09 October 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Final Notification Issued for Rawalpindi District Union Councils After Delimitation

کلر سیداں: حلقہ بندی کے بعد راولپنڈی ضلع کی یونین کونسلز کا حتمی نوٹیفکیشن جاری

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |09 اکتوبر2026)—پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی حلقہ بندیوں کی تشکیل کے بعد ضلع راولپنڈی کی یوسیز کا حتمی نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ضلع راولپنڈی میں کل 220 یوسیز قائم کی گئی ہیں جن میں شہری یوسیز کی تعداد 95 ہے شہری حلقے میں سب سے زیادہ یوسیز ٹاؤن کارپوریشن راول ٹاؤن میں قائم کی گئی ہیں جن کی تعداد 41 ہے دوسرے نمبر پر پوٹھوہار ٹاؤن ہے جس کی یوسیز کی تعداد 33 ہے میونسپل کمیٹی گوجرخاں کی چھ یوسیز بڑکی چوھان،جھنڈا، کڑولی، محلہ راجگان، کوٹ سیداں اور محلہ حافظ آباد پر مشتمل ہو گی،ایم سی کہوٹہ چار یوسیز محلہ راجگان، محلہ چھیٹ،چھنی اعوان اور پلنگری پر مشتمل ہو گی جبکہ میونسپل کمیٹی کلرسیداں بھی چار یوسیز درکالی معموری، کلرسیداں،سروھا اور منگلورہ پر مشتمل ہو گی،میونسپل کمیٹی ٹیکسلا میں پانچ یوسیز موہڑہ شاہ ولی،گھیلا خورد،محلہ پیری،سرائے کالا اور جھگیاں شامل ہیں،ضلع راولپنڈی میں سب سے چھوٹی میونسپل کمیٹی دولتالہ میں قائم کی گئی جو دو یوسیز دولتالہ اور ڈونگی کلاں پر مشتمل ہوگی، ضلع راولپنڈی میں کل یوسیز 125 ہوں گی دیہی تحصیل کونسل میں سب سے بڑی تحصیل کونسل گوجرخاں ہو گی جو 36 یوسیز پر مشتمل ہو گی مگر یہاں دورایوبی میں قائم ہونے والی یوسی قاضیاں کو ختم کردیا گیا اسی طرح چند برس قبل قائم ہونے والی یوسی اسلام پورہ جبر کو بھی ختم کردیا گیا، دیہی تحصیل کونسل پنڈی کینٹ 29 اور دیہی تحصیل کونسل پنڈی صدر 22 یوسیز پر مشتمل ہوں گی،دیہی تحصیل کونسل کلرسیداں تیرہ یوسیز پر مشتمل ہوگی دورایوبی میں قائم ہونے والی یوسی نلہ مسلماناں کو ختم کرکے نئی چار یوسیز ممیام،بناہل، بکھڑال اور اراضی خاص قائم کی گئی ہیں،دیہی تحصیل کونسل ٹیکسلا تیرہ اور کہوٹہ بارہ یوسیز پر مشتمل ہوں گی

Kallar Syedan (Pothohar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | October 9, 2026): The Punjab government has issued the final notification for the Union Councils (UCs) of Rawalpindi district following the completion of local government delimitation by the Election Commission.

A total of 220 Union Councils have been established in Rawalpindi district, including 95 urban UCs. Among the urban areas, the highest number of UCs has been established in Town Corporation Rawal Town, with 41 UCs, followed by Pothohar Town, with 33 UCs.

The Municipal Committee Gujar Khan will comprise six UCs: Barki Chauhan, Jhanda, Karoli, Mohalla Rajgan, Kot Syedan, and Mohalla Hafizabad.

The Municipal Committee Kahuta will comprise four UCs: Mohalla Rajgan, Mohalla Chhett, Chhani Awan, and Palangri.

The Municipal Committee Kallar Syedan will also comprise four UCs: Darkali Mamuri, Kallar Syedan, Saroha, and Mangloora.

