08 October 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan Madrassa Student Death Case: Bail Granted to Three Accused, Release Ordered

کلرسیداں مدرسہ طالبعلم ہلاکت کیس: تین گرفتار مہتممین کی ضمانتیں منظور، رہائی کا حکم

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |08 اکتوبر2026)—لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت حسین نے کلرسیداں کے گاؤں نلہ مسلماناں کے دینی مدرسے میں ضلع بھکر کے کمسن طالبعلم فیضان کی مبینہ طور پر تشدد سے جاں بحق ہونے والے کیس میں گرفتار تینوں مہتمم مدرسہ علامہ حمزہ طیب، مولانا عاصم شریف نقشبندی اور قاری عمران چشتی کی بعد از گرفتاری وکیل صفائی عامر شفیق قریشی ایڈووکیٹ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ضمانتیں منظور کرتے ہوئے ان کی رھائی کا حکم دیا ہے معزز عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ ملزم کو چھوڑ کر پوری بارات کے پیچھے پڑ گئے ہیں اس طرح آپ اپنا کیس کمزور کر لیں گے اپنی توجہ ملزم پر مرکوز رکھیں یاد رہے کہ واقعہ کے بڑا اور مرکزی ملزم قاری ثنااللہ سکنہ ضلع بھکر بدستور اڈیالہ جیل میں ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi, October 08, 2026): The Lahore High Court’s Rawalpindi Bench has granted post-arrest bail to three accused in the alleged torture-related death of a minor student at a Madrassa in the Nalla Muslimana village of Kallar Syedan.

Justice Sadaqat Hussain heard the case, in which the three accused — madrasa administrator Allama Hamza Tayyab, Maulana Asim Sharif Naqshbandi and Qari Imran Chishti — had been arrested in connection with the death of Faizan, a minor student from Bhakkar district.

During the hearing, defence counsel Aamir Shafiq Qureshi Advocate presented arguments in favour of the accused. The court accepted the defence arguments and approved their post-arrest bail, ordering their release.

The court also expressed displeasure during the proceedings, observing that the prosecution appeared to be pursuing several people instead of focusing on the principal accused. The court remarked that pursuing “the whole procession” while leaving the main accused could weaken the case and advised the authorities to concentrate their attention on the principal accused.

The main and central accused in the case, identified as Qari Sanaullah of Bhakkar district, remains incarcerated in Adiala Jail.

The case relates to the alleged death of minor student Faizan following an incident of alleged violence at the madrasa. Further legal proceedings in the case are expected to continue.

 

Dadyal–Kallar Syedan Road to Reopen by Thursday Morning After Successful Peace Talks

ڈڈیال، کلرسیداں روڈ پر امن مذاکرات کامیاب، رکاوٹیں ہٹا کر جمعرات صبح ٹریفک بحال کرنے کا اعلان

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |08 اکتوبر2026)—ڈڈیال میں امن کمیٹی مظاہرین میں مذاکرات کے چوتھے دور میں بڑا بریک ڈاؤن،آج بروز جمعرات کی صبح تک ڈڈیال سے دھانگلی (کلرسیداں)تک سڑک پر موجود رکاوٹیں ہٹا کر صبح تک گاڑیوں کی امدورفت بحال کر دی جائے گی۔فریقین کے درمیان بدھ کے روز چار مذاکراتی سیشن ہوئے جن کے اختتام پر مذاکرات کی کامیابی اور ڈڈیال کلرسیداں راولپنڈی روڈ کو کھولنے کا اعلان کردیا گیا رات گئے مزاکرات کی کامیابی کے نتیجے میں ضروری مشینری کو بند راستوں کی طرف روانہ کر دیا گیا جو راستوں سے رکاوٹوں کو ہٹائے گی جس پر مزید دو سے تین گھنٹے لگیں گیں۔امن کمیٹی میں صدر بار ایسوسی ایشن ڈڈیال عدیل اعجاز ایڈووکیٹ، صدر تحصیل پریس کلب ڈڈیال عبد الشاہد چوہدری، سنیئر صحافی ظہیر چوہدری، سینئر وکیل ڈڈیال بار ایسوسی ایشن صغیر غوری ایڈووکیٹ، مسرت حسین شاہ، سید مشتاق حسین شاہ،ماسٹر محمد امین شامل تھے۔مزاکرات کی کامیابی کے نتیجے میں کئی ایام سے بعد ڈڈیال کلرسیداں روڈ کھولنے کے لیئے مشینری پہنچا دی گئی ہے۔

