18 September 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Three Suspects in Faizan Death Case Sent to Adiala Jail

مدرسہ تشدد کیس: فیضان قتل کیس کے تین ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |18 ستمبر 2026)— نلہ مسلماناں کے دینی مدرسہ میں سبق یاد نہ کرنے پر مبینہ تشدد کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے کمسن طالب علم فیضان کے قتل کیس میں گرفتار حاجی محمد شریف، عاصم شریف اور قاری عمران کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد انہیں علاقہ مجسٹریٹ کلرسیداں سدرہ النسا کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان کا مزید ریمانڈ طلب کیا گیا مگر عدالت نے ملزمان کے وکیل احسان کیانی کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے مزید ریمانڈ نہ دیا اور انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم جاری کر دیا۔اس طرح اس کیس بھی اب تک جن چھ افراد پر کسی بھی انداز سے الزام لگایا گیا وہ سبھی ریمانڈ کے بعد اڈیالہ جیل منتقل ہو چکے ہیں

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi, September 18, 2026):
Three suspects arrested in connection with the death of minor student Faizan at a religious seminary in Nalla Muslimana have been sent to Adiala Jail on judicial remand after a court declined to grant further physical remand.

The suspects — Haji Muhammad Sharif, Asim Sharif and Qari Imran — were produced before Kallar Syedan Area Magistrate Sidra-ul-Nisa after completion of their physical remand. The prosecution sought further physical remand for investigation.

However, the court, after hearing arguments from defence counsel Ehsan Kiyani, declined to extend the physical remand and ordered that the three suspects be sent to Adiala Jail on judicial remand.

The case relates to the death of minor student Faizan, who allegedly died following physical violence at the religious seminary over reportedly failing to memorise his lesson.

With the latest court order, all six individuals who have so far been accused in the case in one way or another have now been transferred to Adiala Jail following periods of remand. The investigation and legal proceedings in the case are continuing.

لیوی کے خاتمے تک جماعت اسلامی کا احتجاج اور دھرنا جاری رہے گا، محمد توقیر اعوان

Jamaat-e-Islami to Continue Protest and Sit-in Until Petroleum Levy Is Abolished: Mohammad Tauqeer Awan

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |18 ستمبر 2026)—جماعت اسلامی کلرسیداں کے امیر محمد توقیر اعوان نے کہا ہے کہ لیوی کے خاتمہ تک جماعت اسلامی اپنا احتجاج جاری رکھے گی انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت اپنے اخراجات اور پروٹوکول کم کرنے کو تیار نہیں ایف بی آر کی ناکامیوں کا اعتراف کرکے زمہ داران کو عدالت کے کٹہرے میں لانے کی بجائے پٹرولیم مصنوعات،بجلی اور سوئی گیس کو منافع بخش آمدن کے ذرائع سمجھ لیا ہے دنیا کے دیگر ممالک کی نسبت سے ذیادہ پٹرول ڈیزل پاکستان میں مہنگا ہے ہر روز اس میں بھاری اضافہ کرنے والے حکمران لوگوں کے ٹیکسز کے پیسوں سے اربوں روپے کے مالیتی جہاز کو ذاتی دوروں پر کمال ڈھٹائی سے استعمال کر رہے ہیں جس ملک کے کروڑوں لوگ غربت کی لکیر کے نیچے دھکیلے جا چکے ہیں وہاں کے حکمرانوں کی عیاشیاں اور مغلیہ طرز کی شاہانہ زندگیاں لوٹ مار کے لیئے کسی مزید گواہی کی منتظر نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ لیوی حکومتی بھتہ خوری ہے جماعت اسلامی اس کے خاتمہ تک اپنی احتجاجی تحریک اور دھرنا جاری رکھے گی۔

Lightning Strikes Mosque and House in Kallar Syedan Amid Rain and Strong Winds; No Loss of Life Reported

کلرسیداں میں بارش اور تیز ہواؤں کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے مسجد اور گھر کو نقصان، جانی نقصان نہیں ہوا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |18 ستمبر 2026)—گزشتہ شب کلرسیداں و گردونواح میں بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چلتی رہیں جبکہ دھمالی میں مسجد اللہ والی اور موہڑہ سلیال میں مقامی صحافی کے گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے مسجد اور گھر کو نقصان پہنچا مسجد اللہ والی دھمالی کا مینار ٹوٹ کر گر گیا مسجد میں دراڑیں پڑ گئیں اور بجلی کا میٹر بھی جل گیا جبکہ صحافی عتیق الرحمان مرزا کی گھر واقعہ موہڑہ سلیال میں آسمانی بجلی گرنے سے بجلی کے آلات جل گئے تاہم دونوں حادثات میں انسانی جانیں محفوظ رہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button