا کہ ذیشان شانی نامی شخص اس سے قبل گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج چک بیلی خان میں درجہ چہارم کا ملازم تھا اور اسے کالج کی املاک کو نقصان پہنچانے کی وجہ سے برطرف بھی کیا گیا ہے

Show More

Related Articles

Back to top button