Kahuta: PPP Ideological Workers Strongly Protest New Organizational Setup
کہوٹہ: پیپلز پارٹی کی نئی تنظیم سازی پر نظریاتی کارکنان کا شدید احتجاج

کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،29اگست2026)–آصف ربانی قریشی کی زیرِ قیادت ہنگامی پریس کانفرنس؛ غیر مشاورتی تنظیم سازی اور دیگر جماعتوں سے آنے والوں کو عہدے دینے پر تحفظات
کہوٹہ، 29 اگست 2026 (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر): پاکستان پیپلز پارٹی کی نئی تنظیم سازی پر کہوٹہ کے نظریاتی کارکنان اور جیالوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا۔ آصف ربانی قریشی کی زیرِ قیادت ہونے والی ایک پرہجوم ہنگامی پریس کانفرنس میں پارٹی کی تنظیم سازی کے طریقۂ کار، مبینہ طور پر عدم مشاورت اور دیگر سیاسی جماعتوں سے وابستہ افراد کو پارٹی عہدے دینے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

آصف ربانی قریشی نے کہا کہ دوسری سیاسی جماعتوں سے افراد کو پاکستان پیپلز پارٹی میں لا کر عہدوں پر فائز کرنے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مقامی کارکنان نسلوں سے پارٹی کے ساتھ وابستہ ہیں، انہوں نے پارٹی کے ہر اچھے اور برے وقت میں ثابت قدمی سے ساتھ دیا اور قیادت کی ہر کال پر لبیک کہا۔
انہوں نے کہا کہ نظریاتی کارکنان کو اعتماد میں لیے بغیر نئی تنظیم سازی کرنا پارٹی کے دیرینہ کارکنان کے ساتھ ناانصافی ہے۔ ان کے مطابق دیگر جماعتوں سے آنے والے افراد کو عہدے دینے اور نظریاتی کارکنان کو نظر انداز کرنے سے پارٹی کی ساکھ متاثر ہونے کے ساتھ کارکنان میں بے چینی پیدا ہو رہی ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران غلام مرتضیٰ ستی پر بھی مقررین کی جانب سے کڑی تنقید کی گئی۔ مقررین نے کہا کہ تنظیم سازی میں مقامی نظریاتی کارکنان کی رائے، قربانیوں اور طویل وابستگی کو نظر انداز کرنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

اس موقع پر نو منتخب سٹی صدر کہوٹہ و لائرز ونگ کے ڈویژنل عہدیدار اور سابق صدر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ عبدالحمید قریشی ایڈووکیٹ، صدر خواتین ونگ تحصیل کہوٹہ سفینہ شاہین ایڈووکیٹ اور دیگر عہدیداران نے نئی تنظیم سازی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے احتجاجاً اپنے پارٹی عہدوں سے استعفے دینے کا اعلان کیا۔
پریس کانفرنس کے شرکاء نے پارٹی قیادت سے مطالبہ کیا کہ نئی تنظیم سازی کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے، نظریاتی کارکنان کو اعتماد میں لیا جائے اور طویل عرصے سے پارٹی کے لیے خدمات انجام دینے والے کارکنان کو ان کا جائز مقام دیا جائے۔
بلدیاتی انتخابات کی مہم شروع کرنے کا اعلان
دوسری جانب الفتح گروپ کی جانب سے بھی اہم سیاسی اعلان سامنے آیا۔ گروپ نے آج ہی سے باقاعدہ بلدیاتی انتخابات کی انتخابی مہم شروع کرنے اور آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کیا۔ اس سلسلے میں کارکنان کو متحرک کرنے اور میونسپل کمیٹی کہوٹہ کی سطح تک عوامی رابطہ مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مقامی سیاسی حلقوں کے مطابق تنظیم سازی پر پیدا ہونے والے اختلافات اور بلدیاتی انتخابات کی مہم کے اعلان کے بعد کہوٹہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی مقامی سطح پر سیاسی سرگرمیوں میں مزید تیزی آنے کا امکان ہے۔
پریس کانفرنس میں سابق کونسلر میونسپل کمیٹی کہوٹہ حاجی ارشد، سابق کونسلر ایم سی کہوٹہ مظہر اقبال بھٹی ایڈووکیٹ، سابق کونسلر عبدالحمید ایڈووکیٹ، نثار ستی، ڈاکٹر خورشید سمیت بڑی تعداد میں کارکنان، جیالوں اور خواتین کارکنان نے شرکت کی۔
Kahuta, August 29, 2026 (Pothwar.com, Imran Zamir): Ideological workers and supporters of the Pakistan Peoples Party (PPP) in Kahuta have strongly protested against the party’s newly announced organizational structure, rejecting the appointments and expressing serious reservations over the alleged lack of consultation with long-standing party workers.