The Municipal Committee Taxila will consist of five UCs: Mohra Shah Wali, Ghela Khurd, Mohalla Piri, Sarai Kala, and Jhaggian.

The smallest municipal committee in Rawalpindi district has been established at Daultala, comprising two UCs: Daultala and Dongi Kallan.

Rawalpindi district will have a total of 125 rural UCs. Among the rural Tehsil Councils, Gujar Khan will be the largest, comprising 36 UCs. However, UC Qazian, which had been created during the previous delimitation, has now been abolished. Similarly, UC Islam Pura Jabar, established a few years ago, has also been abolished.

The Rural Tehsil Council Rawalpindi Cantonment will comprise 29 UCs, while the Rural Tehsil Council Rawalpindi Saddar will consist of 22 UCs.

The Rural Tehsil Council Kallar Syedan will comprise 13 UCs. UC Nalla Muslimana, which had been created during the previous delimitation, has been abolished, while four new UCs — Mimiam, Banhal, Bakhral, and Arazi Khas — have been established.

The Rural Tehsil Council Taxila will comprise 13 UCs, while Kahuta will have 12 UCs.

ڈڈیال تا دھانگلی سڑک سے رکاوٹیں ہٹا کر ٹریفک بحال، مذاکرات کے چوتھے دور میں بڑا بریک تھرو

Dadyal–Dhuangalli Road Reopened After Removal of Roadblocks Following Breakthrough in Fourth Round of Talks

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |09 اکتوبر2026)—ڈڈیال میں امن کمیٹی اور ایکشن کمیٹی کے مظاہرین میں مذاکرات کے چوتھے دور میں بڑا بریک ڈاؤن،جمعرات سے ڈڈیال سے دھانگلی (کلرسیداں) تک سڑک پر موجود رکاوٹیں ہٹا کر گاڑیوں کی امدورفت بحال کر دی گئی۔فریقین کے درمیان بدھ کے روز چار مذاکراتی سیشن ہوئے چوتھے سیشن میں برف پگھلی اور مذاکرات کی کامیابی کے ساتھ ہی ڈڈیال سے کلرسیداں راولپنڈی روڈ کو کھولنے کا اعلان کردیا گیا رات گئے ضروری مشینری کو بند راستوں کی طرف روانہ کر دیا گیا تھا جنہوں نے بڑی محنت سے صبح تک ڈڈیال سے دھانگلی تک سڑک سے تمام رکاوٹیں ہٹا لیں جس کے بعد نہ صرف ڈڈیال بلکہ چکسواری، اسلام گڑھ،راجدھانی اور ناڑ ضلع کوٹلی سے دھانگلی کلرسیداں کے راستے راولپنڈی اور خادم آباد، سیاکھ سے براستہ دھانگلی سرصوبہ شاہ،سموٹ گوجرخاں کی گاڑیوں کی امدورفت بھی بحال ہو گئی یاد رہے کہ پانچ ایام تک سڑک کی بندش سے عام افراد کو بالعموم اور سمندر پار سے آنے والوں کو اپنے گھروں تک پہنچنے کے لیئے دھانگلی پل سے گھنٹوں پیدل سفر کرنا پڑا کئی لوگوں نے دریائے جہلم کو کشتیوں کے ذریعے عبور تو کرلیا مگر اس کے بعد سڑک پر کسی گاڑی کی امدورفت ممکن نہ ہونے سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

Retired Teacher Muhammad Rashid Khan Passes Away, Political and Social Figures Attend Funeral Prayer

ریٹائرڈ مدرس محمد رشید خان انتقال کر گئے، نمازِ جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |09 اکتوبر2026)—ریٹائرڈ مدرس محمد رشید خان انتقال کر گئے نمازجنازہ ڈھوک قلعہ بنک چوک میں ادا کی گئی جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ قمر مسعود،مولانا غلام مصطفی سیالوی،سید عامر ضمیر گیلانی، چوھدری شاہد گجر،آصف نورانی،ارشد محمود بھٹی،مسعود بھٹی، راجہ عبدالروف وینس،چوہدری ایاز،طارق فضل و دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button