Shahid Khaqan Abbasi: Youth Are the Future and Valuable Asset of Pakistan, Better Education and Training Are Government’s Responsibility

شاہد خاقان عباسی: نوجوان ملک کا مستقبل اور قیمتی اثاثہ ہیں، بہتر تعلیم و تربیت حکومتی ذمہ داری ہے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |08 اکتوبر2026)—پاکستان عوام پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان نے کہا ہے کہ نوجواں ہمارے کا مستقبل اور قیمتی اثاثہ ہیں ان کو بہتر تعلیم و تربیت اور رہمنائی حکومتی اداروں کی زمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں کے نوجوانوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے نوجوان سیاسی رہنما چوھدری کلیم رسول کی سربراہی میں ان سے ملاقات کی وفد میں چوہدری زمرد، مرزا خورشید،منیربٹ،شیخ عطا،باری داد خان اور راجہ الفت بھی موجود تھے شاھد خاقان عباسی نے کہا کہ دور حاضر میں حکومتوں کو نوجوان نسل کے بارے میں سوچنے اور کچھ کرنے کا وقت ہے نہ یہ ان کی ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ آج کا تعلیم یافتہ نوجواں جہاں ڈگریاں اٹھائے دھکے کھاتا دکھائی دیتا ہے وہیں نہ تعلیم یافتہ نوجوان تحریک پاکستان سے بھی لاعلم ہیں ہمارے نصاب میں قیام پاکستان کی جدوجہد اپنے حقیقی انداز میں نظر آتی ہے نہ ہی مسئلہ کشمیر کا تزکرہ دکھائی دیتا ہے ہمارے ذرائع ابلاغ بھی مسئلہ کشمیر کو وہ توجہ نہیں دیتے جتنی توجہ کا یہ مسئلہ مستحق ہے انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ مایوس بااکل بھی نہ ہوں ملکی سالمیت اور وقار کے منافی تمام منفی پراپیگنڈے کو یکسر مسترد کر دیں وہ وقت زیادہ دور نہیں جب آج کے ہمارے یہ نوجواں مستقبل میں ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالیں گے۔

Kallar Syedan Tehsildar Rejects Claims of Absence, Says He Attends Office Daily

تحصیلدار کلرسیداں کا دفتر نہ آنے کی خبروں کی تردید، روزانہ دفتر میں موجود ہونے کا دعویٰ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |08 اکتوبر2026)—تحصیلدار کلرسیداں ظفر اقبال نے کہا ہے کہ وہ ہر روز بلاناعہ کلرسیداں آتے ہیں اپنے دفتر بھی موجود ہوتے ہیں اس لیئے یہ کہنا کہ تحصیلدار کلرسیداں آتے ہی نہیں بالکل غلط معلومات پر مبنی رائے ہے البتہ کئی کاموں کے سلسلے میں مشکلات لاحق ہیں وہ محکمہ کا اندرونی معاملہ ہے سسٹم کو یہاں ایک دوسری جگہ منتقل کرنے کے باعث کام میں خلل واقع ہو سکتا ہے آئندہ چند ایام میں صورتحال بااکل معمول کے مطابق آ جائے گی

Asian Games: Bronze Medal-Winning Pakistan Volleyball Team Receives Grand Welcome at Islamabad Airport

