25 August 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Grand Eid Milad-un-Nabi ﷺ Gathering Held in Mator

مٹور میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کی پروقار محفل

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25اگست2026)
جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کی پروقار محفل، محبت و بھائی چارے کا پیغام عام کرنے پر زورگزشتہ روز بلال ٹینٹ سروس کہوٹہ کے زیرِ اہتمام جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں ایک پروقار اور روح پرور محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں سجادہ نشین آستانہ عالیہ کلیام شریف صاحبزادہ سائیں محسن فقیر نے خصوصی شرکت کی محفل میں خطہ پوٹھوہار کے نامور ثناء خوانِ مصطفیٰ ﷺ، علماء کرام، عاشقانِ رسول ﷺ، میڈیا نمائندگان اور اہلِ علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب میں صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ، جنرل سیکرٹری الحاج اصغر حسین کیانی، ندیم آزاد سمیت دیگر صحافیوں اور معززین نے شرکت کی جشنِ میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے سید کاشف حسین شاہ اور دیگر ثناء خوانِ مصطفیٰ ﷺ نے خوبصورت کلام پیش کرکے محفل کو روحانی کیفیت سے سرشار کر دیا، جبکہ نقابت کے فرائض ارسلان اصغر کیانی ایڈووکیٹ نے انجام دیے اختتامی خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ سائیں محسن فقیر نے محبت، اخوت اور بھائی چارے کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ ہم آقا کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی سنتوں کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنائیں گے، محبتیں تقسیم کریں گے اور معاشرے میں امن و بھائی چارے کو فروغ دیں گے انہوں نے بارہ روزہ میلاد کانفرنس کے شاندار انعقاد پر مختار احمد کلیامی کو مبارکباد پیش کی جبکہ اصغر حسین کیانی کی خدمات اور پروگرام کے کامیاب انعقاد کے لیے کاوشوں کو بھی سراہا اس موقع پر صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ نے بھی مختار احمد کلیامی کو بہترین پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی محفل کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، خوشحالی، اتحاد و اتفاق اور امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Mator, August 25, 2026 (Pothwar.com – Kabir Ahmed Janjua): A grand and spiritually uplifting gathering was held in Matoor to mark Eid Milad-un-Nabi ﷺ, organized by Bilal Tent Service Kahuta. The event was attended by prominent religious figures, renowned Naat reciters, scholars, media representatives, and local residents.

The Sajjada Nashin of Astana-e-Aalia Kalyam Sharif, Sahibzada Sain Mohsin Faqeer, attended the gathering as a special guest. A large number of renowned Naat Khawans-e-Mustafa ﷺ from the Pothohar region, religious scholars, devotees of the Holy Prophet ﷺ, journalists, and members of the local community participated in the event.

Among those in attendance were Raja Imran Zameer Janjua, President of Kahuta Press Club, Al-Haj Asghar Hussain Kiyani, General Secretary, Nadeem Azad, along with other journalists and respected members of the community.

Soul-Stirring Naats Presented

As part of the Milad celebrations, Syed Kashif Hussain Shah and other Naat reciters presented beautiful devotional poetry in praise of the Holy Prophet Muhammad ﷺ. Their performances created a deeply spiritual atmosphere and moved the audience.

The proceedings were conducted by Arslan Asghar Kiyani, Advocate, who performed the duties of stage secretary and host.

Call for Love, Brotherhood and Peace

Addressing the gathering at its conclusion, Sahibzada Sain Mohsin Faqeer emphasized the importance of love, brotherhood, unity and peace in society.

He urged participants to make a commitment to follow the Sunnah of the Holy Prophet Muhammad ﷺ in their daily lives, spread love and promote peace and brotherhood within society.

He also congratulated Mukhtar Ahmed Kalyami on the successful organization of the 12-day Milad Conference and appreciated the services of Asghar Hussain Kiyani, acknowledging his efforts in making the programme a success.

