13 August 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Doberan Kallan Jamia Mosque Committee Dispute Resolved Amicably
کلر سیداں; جامع مسجد دوبیرن کلاں کمیٹی کا تنازع خوش اسلوبی سے حل، موجودہ کمیٹی برقرار رکھنے کا فیصلہ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |13اگست 2026)—جامع مسجد دوبیرن کلاں کے انتظامی امور اور کمیٹی کی تشکیل سے متعلق تنازعہ کا دانشمندانہ اور اطمینان بخش حل نکل آیا،اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں ڈاکٹر سیدہ زینب حسین کی بروقت، منصفانہ اور دور اندیشی پر مبنی کارروائی سے معاملہ اکثریت کی رائے کے مطابق طے پایا، جس پر پورے علاقے کے عمائدین اور خصوصاً لندن سے تعلق رکھنے والے معروف سماجی و کاروباری شخصیات نے گہرا اطمینان اور تہہ دل سے شکریہ کا اظہار کیا ہے۔جامع مسجد دوبیرن کلاں کی موجودہ کمیٹی گزشتہ چالیس سے پچاس سال سے بلا تعطل اخلاص، دیانت اور ذمہ داری کے ساتھ خدمتِ دین اور مسجد کے فرائض سرانجام دے رہی ہے اور اہلِ علاقہ کی بھاری اکثریت کا مکمل اعتماد حاصل ہے، حال ہی میں راجہ ظفراقبال کیانی کی طرف سے موجودہ کمیٹی کو تحلیل کرکے نئی کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست دی گئی، جس سے علاقے میں اختلاف اور انتشار پھیلنے کے امکانات بڑھ گئے مگر اے سی ڈاکٹر سیدہ زینب حسین نے انتہائی شائستہ اور منصفانہ انداز میں کارروائی کرتے ہوئے پہلے دونوں فریقین کا مؤقف سنا، پھر وہ خود جامع مسجد دوبیرن گئیں جہاں عمائدین کا اجلاس طلب کیا اور اہلِ علاقہ کی رائے براہِ راست معلوم کی اور اکثریت رائے کہ خواہشات کے مطابق اپنا فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے خدمت سرانجام دینے والی موجودہ کمیٹی ہی جائز اور مستند ہے، اس میں کسی تبدیلی کی کوئی ضرورت نہیں۔ اس کی آڑ میں مذہبی منافرت اور انتشار پھیلانے کی کوشش کو ابتدا ہی میں ناکام بنا دیا گیا۔اس موقع پر لندن سے سابق چیئرمین یونین کونسل دوبیرن کلاں مرزا سلطان خان مرحوم کے جانشین اور معروف کاروباری مرزا ممتاز احمد خان، مرزا فیاض احمد خان، مرزا آفتاب احمد خان اور مرزا منیر احمد خان اور پورے خاندان نے اہلِ دوبیرن کی نمائندگی کرتے ہوئے تفصیلی اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم علاقے کے ان بزرگوں اور بہن بھائیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس نازک موقعے پر اپنی بلند پایہ فہم و فراست اور حق پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سچ اور حق کا ساتھ دیا مقامی لوگوں کا اتحاد،حق گوئی اور بھروسہ ہم سب کے لیے باعثِ فخر ہے۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر سیدہ زینب حسین کی کاوشوں کو لائق تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں انتہائی خوشی اور اطمینان ہے کہ سیدہ زینب حسین جیسی باکردار، شائستہ، نیک نام اور قابل افسر نے اس معاملے کی ذمہ داری کو اولین ترجیح قرار دے کر سلجھا دیا انہوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں ڈاکٹر سیدہ زینب حسین جیسی دانا فرض شناس افسر کو بطور اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں مقرر کیا جن کی بدولت مقامی ابادی کو انتشار سے نجات ملی۔

Kallar Syedan (August 13, 2026): A dispute concerning the administrative affairs and formation of the committee of Jamia Masjid Doberan Kallan has been resolved in a wise and satisfactory manner following timely and impartial intervention by Assistant Commissioner Kallar Syedan Dr Syeda Zainab Hussain.
The matter was settled in accordance with the majority opinion of local residents. Community elders and prominent social and business figures from London expressed their satisfaction with the decision and conveyed their heartfelt appreciation for the administration’s handling of the issue.
The existing committee of Jamia Masjid Doberan Kallan has reportedly been serving the mosque and performing its religious and administrative responsibilities continuously for the past 40 to 50 years with dedication, honesty and a strong sense of responsibility. It also enjoys the confidence of a large majority of local residents.




