16 August 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta Open Court Exposes Public Concerns Over Crime

کہوٹہ میں کھلی کچہری: شہریوں کی شکایات کے انبار، پولیس کارکردگی پر سوالات

مٹور (نمائندہ پوٹھوا ر ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16اگست2026)
تھانہ کہوٹہ میں سی پی او احسن مشتاق سکھیرا کی کھلی کچہری، شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیے پولیس تھانہ کہوٹہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان، میڈیا کو کوریج کرنے سے روک،ناں فوٹو بنانے دیے اور ناں ہی ویڈیو،چوری، ڈکیتی، منشیات، قتل مقدمات میں عدم پیش رفت، ٹرانسپورٹرز کی گاڑیاں روکنے اور روزانہ لاکھوں روپے مبینہ وصولیوں کی شکایات؛ سی پی او نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی،تفصیل کے مطابق سی پی او راولپنڈی احسن مشتاق سکھیرا نے تھانہ کہوٹہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں ایس پی صدر انم، ڈی ایس پی کہوٹہ اور ایس ایچ او کہوٹہ سمیت پولیس افسران موجود تھے۔ کھلی کچہری میں شہریوں، سائلین، ٹرانسپورٹرز اور کشمیری عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل و شکایات براہِ راست سی پی او کے سامنے پیش کیں۔کھلی کچہری کے دوران سائلین نے چوری، ڈکیتی، منشیات فروشی، قتل کے مقدمات میں مبینہ طور پر ملزمان کی عدم گرفتاری اور مقدمات میں پیش رفت نہ ہونے سمیت متعدد شکایات کے انبار لگا دیے۔ اور پولیس تھانہ کہوٹہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بھی اٹھائے بعض شہریوں نے کہا کہ وہ سالہا سال سے اپنے پیاروں کے قتل کے مقدمات میں انصاف اور ملزمان کی گرفتاری کے منتظر ہیں، جبکہ جرائم میں اضافے کے باعث شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔شہریوں نے پولیس تھانہ کہوٹہ کی مجموعی کارکردگی پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ تھانے کے نظام میں مبینہ طور پر ٹاؤٹ مافیا کا اثر و رسوخ ہے اور سائلین کو اپنے جائز مسائل کے حل کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ پولیسنگ کے نظام کو بہتر بنایا جائے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔اس موقع پر کشمیری ٹرانسپورٹرز اور دیگر ٹرانسپورٹرز نے بھی شدید احتجاج کرتے ہوئے شکایت کی کہ ان کی گاڑیوں کو سون اور بیور کے مقامات پر روک دیا جاتا ہے اور مبینہ طور پر رقم لیے جانے کے بعد بعض گاڑیوں کو آگے جانے کی اجازت دی جاتی ہے، جبکہ متعدد گاڑیاں طویل وقت تک کھڑی رہتی ہیں۔ ٹرانسپورٹرز کے مطابق ٹرکوں میں موجود اشیائے خوردونوش اور دیگر سامان خراب ہونے سے انہیں کروڑوں بلکہ اربوں روپے تک کے نقصان کا سامنا ہے۔ٹرانسپورٹرز اور کشمیری عوام کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کی طویل رکاوٹ کے باعث دوسری جانب اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہو رہی ہے، جبکہ عوام کو خوراک اور دیگر بنیادی ضروریات کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گاڑیوں کی غیر ضروری روک تھام اور مبینہ وصولیوں کا فوری نوٹس لے کر ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے اور ٹرانسپورٹ کی بلا رکاوٹ آمدورفت یقینی بنائی جائے۔کھلی کچہری میں پولیس اہلکار عمران اور سرفراز نامی اہلکار کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیے گئے۔ اس اقدام کو شہریوں نے پولیس کے اندرونی احتساب کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا۔دریں اثناء کھلی کچہری کی میڈیا کوریج کے دوران صحافیوں کو مکمل کوریج سے روکا گیا اس حوالے سے سی پی او احسن مشتاق سکھیرا کا کہنا تھا کہ خواتین سائلین کی موجودگی کے باعث کوریج کی اجازت نہیں دی گئی۔سی پی او نے تمام سائلین کی شکایات توجہ سے سنیں اور یقین دہانی کرائی کہ شہریوں کے مسائل کے حل، زیرِ التوا مقدمات میں پیش رفت اور جرائم کی روک تھام کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔کھلی کچہری میں مقامی منتخب نمائندوں اور سیاسی قیادت کی عدم موجودگی بھی نمایاں رہی، جبکہ تھانہ کہوٹہ میں کھلی کچہری کے لیے خصوصی انتظامات اور ریڈ کارپٹ بھی بچھایا گیا تھا۔کھلی کچہری میں شہریوں اور ٹرانسپورٹرز کی بڑی تعداد میں شکایات سامنے آنے سے یہ امر نمایاں ہوا کہ کہوٹہ کے عوام پولیس سے جرائم کے خاتمے، شفاف تفتیش، فوری انصاف اور عوامی مسائل کے عملی حل کے لیے مؤثر اقدامات کے منتظر ہیں۔