An emergency and well-attended press conference, led by Asif Rabbani Qureshi, highlighted concerns over the organizational process and the alleged appointment of individuals affiliated with other political parties to key party positions.
Addressing the press conference, Asif Rabbani Qureshi strongly criticized the induction of individuals from other political parties into the PPP and their subsequent appointment to organizational positions. He said that local ideological workers had remained associated with the party for generations and had stood by the PPP through both difficult and favorable times.
Qureshi maintained that forming a new organizational structure without taking ideological and long-serving workers into confidence was unfair to those who had made sacrifices for the party over the years. He warned that ignoring the party’s grassroots workers while giving positions to newcomers from other political groups could damage the party’s image and create further unrest among workers.
During the press conference, speakers also strongly criticized Ghulam Murtaza Satti. They said the opinions, sacrifices and longstanding association of local ideological workers should not be ignored during the organizational process.
On the occasion, newly elected Kahuta City President and divisional office-bearer of the Lawyers Wing, former President of the Kahuta Bar Association Abdul Hamid Qureshi Advocate, President of the PPP Women’s Wing Tehsil Kahuta Safina Shaheen Advocate, and other office-bearers announced their resignations from their party positions in protest against the new organizational setup.
The participants demanded that the party leadership reconsider the organizational decisions, consult the ideological workers and provide due recognition to those who have served the party for a long period.
Al-Fatah Group Announces Local Government Election Campaign
Meanwhile, the Al-Fatah Group also made an important political announcement, declaring that it would formally launch its local government election campaign from today and participate actively in the upcoming local government elections.
The group said its workers would be mobilized and a public-contact campaign would be conducted at the Municipal Committee Kahuta level.
The announcement is expected to further intensify political activities in Kahuta, particularly as local political groups begin preparations for the upcoming local government elections.
A large number of party workers, supporters and women activists attended the press conference, including former Municipal Committee Kahuta councillor Haji Arshad, former MC Kahuta councillor Mazhar Iqbal Bhatti Advocate, former councillor Abdul Hamid Advocate, Nisar Satti and Dr. Khursheed, among others.
بٹالہ شریف میں عید میلاد النبی ﷺ کا عظیم الشان جلوس و ریلی
Grand Eid Milad-un-Nabi Procession and Rally Held in Batala Sharif with Large Participation

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29اگست2026)
