04 October 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Traffic Inspector Raja Mustansar Ali Reappointed to Kahuta, Citizens Welcome Move

رض شناس ٹریفک انسپکٹر راجہ مستنصر علی دوبارہ کہوٹہ تعینات، شہریوں کا خیرمقدم

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،04اکتوبر 2026)
فرض شناس ٹریفک انسپکٹر راجہ مستنصر علی دوبارہ کہوٹہ تعینات، شہریوں کا خیرمقدم، تفصیل کے مطابق کہوٹہ میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل کے پیش نظر عوامی شکایات کے ازالے اور ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے انسپکٹر مستنصر علی کو دوبارہ انچارج تحصیل کہوٹہ سٹی ٹریفک پولیس تعینات کر دیا گیا ہے۔انسپکٹر مستنصر علی اپنی ایمانداری، فرض شناسی اور عوامی مسائل کے فوری حل کے حوالے سے پہچانے جاتے ہیں۔ ان کی عدم موجودگی کے دوران کہوٹہ شہر میں ٹریفک کے مسائل میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے پیش نظر اعلیٰ حکام نے صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں دوبارہ تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے۔ان کی دوبارہ تعیناتی کی خبر ملتے ہی کہوٹہ کے شہریوں نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انسپکٹر مستنصر علی کی تعیناتی سے شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور عوام کو درپیش مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔عوامی حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ انسپکٹر مستنصر علی اپنی سابقہ روایات کے مطابق فرائض منصبی ادا کرتے ہوئے کہوٹہ میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے اور شہریوں کو درپیش مشکلات کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھیں گے۔

Kahuta, October 04, 2026: Traffic Inspector Raja Mustansar Ali has been reappointed as In-charge of Tehsil Kahuta City Traffic Police in view of growing traffic-related issues in the city.

According to details, the decision was taken to address public complaints, improve traffic flow and strengthen the implementation of traffic regulations in Kahuta. Inspector Mustansar Ali is known locally for his sense of duty, honesty and efforts to address public issues.

During his absence, residents had reportedly experienced increasing traffic problems in Kahuta city. Taking the situation into consideration, the relevant authorities reviewed the circumstances and issued orders for his reappointment.

The news of Inspector Mustansar Ali’s return has been welcomed by citizens and public circles in Kahuta. Residents expressed hope that his appointment will contribute to smoother traffic flow, better enforcement of traffic laws and more effective resolution of problems faced by the public.

Local residents further expressed the expectation that Inspector Mustansar Ali will continue to perform his duties responsibly and take effective measures to improve the traffic system and reduce difficulties faced by citizens in Kahuta.

کہوٹہ: نومنتخب صدر آزاد کشمیر ڈاکٹر نجیب نقی کا شاندار استقبال، استقبالیہ جلسے میں تبدیل

Newly Elected AJK President Dr Najeeb Naqi Receives Warm Welcome in Kahuta

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ،04 اکتوبر2026)– نومنتخب صدر آزاد کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی کے اعزاز میں سابق چیئرمین راجہ فیاض اور صدر مسلم لیگ (ن) کہوٹہ سٹی ڈاکٹر عارف قریشی کی جانب سے شنگریلا ریسٹورنٹ کہوٹہ میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جو عوام اور کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت کے باعث ایک بڑے جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔

ڈاکٹر محمد نجیب نقی کی کہوٹہ آمد پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر نعرے بازی کی گئی جبکہ نومنتخب صدر پر گل پاشی بھی کی گئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میزبان راجہ فیاض اور ڈاکٹر عارف قریشی نے ڈاکٹر محمد نجیب نقی کو آزاد کشمیر کی صدارت کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ڈاکٹر نجیب نقی اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں گے۔

نومنتخب صدر آزاد کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی نے اپنے خطاب میں کہوٹہ کے رہنماؤں، کارکنان اور عوام کا پرجوش استقبال پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کہوٹہ کے عوام سے ان کا گہرا تعلق ہے اور وہ یہاں کے لوگوں کی محبت اور خلوص کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

صدر آزاد کشمیر نے راولپنڈی سے آزاد کشمیر براستہ کہوٹہ سڑک اور سہالہ اوور ہیڈ برج کی تعمیر میں تاخیر سے متعلق صدر پریس کلب کہوٹہ عمران ضمیر کے سوالات کے جواب میں کہا کہ وہ اس معاملے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور متعلقہ حکام کو آگاہ کریں گے۔

ڈاکٹر نجیب نقی نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے میاں نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بھی شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف نے کہوٹہ کے جلسے میں موٹروے کا وعدہ کیا تھا اور اسے عملی جامہ پہنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد، کوآرڈینیٹر ممبر قومی اسمبلی راجہ یاسر اختر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، سابق چیئرمین راجہ ظفر اقبال بگھاروی، عبدالقدوس عباسی، راجہ فردین جنجوعہ اور دیگر مسلم لیگی رہنماؤں و کارکنان نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر عارف قریشی اور سابق چیئرمین راجہ فیاض نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

Clean Punjab Programme: Rs10,000 Checks Distributed Among Sanitation Workers in Kahuta

کہوٹہ: صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی ورکرز میں 10 ہزار روپے فی کس کے حساب سے چیکس تقسیم

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ،04 اکتوبر2026)–وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت عید کے موقع پر بہترین صفائی کے فرائض انجام دینے والے ورکرز کی حوصلہ افزائی کے لیے چیکس تقسیم کرنے کی تقریب کہوٹہ کلب میں منعقد ہوئی۔

تقریب کے دوران صفائی ورکرز میں 10 ہزار روپے فی ورکر کے حساب سے چیکس تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر میونسپل آفیسر میڈم شیزا اور سب انجینئر حبیب ستی سمیت دیگر متعلقہ افراد بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد اور کوآرڈینیٹر راجہ یاسر ایڈووکیٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ صاف ستھرا پنجاب پروگرام ایک اہم اقدام ہے جس کے تحت صفائی کے نظام میں بہتری کے ساتھ ساتھ صفائی ورکرز کی خدمات کو بھی سراہا جا رہا ہے۔

مقررین نے صفائی ورکرز کی محنت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عید کے موقع پر شہر کو صاف رکھنے کے لیے ورکرز نے بھرپور محنت کی، جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنان، صفائی ورکرز اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ورکرز میں چیکس کی تقسیم کی گئی اور ان کی خدمات کو سراہا گیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button