Kahuta Press Club President Appreciates Organizers

On the occasion, Raja Imran Zameer Janjua, President of Kahuta Press Club, also congratulated Mukhtar Ahmed Kalyami for organizing what he described as an excellent and successful programme.

The gathering concluded with a special prayer for the security, prosperity, unity and solidarity of Pakistan, as well as for peace and well-being throughout the Muslim Ummah.

مٹور میں نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت راجہ حسنین جنجوعہ کی راجگان مارکیٹ آف ٹنگی کا شاندار افتتاح، سیاسی و سماجی شخصیات کی بھرپور شرکت

Grand Opening of Raja Hasnain Janjua’s Rajgan Market of Tangi Held in Mator, Political and Social Figures Attend

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25اگست2026)
نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ حسنین جنجوعہ کی مارکیٹ (راجگان مارکیٹ آف ٹنگی) کا شاندار افتتاح،ایم پی اے راجہ صغیر احمد کے صاحبزادے بریسٹر احمد صغیر راجہ، چیئرمین سجاد ستی سمیت سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی،اس موقع پر مولانا حافظ یونس امام جامع مسجد دربار حضرت سخی سبزواری بادشاہ نے راجہ حسنین جنجوعہ کی خیر و برکت کے لیے خصوصی دعا کی جبکہ افتتاحی تقریب میں مسلم لیگ ن کے MPA راجہ صغیر احمد کے صاحبزادے بریسٹر احمد صغیر راجہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی، چیئرمین یوسی کھڈیوٹ سجاد ستی، چیئرمین یوسی دکھالی کے صاحبزادے راجہ سمیر شوکت، کونسلر سید ذرین شاہ، راجہ اویس آف مٹور، راجہ افشار محبوب ایڈووکیٹ، راجہ خورشید عالم، رانا غلام مرتضیٰ، پاپا نور مغل، راجہ تیمور، راجہ وحید احمد ماکڑا راجگان،حاجی ممد سلیم سپل۔ زوہیب وحید ستی، سردار احمد، شیخ شکور رانا، سرفراز قریشی، راجہ شمس، حافظ اسرار کھٹڑ سمیت بڑی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر تمام مہمانوں نے راجہ حسنین جنجوعہ کو مبارکباد پیش کی، راجہ حسنین جنجوعہ نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کو کھانا بھی کھلایا۔

Pakistan’s First Phrowala Open Road Race 2026 Held with Grand Ceremony, Historic Restoration Project Launched at Phrowala Fort

پاکستان کی پہلی پھروالہ اوپن روڈ ریس 2026 کا شاندار انعقاد، قلعہ پھروالہ میں تاریخی ورثے کی بحالی کے منصوبے کا افتتاح