بٹالہ شریف میں عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پرعلامہ شکیل صدیقی،چیئرمین مرز ا محمد مسعود، حافظ خضرحیات،حاجی جہانگیر مغل کی قیادت میں عید میلاد النبی ﷺکاجلوس وریلی، جبکہ بٹالہ شریف مختلف مقامات پرمحافل کا انعقاد،گرد ونواح کے علاقوں سے عید میلادالنبی ﷺ کے جلوس میں آنے والے معززین علاقہ کا چیئرمین مرز ا محمد مسعود،حافظ خضر حیات،حاجی جہانگیر مغل، مرزا فرحان اور دیگر منتظمین نے پر تپاک استقبا ل کیا گیا،جلوس مین بٹالہ شریف سٹاپ جامع مسجد سے ہو تا ہوا عید میلا دکا جلوس دربار عالیہ بٹالہ شریف میں اختتام پذیر ہوا جہاں پر علمائے کرام نے نبی پاک ﷺ کی سیرت پر روشنی ڈالی جبکہ اس موقع پر خطیب مرکزی جامع مسجد علامہ شکیل صدیقی،معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین مرز ا محمد مسعود،حافظ خضر حیات،حاجی جہانگیر مغل،حافظ توصیف،حافظ عامر رشید،حافظ صباحت،حافظ عطاء الرحمن،حافظ افراز،حافظ وسیم، فیصل غفور،مرزا آصف،مرزا عرفان، مرزا جبران مسعود، معین احمد، حسنین علی، حافظ افراز، مرزا عدنان مسعود، مرزا جمیل، مرزا فاروق، مرزا ابراہیم، مرزا نصیر، مرزا وزیر، مرزا عباس،مرزا شفقت، مرزا احمد نواز، مرزا نثار، مرزا عمر رحیم، مرزا سعدی سمیت بڑی تعداد میں عاشقان مصطفی ﷺ نے شرکت کی اس موقع مختلف مقامات پر خوبصورت لائیٹنگ کی گی تفصیل کے مطابق گذشتہ روز عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی میں بھی عید میلاد النبی ﷺکے سلسلے میں محفل کا اہتمام کیا گیاعلاقے کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین مرز ا محمد مسعوداور دیگر منتظمین نے میلاد میں شریک افراد کو شربت پلایا او ر ان میں لنگر(پلاؤ) بھی تقسیم کیا گیا علمائے کرام نے سیرت النبی ﷺ کے حوالے سے اپنا اپنا بیان کیا اور ثناء خوان مصطفی نے آقائے دو جہاں کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کیے آخر میں تمام عالم اسلام کی خیرو بر کت کے لیے خصوصی دعا ء کی گئی۔
Kahuta: Overgrown Grass at Government Boys High School Ground Creates Difficulties for Players
کہوٹہ: گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گراؤنڈ میں بڑھی ہوئی گھاس، کھلاڑیوں اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29اگست2026)
کہوٹہ انتظامیہ کی غفلت گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گراؤنڈ میں بڑھی ہوئی گھاس، کھلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا، سانپ، بچھو اور دیگر خطرناک حشرات کی بڑی تعداد میں موجودہ،کھاڑیوں کو شدید خطرہ جبکہ کوئی حادثہ رونما ہونے کا بھی خطرہ کہوٹہ میں کھیلوں کی سہولیات پہلے ہی نہ ہونے کے برابر ہیں، جبکہ تحصیل کے بچوں اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے واحد دستیاب ہائی سکول گراؤنڈ بھی عدم توجہی کا شکار ہو گیا ہے گراؤنڈ میں گھاس انتہائی زیادہ بڑھ چکی ہے جس کے باعث فٹ بال سمیت دیگر کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں، جبکہ واک اور معمولی جسمانی ورزش کے لیے آنے والے شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ کہوٹہ میں باقاعدہ اسپورٹس سٹیڈیم موجود نہیں، اس لیے یہی گراؤنڈ بچوں، نوجوانوں اور کھلاڑیوں کے لیے کھیل اور ورزش کا اہم ذریعہ ہے۔ مگر گراؤنڈ کی بروقت صفائی اور گھاس کی کٹائی نہ ہونے کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں محدود ہو رہی ہیں۔بڑھی ہوئی گھاس نہ صرف کھیلنے میں رکاوٹ بن رہی ہے بلکہ موجودہ موسم میں سانپ، بچھو اور دیگر خطرناک حشرات کے چھپنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے، جس سے بچوں اور کھلاڑیوں کی سلامتی کے حوالے سے تشویش پیدا ہو رہی ہے۔ کھلاڑیوں، نوجوانوں اور شہریوں نے متعلقہ انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ہائی سکول گراؤنڈ کی فوری صفائی کروا کر بڑھی ہوئی گھاس کٹوائی جائے اور اسے کھیلوں کے لیے محفوظ اور قابلِ استعمال بنایا جائے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جب کہوٹہ میں کھیلوں کے لیے پہلے ہی سہولیات محدود ہیں تو کم از کم موجودہ گراؤنڈ کی دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے تاکہ نوجوان نسل صحت مند سرگرمیوں سے محروم نہ رہے عوامی حلقوں نے ڈی سی راولپنڈی سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
Birmingham Dinner Held to Celebrate Raja Sajid Kiyani’s Election as President of Ghakhar Federation
راجہ ساجد کیانی کے گھکھڑ فیڈریشن کا صدر منتخب ہونے پر برمنگھم میں خصوصی عشائیہ