Kahuta, Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua | 16 August 2026):  Rawalpindi City Police Officer (CPO) Ahsan Mushtaq Sukhera held an open court at Kahuta Police Station, where a large number of citizens, complainants, transporters and members of the Kashmiri community presented their grievances directly to the police chief.

Senior police officials, including SP Sadar Anam, DSP Kahuta and the SHO Kahuta, were also present at the session.

During the open court, citizens raised serious concerns regarding alleged delays in cases involving theft, robbery, drug trafficking and murder. Several complainants claimed that suspects in murder cases had not been arrested and that investigations had seen little or no progress despite cases remaining pending for extended periods.

Residents also expressed dissatisfaction with the overall performance of Kahuta Police Station, alleging that crime had increased and that complainants faced difficulties in obtaining relief. Some citizens further alleged the influence of a “tout mafia” within the police station system and called for greater transparency and accountability.

Transporters Raise Allegations of Illegal Collections

Kashmiri and other transporters also lodged strong complaints, alleging that their vehicles were being stopped at Son and Bewar and that some vehicles were allegedly allowed to proceed only after payments were made.

The transporters claimed that vehicles carrying food and other goods remained stranded for long periods, resulting in substantial financial losses as perishable commodities deteriorated. They also warned that prolonged disruption of transportation could contribute to shortages of essential commodities and create difficulties for the public.

The transporters demanded an immediate investigation into the alleged collections, action against anyone found responsible, and uninterrupted movement of commercial vehicles.

Show-Cause Notices Issued

During the open court, show-cause notices were reportedly issued to police officials Imran and Sarfraz. Citizens viewed the action as a positive step toward internal accountability within the police department.

Media Coverage Restricted

Journalists covering the event said they were prevented from fully covering the open court and were not allowed to take photographs or record video. CPO Ahsan Mushtaq Sukhera reportedly explained that restrictions were imposed because women complainants were present at the session.

CPO Assures Action

CPO Sukhera listened to the complaints and assured the participants that necessary measures would be taken to address public grievances, accelerate progress in pending cases and strengthen efforts to control crime.

The absence of local elected representatives and political leadership was also noticeable at the event. Special arrangements had been made at Kahuta Police Station for the open court, including a red carpet.

The large number of complaints presented by citizens and transporters highlighted growing public expectations for improved policing, transparent investigations, timely justice and practical solutions to local problems.

The allegations regarding illegal collections, police misconduct and delays in investigations were raised by complainants at the open court and could not be independently verified from the information provided.

