برمنگھم سٹی کونسل کے کیبنٹ ممبر ماجدمحمود نے کوڑا کے بن کرائسز کے باعث کیبنٹ سے استعفی دے دیا
گزشتہ سال کوڑا کرکٹ اور ہفتہ وار بن اٹھانے والے ورکرز کی ہڑتال کی وجہ سے لیڈر آف سٹی کونسل کو بھی استعفی دینا پڑا جس کی وجہ سے یہ محکمہ اب کونسلر ماجدمحمود کے پاس تھا اب یونین کی جانب سے دوبارہ ہڑتال کی دھمکی کے باعث ماجد محمود نے استعفی دے دیا ۔ماجد محمود نے کہا ہے کہ میں نے کیبنٹ ممبر سے استعفی دیا ہے بطور کونسلر برمنگھم سٹی کونسل اپنی خدمات جاری رکھوں گا ۔ماجد محمود کا یہ بھی کہنا تھا کہ گزشتہ چند ماہ بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا انہوں نے کہا کہ بیک ڈور پرائیویٹاہزیشن آف نرسریز اور کیئر ورکرز کی تنخواہوں کے حوالے سے اختلاف کے باعث استعفی دیا ہے ۔
Birmingham; Birmingham City council member Majid Mahmood resigns over bin crisis. Coun Mahmood, a member of the Labour council’s inner leadership team, says he can’t support the city council’s decision to take legal action against the bins unions.