18 August 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Final Delimitation of New Union Council No. 12, Multiple Objections Rejected
کہوٹہ: نئی یونین کونسل نمبر 12 کی حتمی حلقہ بندی، متعدد اعتراضات مسترد

کہوٹہ، 18 اگست 2026 (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر): الیکشن کمیشن نے تحصیل کونسل کہوٹہ کی نئی تشکیل پانے والی یونین کونسل نمبر 12 کی حتمی حلقہ بندی مکمل کرتے ہوئے متعدد اعتراضات مسترد کر دیے۔
حتمی فیصلے کے مطابق ٹپیالی راجگان، دڑیوہا، منیند، بٹالہ، موڑی اور دوبیرن خورد کی جانب سے دائر اعتراضات مسترد کرتے ہوئے ان علاقوں کو مجوزہ یونین کونسل نمبر 12 میں شامل کر دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے تحصیل کونسل کہوٹہ کی تمام یونین کونسلوں سے متعلق فیصلے بھی سامنے آگئے ہیں۔ حتمی فیصلے کے تحت جیوڑہ، بھنتی اور سویڑی کو دوبارہ بیور کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے، جبکہ سلیٹھ گاؤں کو نرڑ کے ساتھ شامل کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دیگر تمام اپیلیں اور اعتراضات بھی الیکشن کمیشن نے مسترد کر دیے ہیں، جس کے بعد تحصیل کونسل کہوٹہ کی یونین کونسلوں کی حلقہ بندیوں کا عمل حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔
Kahuta, August 18, 2026 (Pothwar.com, Imran Zamir): The Election Commission has finalized the delimitation of newly created Union Council No. 12 in Tehsil Council Kahuta, rejecting objections filed by several localities.
Under the final decision, objections submitted by Tippiyali Rajgan, Dariyoha, Manind, Battala, Mori and Doberan Khurd were rejected, and all these areas have been included in the proposed Union Council No. 12.
The Election Commission has also announced decisions regarding all union councils of Tehsil Council Kahuta. Under the final delimitation, Jiora, Bhanti and Sawairi have been reattached to Bior, while Saleth village has been attached to Narh.
According to the available details, all other appeals and objections were also rejected by the Election Commission, bringing the delimitation process for the union councils of Tehsil Kahuta to its final stage.
کہوٹہ میں جھوٹے مقدمے کی شکایت پر سب انسپکٹر معطل، ایس ایچ او کا تبادلہ
Sub-Inspector Suspended Over False Case Complaint in Kahuta; SHO Transferred

کہوٹہ، 18 اگست 2026 (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر): تھانہ کہوٹہ میں سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا کی کھلی کچہری کے دوران شہری کی جانب سے جھوٹا مقدمہ درج کرنے کی شکایت پر سب انسپکٹر عبدالقیوم رانجھا کو معطل کر دیا گیا، جبکہ ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ ندیم الطاف کا بھی تبادلہ کر دیا گیا۔
کھلی کچہری میں ایک درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ سب انسپکٹر عبدالقیوم رانجھا نے اس کے بھائی کے خلاف منشیات کا جھوٹا مقدمہ درج کیا ہے۔ شکایت پر سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا نے فوری نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی انکوائری کا حکم دیا۔
انکوائری کے دوران شکایت درست ثابت ہونے پر سی پی او راولپنڈی نے مقدمے کے تفتیشی افسر سب انسپکٹر عبدالقیوم رانجھا کو معطل کر دیا۔
دریں اثنا، ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ ندیم الطاف کا بھی تھانہ کہوٹہ سے تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق کارروائی شکایات کی انکوائری اور دستیاب شواہد کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی۔
Mudassar Nazir Completes FTJ Course and Receives Registration
مدثر نذیر نے ایف ٹی جے کورس مکمل کر کے رجسٹریشن حاصل کرلی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18اگست2026)
کہوٹہ گرڈ اسٹیشن کے رہائشی مدثر نذیر نے ایف ٹی جے کا کورس مکمل کر لیا، رجسٹریشن حاصل کر لی، دوستوں، عزیزوں کی طرف سے مبارکباد، کہوٹہ کے معروف نوجوان مدثر نذیر نے طب کے شعبہ میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے ایف ٹی جے (فاضل طب و جراحت) کا کورس کامیابی سے مکمل کر لیا۔ کورس کی تکمیل کے بعد انہوں نے اجمل طبیہ کالج راولپنڈی کے پرنسپل پروفیسر حکیم عمران لودھی سے اپنی رجسٹریشن بھی باقاعدہ طور پر وصول کر لی۔ اس موقع پر مدثر نذیر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایف ٹی جے کا کورس مکمل کرنا ان کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اور تربیت کے اس مرحلے کو کامیابی سے مکمل کرنے میں اساتذہ کی رہنمائی، والدین کی دعاؤں اور دوست احباب کی حوصلہ افزائی کا اہم کردار ہے۔ وہ مستقبل میں اپنے علم اور صلاحیتوں کو عوام کی خدمت کے لیے بروئے کار لانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔اجمل طبیہ کالج راولپنڈی کے پرنسپل پروفیسر حکیم عمران لودھی نے مدثر نذیر کو ایف ٹی جے کا کورس مکمل کرنے اور رجسٹریشن حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مدثر نذیر طب کے شعبہ میں محنت، دیانت داری اور پیشہ ورانہ اصولوں کو مقدم رکھتے ہوئے اپنا نام پیدا کریں گے۔مدثر نذیر کی اس کامیابی پر دوستوں، عزیز و اقارب اور دیگر احباب نے انہیں دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ مبارکباد دینے والوں کا کہنا تھا کہ مدثر نذیر نے اپنی محنت اور لگن سے یہ کامیابی حاصل کی ہے اور انہیں امید ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں کامیابیاں حاصل کرتے رہیں گے۔اہلِ علاقہ اور دوست احباب نے مدثر نذیر کے لیے مزید کامیابیوں، عزت و وقار اور نیک نامی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کا تعلیم اور ہنر کے میدان میں آگے بڑھنا نہ صرف ان کے اپنے مستقبل بلکہ معاشرے کی ترقی کے لیے بھی خوش آئند ہے۔
Independence Day Ceremony Held in Panjar, Shields Presented to Students and Teachers
پنجاڑ میں جشنِ آزادی کی پروقار تقریب، طلبہ اور اساتذہ میں شیلڈز تقسیم




