24 August 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Important Organizational Development in PPP — Two Local Leaders Appointed to District Posts

کلر سیداں میں پیپلز پارٹی کی تنظیمی سطح پر اہم پیش رفت — دو رہنماؤں کو ضلعی عہدے مل گئے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |24اگست 2026)— پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کی تنظیمی سطح پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔پاکستان۔پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کلرسیداں سے دو پارٹی رہنماؤں ریٹائرڈ مدرس و نمبردار چوہدری تصور حسین کو پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کا نائب صدر جبکہ چوہدری دانش غفور کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری نامزد کردیا ہے۔پارٹی قیادت نے دونوں رہنماؤں کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ و دیگر پارٹی کارکنان اور عہدیداران نے چوہدری تصور حسین اور چوہدری دانش غفور کو نئی ذمہ داریاں ملنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔دریں اثنا بدر بشیر کو بھی پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کا سیکرٹری اطلاعات مقرر کر دیا۔

Kaallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi, August 24, 2026): An important organizational development has taken place within the Pakistan Peoples Party (PPP) in Rawalpindi district.

PPP Central Punjab President and former Prime Minister Raja Pervez Ashraf has appointed two party leaders from Kallar Syedan to key district-level positions. Retired teacher and village headman Chaudhry Tasawwar Hussain has been appointed Vice President of the PPP Rawalpindi District, while Chaudhry Danish Ghafoor has been appointed Deputy General Secretary.

The party leadership has formally issued notifications regarding both appointments.

PPP Tehsil Kallar Syedan President Muhammad Ijaz Butt, along with other party office-bearers and workers, congratulated Chaudhry Tasawwar Hussain and Chaudhry Danish Ghafoor on being entrusted with their new responsibilities.

Meanwhile, Badr Bashir has also been appointed Information Secretary of PPP Tehsil Kallar Syedan.

The appointments are being viewed as an important organizational development for the PPP in Kallar Syedan and the wider Rawalpindi district.

راجہ پرویز اشرف کی چوہدری نثار علی خان سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو

Raja Pervaiz Ashraf Meets Chaudhry Nisar Ali Khan in Rawalpindi to Discuss Political Situation

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |24اگست 2026)—پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے اپنے فرزند بیرسٹر شاہ رخ پرویز کے ہمراہ راولپنڈی میں معروف سیاسی رہنما سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور ملک کی سیاسی صورتحال پر مفصل گفتگو کی اس موقع پر چوہدری نثار علی خان کے فرزند چوہدری تیمور علی خان بھی موجود تھے۔

Two Young Men Killed in Motorcycle Crash, Area Mourns Tragic Loss

موٹر سائیکل حادثے میں دو نوجوان جاں بحق، علاقے میں سوگ کی فضا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |24اگست 2026)—موٹرساۂیکل حادثے میں جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوانوں حمزہ اور حسنین کو باالترتیب اسلام پورہ جبر اور کلرسیداں کے گاؤں سموٹ میں سپردخاک کر دیا گیا نوجوانوں کی حادثاتی موت پر پورا علاقہ سوگوار تھا ہر شخص رنجیدہ تھا حمزہ کی گزشتہ شب مہندی تھی مگر وہ دنیا ہی سے چل بسا اور عین بارات کے روز اسے لواحقین نے آہ و بکا میں لحد میں اتارا جبکہ دوسرے نوجوان حسنین کو کلرسیداں کے گاؤں سموٹ میں سپرد خاک کر دیا گیا حسنین اسلام پورہ جبر میں ایک سٹور میں ملازمت کرتا تھا وہ چھٹی کرکے سموٹ آ رھا تھا کہ سامنے سے آنے والے موٹرسائیکل سے ٹکر ہو گئی جس سے حمزہ اور حسنین جاں بحق ہو گئے ان کا تیسرا ساتھی زخمی ہے عوامی حلقوں نے آئے روز مڑرسائیکل حادثات میں تشویشناک حد تک اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بابت نوجوانوں کی تربیت اور پولیس کی سخت چیکنگ کی ضرورت پر زور دیا ہے،

Punjab Schools Reopen After Summer Break as Government Issues Directives

پنجاب میں گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے، حکومت کی ہدایات جاری

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |24اگست 2026)—پنجاب کے تعلیمی ادارے گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد آج بروز پیر سے کھل رہے ہیں جس کے لیئے پنجاب حکومت نے تمام مدارس کو نادر شاہی فرمان جاری کیا ہے کہ تمام اساتذہ معلمات مقررہ اوقات سے قبل اپنے اپنے مدارس پہنچیں مرکزی دروازوں پر بچوں کو خوش آمدید کہنے کے لیئے بینر لگائیں جن پر بچوں کو خوش آمدید کہنے کے ساتھ ساتھ بینر پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی تصویر بھی نمایاں انداز میں چسپاں ہونی چاہیئے کوشش کریں کہ آنے والے بچوں کو پھول بھی پیش کریں

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button