ایشین گیمز: کانسی کا تمغہ جیتنے والی قومی والی بال ٹیم کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر شاندار پذیرائی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |08 اکتوبر2026)—جاپان میں منعقدہ ایشین گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ جیتنے والی پاکستان کی قومی والی بال ٹیم اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئی۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر پروفیسر ڈاکٹر محمد تنویر افضل صدر ڈویژنل والی بال ایسوسی ایشن راولپنڈی، سیکرٹری ڈویژنل والی بال ایسوسی ایشن شمریز اقبال، صدر خیبر پختونخواہ والی بال ایسوسی ایشن خالد وقار سمیت والی بال سے وابستہ شخصیات اور شائقین کی بڑی تعداد نے قومی ہیروز کا شاندار استقبال کیا۔یاد رہے اس ٹیم نے کوارٹر فائنل میں انڈیا کو تین صفر سے ہرایا ہے۔ اس تاریخی کامیابی پر والی بال کے شائقین اپنی والی بال ٹیم پر فخر کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار بھی کرتے ہیں کہ یہ آئندہ اس سے بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے

15th Annual Free Eye Camp Held by Coventry-Based Chaudhry Muhammad Younis, 980 Examined and 68 Cataract Surgeries Performed

کوونٹری میں مقیم چوہدری محمد یونس کا 15واں سالانہ فری آئی کیمپ، 980 افراد کا معائنہ اور 68 موتیے کے مفت آپریشن

File photo of Chaudhry Muhammad Younis

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |08 اکتوبر2026)—برطانیہ کے شہر کوونٹری میں مقیم چوہدری محمد یونس نے اپنے والدین کے ایصال ثواب کے لیئے اپنی رہائشگاہ ڈھوک گلی منیاندہ میں 15 ویں سالانہ فری آئی کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا 980 مرد و خواتین کی آنکھوں کا ماہرین چشم نے تفصیلی معائنہ کیا مریضوں کو مفت علاج کی سہولت کے ساتھ ساتھ انہیں ادویات اور عینکیں بھی مہیا کی گئیں 68 مریضوں کی آنکھوں میں سفید موتیے کی تشخیص ہوئی اور موقع پر ہی سب کے آپریشن کر دیئے گئے۔

Bail Granted to Man Accused of Death Threats, Aerial Firing and Forcible Entry into Relative’s Home in Kallar Syedan

جان سے مارنے کی دھمکیوں، ہوائی فائرنگ اور گھر میں زبردستی داخل ہونے کے مقدمے میں ملزم کی ضمانت منظور

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |08 اکتوبر2026)—جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے ہوائی فائرنگ کرنے اور گھر میں زبردستی گھسنے کے ملزم کی درخواست ضمانت منظور ملزم سعد بن حمزہ پر الزام تھا کہ اس نے اپنے چچا زاد کے گھر میں زبردستی گھس کر اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی اور ہوائی فائرنگ کی ملزم سعد بن حمزہ نے اپنی درخواست ضمانت بذریعہ کونسل محمد وقاص کیانی ایڈوکیٹ دائر کر رکھی تھی ملزم کے وکیل وقاص کیانی ایڈوکیٹ نے دلائل دیے کہ قریبی رشتہ داروں میں چادر چار دیواری کے تقدس کی دفعات نہیں لگتیں جبکہ پولیس نے ملزم سے پسٹل برامدگی کی جھوٹی دفعات لگائی ہیں اور ملزم سے کسی قسم کی برامدگی نہ ہوئی ہے میڈم سدرۃ النساء علاقہ مجسٹریٹ کلر سیداں نے ملزم کے وکیل محمد وقاص کیانی ایڈوکیٹ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا

Niece of Young Political Leader Muhammad Tanveer Qureshi passed away; Funeral Prayer to Be Held Thursday in Dhok Dolal Qureshi

نوجوان سیاسی رہنما محمد تنویر قریشی کی بھانجی انتقال کر گئیں، نماز جنازہ جمعرات کو ڈھوک دولعل قریشی میں ادا کی جائے گی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |08 اکتوبر2026)—ڈھوک دولعل قریشی چوآخالصہ کے نوجوان سیاسی رہنما محمد تنویر قریشی کی بھانجی کا انتقال ہو گیا نمازجنازہ بروز جمعرات دن گیارہ بجے ڈھوک دولعل قریشی چوآخالصہ میں ادا کی جائے گی

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button