29 September 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Raja Muhammad Ramzan Secures Second Place in Lahore Marathon

کہوٹہ; راجہ محمد رمضان نے لاہور میراتھن میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29ستمبر2026)
سکوٹ کے رہائشی راجہ محمد رمضان نے لاہور میں ہونے والی میرا تھن ریس میں دوسرا نمبر حاصل کیا، دوسری پوزیشن کے ساتھ 8لاکھ50ہزار روپے انعام بھی حاصل کیا، راجہ سعید احمد، چیئرمین راجہ ندیم احمداور راجہ علی اصغر کی طرف سے دلی مبارکباد،تفصیل کے مطابق سکوٹ کے رہائشی معروف اتھلیٹ راجہ محمد رمضان نے الائیڈ بینک کی جانب سے لاہور میں منعقد ہونے والی 42 کلومیٹر طویل میراتھن میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے شاندار کامیابی اپنے نام کر لی۔راجہ محمد رمضان نے اس نمایاں کامیابی پر 8 لاکھ 50 ہزار روپے کا انعام بھی حاصل کیا۔راجہ محمد رمضان کی اس شاندار کامیابی پر سکوٹ اور گردونواح میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اہلِ علاقہ نے راجہ محمد رمضان کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے مزید کامیابیوں اور روشن مستقبل کی دعا کی،حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت و ممتاز بزنس مین سپین بار سلونا راجہ سعید احمد،سابق چیئرمین و ناظم راجہ ندیم احمداور معروف سیاسی وسماجی شخصیت و ممتاز بزنس مین سپین بار سلونا نے بھی راجہ محمد رمضان کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, September 29, 2026): Raja Muhammad Ramzan, a resident of Skot and a well-known athlete, has secured second place in a 42-kilometre marathon organized by Allied Bank in Lahore.

With his impressive performance, Raja Muhammad Ramzan also won a cash prize of Rs850,000 for finishing second in the race.

His achievement has sparked celebrations in Skot and surrounding areas. Residents congratulated the athlete on his outstanding performance and expressed their best wishes for his future success.

Prominent political and social figure and businessman in Barcelona, Raja Saeed Ahmed; former chairman and Nazim Raja Nadeem Ahmed; and prominent political and social figure and businessman in Barcelona, Raja Ali Asghar, also congratulated Raja Muhammad Ramzan on his achievement and extended their best wishes to him.

The local community expressed pride in Raja Muhammad Ramzan’s success and hoped that he would continue to achieve further milestones in athletics.

برطانیہ میں مقیم نوجوان سیاسی شخصیت مرزا عمران مسعود کی مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر ناصر بٹ سے ملاقات

UK-Based Young Political Figure Mirza Imran Masood Meets PML-N Leader Senator Nasir Butt

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29ستمبر2026)
نوجوان سیاسی شخصیت مرزا عمران مسعود آف بٹالہ حال مقیم یوکے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر ناصر بٹ سے ملاقات کی، ملکی سیاسی صور تحال سمیت مختلف امور پر گفتگو کی گئی تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق وائس چیئرمین یونین کونسل دوبیرن خورد مرزا محمد مسعود کے صاحبزادے مرزا عمران مسعود آف یوکے، راجہ احسان آف مٹور حال مقیم یوکے اور دیگر نے مرزا عمران مسعود کے ہوٹل میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر ناصر بٹ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صور تحال سمیت مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر سینیٹر ناصر بٹ نے کہا کہ اوور سیز پاکستانی ملک کا اہم اثاثہ ہیں اور ملکی ترقی میں زر مبادلہ کی صورت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اوور سیز پاکستانیوں کو در پیش مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے اور ان کے مسائل کے ازالے کے لئے اقدامات کئے جار ہے ہیں۔ ملاقات میں پاکستان اور اوور سیز پاکستانیوں سے متعلق مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Kahuta’s Young Political Figures Sardar Arshad Majid and Sardar Faisal Majid Perform Umrah

کہوٹہ کی نوجوان سیاسی شخصیات سردار ارشد مجید اور سردار فیصل مجید نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29ستمبر2026)
کہوٹہ کی نوجوان سیاسی شخصیات سردار ارشد مجید اور ان کے بھائی سردار فیصل مجید نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی، دوستوں، عزیز و اقارب اور احباب کی جانب سے دلی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کہوٹہ کی نوجوان سیاسی و سماجی شخصیات سردار ارشد مجید اور ان کے بھائی سردار فیصل مجید نے حجازِ مقدس میں حاضری کا شرف حاصل کرتے ہوئے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی۔ دونوں بھائیوں نے بیت اللہ شریف کی زیارت، طواف اور دیگر مناسکِ عمرہ کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ مسجد نبوی ﷺ میں حاضری کا شرف بھی حاصل کیا۔ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر ان کے دوستوں، عزیز و اقارب اور سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے سردار ارشد مجید اور سردار فیصل مجید کو دلی مبارکباد پیش کی گئی۔ اس موقع پر احباب نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے دونوں بھائیوں کو اپنے گھر کی حاضری اور عمرہ کی سعادت سے نوازا، جو یقیناً ایک عظیم روحانی اعزاز ہے۔ دوستوں اور عزیزوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی حاضری اور عبادات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، تمام دعاؤں کو شرفِ قبولیت بخشے، انہیں صحت و سلامتی کے ساتھ وطن واپس لائے اور آئندہ بھی بار بار حرمین شریفین کی حاضری نصیب فرمائے۔ سردار ارشد مجید اور سردار فیصل مجید نے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے اپنے تمام دوستوں، عزیز و اقارب اور احباب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button