21 August 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Takal Residents Reject Division into Two Union Councils, Announce Legal Action

کلر سیداں; ٹکال کے عوام نے دو یونین کونسلوں میں تقسیم مسترد کردی، عدالت سے رجوع کا اعلان

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |21اگست 2026)—یوسی چوآخالصہ کے موضع ٹکال کو الیکشن کمیشن نے حتمی حلقہ بندیوں میں دو یوسیز چوآخالصہ اور سموٹ میں منقسم کردیا جس کے خلاف موضع ٹکال کی تمام بستیوں ڈھوک اور دیہات کا مشترکہ اجلاس جمعرات کی شام کو امن کمیٹی کے رکن چوہدری امتیاز حسین کی رہائشگاہ ڈھوک گوہر علی میں منعقد ہوا جس میں مسلم لیگ ن،پاکستان پیپلز پارٹی سمیت تمام سیاسی مذہبی جماعتوں کے ارکان کے علاؤہ سماجی کارکنوں اور ہر مکتب فکر کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی جن میں پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری راجہ سمیر حسین ایڈووکیٹ، راجہ عمیر کیانی ایڈووکیٹ،مسلم لیگ ن یوسی چوآخالصہ کے جنرل سیکرٹری ماسٹر راجہ ساجد حسین،چیف مہربان حسین،شاہد محمود سنگرال ایڈووکیٹ، پرویز مغل، رضا شاہ،چوہدری صادق، راجہ محمود الحسن،راجہ ذوالفقار ساجد،ماسٹر محمد فیاض،مسعود احمد مندری، محبوب حسین رجام،محمد سلیمان و دیگر نے شرکت کی اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کو عوام دشمنی پر مبنی قرار دیتے ہوئے اسے اتفاق رائے سے مسترد کردیا اور کہا کہ ٹکال کا سرے سے کوئی مسئلہ ہی نہ تھا جان بوجھ کر ٹکال کو دو یوسیز چوآخالصہ و سموٹ میں تقسیم کرکے ہمارے ساتھ بدنیتی کا مظاہرہ کیا گیا اجلاس میں طے کیا گیا کہ مقامی لوگ انصاف کے لیئے عدالت عالیہ جائیں گے اس موقع پر سب نے یہ عہد بھی کیا کہ اگر الیکشن کمیشن نے موضع ٹکال کی تمام آبادیوں کو واپس چوآخالصہ میں بحال نہ کیا تو مقامی لوگ آئندہ الیکشن میں بطور احتجاج ووٹ پول نہ کریں گے

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi, August 21, 2026):  Residents of Tikal village in Union Council Choa Khalsa have strongly rejected the Election Commission’s final delimitation decision to divide the area between two union councils, Choa Khalsa and Samot.

A joint meeting of residents from all settlements, dhoks and villages of Tikal was held on Thursday evening at the residence of Peace Committee member Chaudhry Imtiaz Hussain in Dhok Gohar Ali. The meeting was attended by members of the Pakistan Muslim League-Nawaz, Pakistan Peoples Party, religious and other political parties, as well as social workers and people from different sections of society.

Among those attending were PPP Tehsil Kallar Syedan General Secretary Raja Sameer Hussain Advocate, Raja Umair Kiyani Advocate, PML-N UC Choa Khalsa General Secretary Master Raja Sajid Hussain, Chief Mehrban Hussain, Shahid Mahmood Sangral Advocate, Pervez Mughal, Raza Shah, Chaudhry Sadiq, Raja Mahmood-ul-Hassan, Raja Zulfiqar Sajid, Master Muhammad Fayyaz, Masood Ahmed Mandri, Mehboob Hussain Rajam, Muhammad Sulaiman and others.

The participants unanimously rejected the Election Commission’s decision, describing it as against the interests of the local population. They said there had been no genuine issue requiring the division of Takal and alleged that the area had deliberately been split between Choa Khalsa and Samot.

The meeting decided that local residents would approach the High Court seeking legal relief and restoration of all settlements of Takal within UC Choa Khalsa.

The participants also pledged that if the Election Commission failed to restore all the population and settlements of Tikal to Choa Khalsa, local residents would consider boycotting the polling process in the next elections as a protest.

 

Punjab Local Government Elections Likely Between December 15, 2026 and January 15, 2027

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر 2026 سے 15 جنوری 2027 کے درمیان کرانے پر اتفاق

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |21اگست 2026)—چیف الیکشن کمیشن سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں صوبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تاریخ مقرر کرنے کے لیئے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ارکان الیکشن کمیشن نثار احمد درانی،شاہ محمد جتوئی،بابر حسن بھروانہ، جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللہ شریک ہوئے حکومت پنجاب کی نمائندگی ذیشان رفیق،سردار شیر علی گورچانی،سید محمد عاشق شاہ نے کی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیگر اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کے تحت بلدیاتی الیکشن کا انعقاد آئینی ضرورت ہے اور الیکشن کمیشن اس کا پابند ہے،صوبائی وزیر زیشان رفیق نے کہا کہ صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کے لیئے پرعزم ہیبلدیاتی انتخابات کا پراسس شروع ہے الیکشن کے لیئے مناسب وقت درکار ہے لہذہ اس کے لیئے پندرہ دسمبر سے پندرہ جنوری 2027 کا وقت مناسب رہے گا الیکشن کمیشن کو یہ بھی بریف کیا گیا کہ حکومت مرحلہ وار انتخابات کروانا چاہتی ہے تا کہ ان کے لیئے مناسب سیکورٹی کی فراہمی اور بہتر انتظامات کو یقینی بنایا جا سکے،الیکشن کمیشن نے دسمبر جنوری کء درمیان انتخابات کی حکومتی تجویز سے اتفاق کیا۔

Punjab Government Transfer Directives Ignored in Kallar Syedan, Raising Questions Over Administrative Authority

کلرسیداں میں پنجاب حکومت کے تبادلے کے احکامات نظرانداز، حکومتی رٹ پر سوالات اٹھ گئے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |21اگست 2026)—کلرسیداں میں پنجاب حکومت کی جانب سے فوری طور پر رجسٹری محرر اور پٹواریوں کے تبادلوں کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے گئے اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں کی جانب سے تبادلوں کے احکامات پر چار روز گزر جانے کے باوجود عملدرآمد نہ ہو سکا جس سے پنجاب حکومت کی صوبہ بھر میں کی جانے والی کاروائی اور اقدامات میں کلرسیداں میں عملدرآمد ہنوز نہ ہو سکا اور حیلے بہانوں سے احکامات کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا جس سے مریم نواز کے حکم کی صریحا خلاف ورزی کی گئی جس سے حکومتی رٹ برے طریقے سے متاثر ہوئی ہے اور لوگ محو حیرت ہیں کہ پنجاب میں وزیراعلی کے احکامات کو آخر کس نے بلڈوز کیا ہے.

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button