DailyNews

Coventry; Ex Lord Mayor Shabbir Ahmed along with Pakistani community hold reception for Zia Ullah Khan bangash and Aslam Khatak

سمندر پار پاکستانیوں کے دل اپنے مادر وطن پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں ,سابق لارڈ میئر کوونٹری شبیر احمد

کے پی کے کے وزیر تعلیم ضیااللہ خان بنگش ،چیئر مین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ناظر اسلم خٹک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت ملک میں معیار تعلیم کو بہتر بنانے اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کر رہی ہے ۔با مقصد تعلیم کے بغیر تعلیمی میدان میں ترقی ممکن نہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ برطانیہ میں کوونٹر ی کے مقام پر پاکستانی نژادوفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیاجس کی قیادت سابق لارڈ میئر کوونٹری شبیر احمدکر رہے تھے وفد میں حبیب الرحمان ،محمد انوار الحق بھی شامل تھے ۔ضیا اللہ خان بنگش نے کہا کہ ترقی یافتہ اقوا م نے تعلیم کو اولیت دی ہم بدقسمتی سے ایسا نہ کر سکے اور تعلیمی میدان میں بہت پیچھے رہ گئے ۔سابق لارڈ میئر شبیر احمد نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے دل اپنے مادر وطن پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں ہمیں پاکستان کی ترقی و خوشحالی بہت عزیز ہے اور اس کے لیے ہم ہر قسم کا تعاون کرنے کو تیار ہیں ۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button