جشنِ آزادی کی پروقار تقریب، 50 بچیوں میں سلائی کڑھائی کی اسناد تقسیم

Independence Day Ceremony: Certificates Awarded to 50 Girls Trained in Sewing and Embroidery

مٹور (نمائندہ پوٹھوا ر ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16اگست2026)
جشنِ آزادی کی پروقار تقریب، 50 بچیوں میں سلائی کڑھائی کی اسناد تقسیم،معروف ن لیگی رہنما ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،تفصیل کے مطابق حافظ محمد صغیر، صدر الخلیل فلائی ادارہ گرڈ اسٹیشن کے زیر اہتمام جشنِ آزادی کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں معروف ن لیگی رہنما ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔تقریب میں بچوں نے ملی نغمے اور خوبصورت ٹیبلو پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ اس موقع پر ادارہ ہٰذا سے سلائی کڑھائی کی تربیت حاصل کرنے والی 50 بچیوں میں سرپرستِ اعلیٰ ادارہ ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے اسناد تقسیم کیں۔ بچیوں اور ان کے والدین نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کیا۔تقریب میں حافظ محمد ذوالفقارقادری، صاحبزادہ محمد فرید،حافظ عمر گلفام ایڈووکیٹ،میڈم سفینہ شاہین ایڈووکیٹ، محمد صغیر زرگر، عقیل قریشی، زاہد قریشی سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے کہا کہ پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا، اس کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ نوجوان نسل بالخصوص بچوں اور بچیوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ وہ مستقبل میں اپنے خاندان اور ملک کے لیے مؤثر کردار ادا کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ جشنِ آزادی ہمیں اپنے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے اور اس عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم پاکستان کو مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے ادارے کی جانب سے بچیوں کو سلائی کڑھائی کی تربیت فراہم کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے فلاحی اور تربیتی پروگرام معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Dera Mushtaq Shah Celebrates 79th Independence Day with National Spirit and Enthusiasm

ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی کی عوام نے 79واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا

مٹور (نمائندہ پوٹھوا ر ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16اگست2026)
ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی کی عوام نے 79واں یوم آزادی ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا،کے آئی ٹی طیبہ مشتاق شاہ کمپس،نجم سپر سٹور،رہائش گاہ سید مشتاق حسین نقوی سمیت ڈیرہ مشتاق شاہ بازارکی دیگردوکانوں پر سبز ہلالی پرچم لہرایا گیا جبکہ علاقے کی معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی نے نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے آباو اجداد اور بزرگوں نے اُس وقت بھی ہندوؤں کی غلامانہ پالیسوں اور دوہرے معیار سے تنگ آکر پاکستان بنانے کا عہد کیا تھا اور قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں نے تحریک پاکستان کی بنیاد رکھی اور دو قومی نظریے کی بنیاد پر مسلمانوں میں مذہبی،سیاسی،معاشی،سماجی،تعلیمی اور دیگر میدانوں میں شعور اجاگر کرکے آزادی کی تحریک کو کامیاب بنایا جس کی بدولت آج ہم ایک آزاد اور خودمختار اسلامی ریاست میں آزاد قوم کی حیثیت سے جی رہے ہیں جو کہ ہمارے بزرگوں اور آباو اجدا د کی لازوال قربانیوں اور جدوجہد کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ انشااللہ قیامت کی صبح تک ہمارا پیارا ملک قائم و دائم رہے گا۔

Raja Intikhab Arabi Expresses Condolences to Rustom Mahmood Abbasi and Family

راجہ انتخاب عربی کا رستم محمود عباسی و برادران سے والدہ کی وفات پر اظہارِ تعزیت

مٹور (نمائندہ پوٹھوا ر ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16اگست2026)
پی ٹی آئی سویزئر لینڈ کے سینئر رہنماء راجہ انتخاب عربی المعروف انتی راجہ کارستم محمود عباسی وبرادران سے ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت،مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی،تفصیل کے مطابق یونین کونسل ہوتھلہ کے گاؤں کلیال کے رہائشی کوثر پرویز عباسی، عنصر پرویز عباسی، عشرت ممود عباسی دبئی، رضوان محمود عباسی دبئی، اور رستم محمود عباسی آف کلیال کی والدہ ماجدہ گذشتہ دنوں وفات پا گیں تھیں، رستم محمود عباسی آف کلیال کے قریبی ساتھی پی ٹی آئی سویزئر لینڈ کے سینئر رہنماء راجہ انتخاب عربی المعروف انتی راجہ اور ان کے بھائی عمار ستی نے ان کی والدہ ماجدہ کی وفات پر گہرئے غم و دکھ کر اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کی ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button