27 August 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Young Man Drowns While Bathing at Khoiyan Waterfall

کہوٹہ:کھوئیاں آبشار میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جاں بحق

کہوٹہ (پوٹھوار ڈاٹ کام — عمران ضمیر، 27 اگست 2026): کہوٹہ کے علاقے چھنی اعوان کا رہائشی نوجوان کھوئیاں کے مقام پر آبشار میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق چھنی اعوان کے رہائشی ملک تنزیل شوکت ولد شوکت محمود کھوئیاں کے مقام پر آبشار میں نہا رہے تھے کہ اچانک ڈوب گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد موقع پر پہنچ گئے اور اپنی مدد آپ کے تحت نوجوان کی لاش آبشار سے نکالی۔بعد ازاں لاش کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کہوٹہ منتقل کر دیا گیا۔

Kahuta (Pothwar.com — Imran Zamir, August 27, 2026): A young resident of Channi Awan, Kahuta, drowned and died while bathing at a waterfall near Khoiyan.

According to details, Malik Tanzeel Shaukat, son of Shaukat Mahmood, was bathing at the waterfall when he drowned. Upon receiving information about the incident, local residents rushed to the site and retrieved his body from the waterfall on their own.

The body was subsequently shifted to Tehsil Headquarters Hospital Kahuta for further procedures.

کہوٹہ میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام اور جوش و خروش سے منایا گیا

Kahuta Celebrates Eid Milad-un-Nabi ﷺ with Religious Zeal and Devotion

کہوٹہ (پوٹھوار ڈاٹ کام — عمران ضمیر، 27 اگست 2026): کہوٹہ میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام اور بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ مرکزی جامع مسجد سے نکالے گئے مرکزی جلوس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مرکزی جلوس مچھلی چوراہے سے ہوتا ہوا دوبارہ مرکزی جامع مسجد پہنچا، جہاں جلوس اختتام پذیر ہوا۔ جلوس میں بچوں، نوجوانوں، بزرگوں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے سبز پرچم اٹھا رکھے تھے، جبکہ درود و سلام اور ”لبیک یا رسول اللہ ﷺ“ کی صداؤں سے شہر کی فضا گونجتی رہی۔

جلوس کے دوران کہوٹہ انتظامیہ کی جانب سے صفائی ستھرائی، ٹریفک اور سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ پولیس، ٹریفک وارڈنز اور سول ڈیفنس کے اہلکار سکیورٹی اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے موجود رہے، جبکہ ایس ایچ او کہوٹہ نے بھی سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کی۔

شدید گرمی کے باوجود کہوٹہ کے شہریوں نے جشنِ عید میلاد النبی ﷺ میں بھرپور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔ اس موقع پر شہر کی فضا درود و سلام اور ”لبیک یا رسول اللہ ﷺ“ کی صداؤں سے گونجتی رہی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button