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،25اگست2026)
پاکستان گکھر فیڈریشن کے زیر اہتمام پہلی جشنِ آزادی پاکستان پھروالہ اوپن روڈ ریس 2026، شاندار تقریب، پاکستان گکھر فیڈریشن کے زیر اہتمام پہلی جشنِ آزادی پاکستان پھروالہ اوپن روڈ ریس 2026 کا شاندار انعقاد پھروالہ باغِ جوگیاں میں کیا گیا، جس میں وفاقی وزیر ثقافت و قومی ورثہ اورنگزیب خان کھیچی، چیف ایڈیٹر روزنامہ اوصاف مہتاب خان، کوہ پیما نائلہ کیانی، سیاسی، سماجی و عسکری شخصیات، پاکستان و کشمیر سمیت مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے گکھڑ برادری کے افراد اور دیگر برادریوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔جس میں دوبیرنکلاں سے گکھڑ برادری کے وفد نے ممتاز کیانی کی قیادت میں جن میں اعجاز کیانی۔عمر فاروق کیانی۔عاشق کیانی۔ظفیرکیانی۔طاہر عباس کیانی۔فہد کیانی۔فدا کیانی۔واجد کیانی۔سعید کیانی۔نوازش کیانی۔شاہزیب کیانی۔شہزاد کیانی۔قیصر کیانی۔اصغر کیانی اور دیگر نے شرکت کی۔ تقریب کے موقع پر وفاقی وزیر ثقافت و قومی ورثہ اورنگزیب خان کھیچی نے قلعہ پھروالہ میں تزئین و آرائش اور بحالی کے منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیا، جس میں تاریخی مسجد مائی قمرو، باغِ جوگیاں اور مقبرہ سلطان مقرب خان کی بحالی و تزئین و آرائش شامل ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ عبدالغفور لون سمیت محکمہ آثارِ قدیمہ کے ڈی جی اور دیگر افسران و عملہ بھی موجود تھا۔ روڈ ریس کے اختتام پر ایک پروقار انعامی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف کیٹیگریز میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں اور شرکاء میں پاکستان گکھر فیڈریشن کی جانب سے نقد انعامات اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔ چیف آرگنائزر پاکستان گکھر فیڈریشن کیپٹن فائز اختر کیانی، جو سلطان مقرب خان کی چھٹی پشت سے تعلق رکھتے ہیں، نے شرکاء اور مہمانانِ گرامی کو قلعہ پھروالہ، گکھڑ برادری کی تاریخ اور تاریخی ورثے کی اہمیت کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا۔ انہوں نے پاکستان گکھر فیڈریشن کی کاوشوں اور محکمہ آثارِ قدیمہ کے تعاون سے مسجد مائی قمرو، مقبرہ سلطان مقرب خان اور باغِ جوگیاں کی بحالی و تزئین و آرائش کے حوالے سے بھی تفصیلات بیان کیں۔کیپٹن فائز اختر کیانی نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام معزز مہمانوں، بالخصوص وفاقی وزیر ثقافت و قومی ورثہ اورنگزیب خان کھیچی، چیف ایڈیٹر روزنامہ اوصاف مہتاب خان، محکمہ آثارِ قدیمہ کے افسران، کھلاڑیوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ثقافت و قومی ورثہ اورنگزیب خان کھیچی نے گکھڑ برادری، بالخصوص پاکستان گکھر فیڈریشن کی کاوشوں اور قومی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ گکھڑوں کی تاریخ ایک سنہری تاریخ ہے اور حکومت قومی ورثے کی بحالی اور تاریخی مقامات کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات کرے گی، جبکہ اس حوالے سے بھرپور کردار ادا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض پاکستان گکھر فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری راجہ تسلیم احمد کیانی نے انجام دیے۔ اس موقع پر چیف آف گکھڑ سلطان ظہور اختر کیانی کے فرزند مبین اختر راجہ بھی شریک تھے تقریب میں بڑی تعداد میں گکھڑ فیملیز اور دیگر قبائل سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، جس کے باعث پنڈال کھچا کھچ بھرا رہا۔ تقریب میں شریک تمام معزز مہمانوں، سیاسی، سماجی و عسکری شخصیات نے پاکستان گکھر فیڈریشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے شاندار پروگرام کے انعقاد پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ مقررین نے گکھڑ قبیلے کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے، نئی نسل کو گکھڑوں کی شاندار تاریخ سے روشناس کرانے اور تاریخی ورثے کے تحفظ کے لیے پاکستان گکھر فیڈریشن کی خدمات کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ پھروالہ باغ جوگیاں میں منعقدہ پہلی جشن آزاد پاکستان پھروالہ اوپن روڈ ریس نہ صرف کھیلوں کی سرگرمیوں بلکہ تاریخی ورثے کے تحفظ، گکھڑ برادری کی تاریخ کو اجاگر کرنے، گکھڑ قبیلے کو یکجا کرنے اور نئی نسل کو اپنے شاندار ماضی سے روشناس کرانے کے حوالے سے ایک اہم اور یادگار تقریب ثابت ہوئی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button