Kallar Syedan; Well know business celebrity of Mankiala, Raja M Zaheer passed away
معروف کاروباری راجہ محمد ظہیر انتقال کر گئے نماز جنازہ مانکیالہ کے قریب کلر سیداں رود پر ادا کی گئی
معروف کاروباری راجہ محمد ظہیر انتقال کر گئے نماز جنازہ مانکیالہ کے قریب کلر سیداں رود پر ادا کی گئی جس میں قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر الحاج محمد نواز کھوکھر ،سابق ضلعی نائب ناظم محمد افضل کھوکھر ،محمود شوکت بھٹی،شیخ ساجد الرحمان، محمد ناصر راجہ،حافظ سہیل اشرف، محمد اعجاز بٹ، چیئر مین محمد نوید بھٹی،چیئر مین زبیر کیانی، چیئر مین ملک نور احمد، چیئر مین طارق یاسین، چیئر مین راجہ شہزاد یونس، چیئر مین راجہ فیصل منور، چیئر مین راجہ صفدر کیانی، چیئر مین چوہدری عامر جمشید، چیئر مین راجہ ضیا، چیئر مین چوہدری محمد خلیل، راجہ عبدالطیف، راجہ ظفر محمود، عابد حسین زاہدی، حاجی محمد اسحاق، ضابر حسین، چوہدری توقیر اسلم، مسعود بھٹی،راجہ فیاض الحق جنجوعہ،حاجی محمد زاہد،ماسٹر تصور حسین اور دیگر نے شرکت کی ۔
Kallar Syedan; Well know business celebrity of Mankiala, Raja Mohammad Zaheer has sadly passed away, namaz e janaza was held in Mankiala with large number of social and political leaders along with members of public.
حضرت مولانا محمد یعقوب کے عرس کی تقریب
Hazrat Mollana M Yaqoob urs Mubarak held in Baghar Shareef
ممبر اسلامی نظریاتی کونسل، ممتاز علمی و روحانی شخصیت پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمن سجادہ نشین بگھار شریف نے کہا ھے کہ صوفیا کا پہلا سبق عجز ھے، انسانوں کی خدمت ھے، انسانوں سے انسانوں والا سلوک ھے۔ وہ گمٹی میں حضرت مولانا محمد یعقوب کے عرس کی تقریب سے خطاب کر رھے تھے۔ انھوں نے کہا کہ ھماری کامیابی اسوہ رسول پر عمل پیرا ھونے میں ھے۔ صرف جذبات نہیں بلکہ تعلیمات مصطفوی پر پوری طرح عمل کرنے میں حقیقی کامیابی اور کامرانی ھے۔ انھوں نے کہا کہ ھم سے کتنے لوگ ھیں جو اپنی بیٹیوں کو ان کا حق دیتے ھیں؟ بہنوں اور بیٹیوں کو ان کا حق دیا جائے، وہ اس جائیداد سے فائدہ اٹھا کر اگر وہ چاھے تو جس مرضی کو دے دے۔ انھوں نے کہا کہ بیٹیوں اور بہنوں سے ہبہ کے نام پر جائیداد ہتھیانے کا عمل انتہائی ظالمانہ ھے۔
پنجاب ایگزامنیشن کمیشن کے تحت جاری کلاس پنجم کے امتحانات اختتام پذیر ہو گئے
Class five exams come to close
پنجاب ایگزامنیشن کمیشن کے تحت جاری کلاس پنجم کے امتحانات اختتام پذیر ہو گئے جبکہ کلاس ہشتم کے امتحانات شروع ہو گئے ہیں جو 25 فروری تک جار ی رہیں گے۔تحصیل کلر سیداں میں مختلف سرکاری مدارس میں 21 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جہاں سپرنٹنڈٹس سمیت دیگر عملہ بھی تعینات ہے۔امتحان میں حصہ لینے والے طلبہ و طالبات کی کل تعداد 2830 ہے جن میں سے 29 کے قریب امیدوار امتحان کے پہلے روز شامل نہ ہو سکے۔
تعزیت
کلرسیداں سے معروف کاروباری چوہدری توقیر اسلم، مسعود احمد بھٹی، یاسر بھٹی، اکرام الحق قریشی نے بیول جا کر آئی بی کے ڈائریکٹر جنرل چوہدری طارق ریاض کے والد محترم محمد ریاض کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
پی ٹی آئی کے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری عدنان ،سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی، رکن بلدیہ کلر سیداں راجہ ظفر محمود، مسعود بھٹی اور دیگر نے گاؤں میرہ موہڑہ جا کر راجہ عبدالطیف سے ملاقات کی اور ان کی ہمشیرہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