کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر | 17 اگست 2026)پولیس تھانہ کہوٹہ کے علاقے ٹنگی ڈیم کے قریب محبت کے معاملے پر دل برداشتہ ایک نوجوان نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار لی۔
تفصیلات کے مطابق عبدالرحمان ستی ولد محمد ظہیر ستی، سکنہ جاوا ہوتھلہ، موٹر سائیکل پر ٹنگی ڈیم کے قریب پہنچا۔ مبینہ طور پر اس نے ایک رکشہ روک کر لڑکی کو نیچے اتارا، جس کے بعد دونوں کے درمیان کسی بات پر اختلاف ہوگیا۔
پولیس کے مطابق، مبینہ اختلاف کے بعد نوجوان نے جذباتی ہو کر لڑکی کے سامنے اپنے سینے میں گولی مار لی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے زخمی نوجوان کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال کہوٹہ منتقل کیا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد اس کی تشویشناک حالت کے باعث اسے مزید علاج کے لیے راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔
Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir | 17 August 2026): A young man allegedly shot himself after becoming distressed over a matter related to a romantic relationship near Tangi Dam in the jurisdiction of Kahuta Police Station.
According to details, Abdul Rehman Satti, son of Muhammad Zaheer Satti and a resident of Java Hothla, reached the area near Tangi Dam on a motorcycle. He allegedly stopped a rickshaw and asked a girl to get out. The two reportedly had a disagreement over an issue.
Following the alleged dispute, the young man reportedly became emotional and shot himself in the chest in front of the girl, sustaining serious injuries.
Rescue personnel shifted the injured man in critical condition to the Tehsil Headquarters Hospital in Kahuta. After receiving initial medical treatment, he was referred to Rawalpindi due to the seriousness of his condition.
نیو ایج اسلامک سکول بٹالہ میں جشن آزادی کی پروقار تقریب، بچوں نے شاندار ٹیبلو اور تقاریر پیش کیں
New Age Islamic School Batala Holds Grand Independence Day Celebration with Students’ Performances
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،17اگست2026) پرنسپل مرزا سعید رسول کے زیر اہتمام نیو ایج اسلامیک سکول بٹالہ میں جشن آزادی کے حوالے سے خوبصورت ترین پروگرام، کہوٹہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت سابق وائس چیئرمین مرزا محمد مسعود نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ تقریب میں نوجوان سیاسی شخصیت مرزا فرحان مسعودآف بٹالہ، نوید حیدری سمیت سکول ہذا کے بچوں کے والدین نے شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس جو سکول ہذا کے محمد معراج خوبصورت انداز میں تلاوتِ قرآن مجید پیش کی جبکہ محمد حسان جامی نے نبی پاکﷺ کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی میٹرک کی طالبات ثناء پروین اور ما نیزہ عاطف نے آزادی کی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا،اس موقع پر سکول ہذا کے بچوں اور بچیوں نے ٹیبلو، نغمیں،تقاریر پیش کر کے حاضرین سے خوب داد موصول کی یوم آزادی کے موقع پر بچوں کا جوش و جذبہ قابلِ تعریف تھا بچیوں کو بہترین پرفارمینس پر مہمان خصوصی مرزا محمد مسعود کی طرف سے کیش پرائز دیا گیا جو میڈم انعم رشید اور میڈم کنزہ مرزا نے وصول کیا، یوم آزادی کی تقریب کے مہمان خصوصی مرزا محمد مسعود نے شعبہ حفظ کے بچوں کو عمدہ پروگرام پیش کرنے پر کیش پرائز دئیے جو کہ قاری محمد اشرف اور قاری عبدالسلام نے وصول کیے مہمان خصوصی مرزا محمد مسعود نے میٹرک کے عمدہ رزلٹ پر وائس پرنسپل میڈم فرین اختر اور میڈم انعم رشید کو کیش پرائز دیامیڈم فاطمہ مغل اور میڈم لائبہ مسعود نے بہت خوب انداز میں نظامت کے فرائض سر انجام دیئے اس موقع پر مہمان خصوصی مرزا محمد مسعود نے دونوں کو خصوصی کیش پرائز دئیے،اس موقع پر معروف سیاسی و سماجی شخصیت سابق وائس چیئرمین مرزا محمد مسعود نے خیالات کا اظہا کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہماری مسلح افواج کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ تعلیم، محنت، نظم و ضبط اور مثبت سوچ کو اپنا شعار بنائیں کیونکہ پاکستان کا روشن مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے۔تقریب کے اختتام پر مولانا قاری محمد اشرف نے پاکستان کی ترقی، سلامتی، خوشحالی، استحکام اور عالمِ اسلام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ شرکاء نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے اور جشن آزادی کی خوشیاں ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائیں۔
UC Bior Chairman Raja Muhammad Fayyaz Returns Home After Performing Umrah, Receives Congratulations
چیئرمین یوسی بیور راجہ محمد فیاض عمرہ کی سعادت حاصل کرکے وطن واپس پہنچ گئے، سیاسی و سماجی شخصیات کی مبارکباد
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،17اگست2026) عمرہ کی ادائیگی کے بعد چیئرمین یوسی بیور راجہ محمد فیاض وطن واپس پہنچ گئے، سیاسی و سماجی شخصیات کی مبارکبادتفصیل کے مطابق معروف ن لیگی سیاسی و سماجی شخصیت اور چیئرمین یونین کونسل بیور راجہ محمد فیاض عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ ان کی وطن واپسی پر سیاسی و سماجی شخصیات، دوست احباب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر انہیں عمرہ کی ادائیگی کی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے راجہ اسامہ سرور کے کوآرڈینیٹر راجہ یاسر اختر ایڈووکیٹ، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، سابق چیئرمین یوسی کھڈیوٹ سجاد ستی، ممبران پریس کلب کہوٹہ راجہ رومان سعید، راجہ طحہ عباس جنجوعہ، کبیر احمد جنجوعہ، مسلم لیگی سیاسی شخصیت راجہ نعمان نصیر اور راجہ احتشام افضل نے چیئرمین یوسی بیور راجہ محمد فیاض کی رہائش گاہ پر پہنچ کر انہیں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر راجہ محمد فیاض نے تمام معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے ان کی آمد اور مبارکباد دینے پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مہمانوں کو مدینہ منورہ کی کھجوریں اور آبِ زم زم بھی پیش کیا، جبکہ اپنے معزز دوست احباب کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا بھی اہتمام کیا۔ اس موقع پر خوشگوار ماحول میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقے کی سیاسی و سماجی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔چیئرمین یوسی بیور راجہ محمد فیاض نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے روح پرور سفر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے عمرہ کی سعادت حاصل ہونا میرے لیے انتہائی خوش نصیبی اور زندگی کا ایک یادگار روحانی سفر ہے۔ حرمین شریفین میں حاضری اور خانہ کعبہ و مسجد نبوی ﷺ کی زیارت کے لمحات کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں گزرا ہوا ہر لمحہ ایمان کو تازگی اور دل کو سکون عطا کرتا ہے۔ مسجد نبوی ﷺ میں حاضری کے دوران جو روحانی کیفیت محسوس ہوئی وہ ناقابلِ بیان ہے آخر میں معزز مہمانوں نے ایک مرتبہ پھر راجہ محمد فیاض کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کی صحت، سلامتی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Nauto Area of Kahuta Faces Severe Civic Problems as Streetlights Remain Out for Six Months, Water Shortage Worsens
کہوٹہ کا نوتو ایریا مسائلستان بن گیا، چھ ماہ سے سٹریٹ لائٹس بند، پینے کے پانی کی شدید قلت
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،17اگست2026) کہوٹہ ایم سی انتظامیہ کی غفلت نوتو ایریا کوٹلی لنک روڈ کہوٹہ مسائلستان بن گیا سٹریٹ لائٹس بند، پانی کی شدید قلت بھلنگڑی روڈ، نوتو ایریا گزشتہ 6 ماہ سے سٹریٹ لائٹس کی بندش کے باعث اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے جس کے باعث اہلِ علاقہ کو شدید مشکلات اور عدم تحفظ کا سامنا ہے دوسری جانب نوتو ایریا کے شہری پینے کے پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں اہلِ علاقہ کی جانب سے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کہوٹہ کو متعدد بار واٹر سپلائی اسکیم کے تحت پانی کی پائپ لائنیں بچھانے کی درخواستیں کی جا چکی ہیں مگر تاحال کوئی عملی اقدام سامنے نہیں آیااہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ میونسپل کمیٹی کہوٹہ کے فنڈز عوامی مسائل کے حل کیلئے ہیں انہیں عوام کی بنیادی ضروریات پر خرچ کیا جائے شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بھلنگڑی روڈ اور نوتو ایریا میں فوری طور پر سٹریٹ لائٹس بحال کی جائیں اور واٹر سپلائی کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے۔اہلیانِ علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مزید تاخیر نہ کی جائے۔