10 August 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Rising Trend of Underage Children Riding Electric Scooters Alarms Citizens
کلرسیداں میں کم عمر بچوں کے الیکٹرک سکوٹی چلانے کا بڑھتا رجحان

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |10اگست 2026)— کلرسیداں اور گردونواح میں کم عمر بچوں اور بچیوں کی جانب سے الیکٹرک بائیک سکوٹی چلانے کے رجحان میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کے باعث نہ صرف خود کم عمر ڈرائیورز بلکہ سڑکوں پر پیدل چلنے والے شہری بھی ہر وقت کسی حادثے کے خدشے سے دوچار رہتے ہیں۔شہریوں کے مطابق شہر کی مصروف شاہراہوں، بازاروں، تعلیمی اداروں کے اطراف اور رہائشی علاقوں میں کم عمر بچے اور بچیاں تیز رفتاری سے سکوٹیاں چلاتے دکھائی دیتے ہیں۔ بعض اوقات انہیں سڑک پر اچانک موڑ کاٹتے، غلط سمت سے گزرتے اور ٹریفک کے درمیان غیر محتاط انداز میں سکوٹی چلاتے دیکھا جاتا ہے، جس سے کسی بھی وقت حادثہ رونما ہونے کا خدشہ موجود رہتا ہے۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ کم عمر بچوں میں ٹریفک صورتحال کا درست اندازہ لگانے، اچانک پیدا ہونے والی صورتحال پر فوری ردعمل دینے اور گاڑی کو مکمل طور پر قابو میں رکھنے کی صلاحیت عموماً بالغ اور تربیت یافتہ ڈرائیور کے مقابلے میں محدود ہوتی ہے۔شہریوں نے اس امر پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ بعض والدین بچوں کی ضد یا سہولت کے پیش نظر انہیں سکوٹی فراہم کر دیتے ہیں، تاہم اس کے ممکنہ خطرات پر توجہ نہیں دی جاتی۔ ان کا کہنا تھا کہ معمولی سی بے احتیاطی نہ صرف بچے کی اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال سکتی ہے بلکہ کسی راہگیر، بزرگ، خاتون یا دوسرے موٹر سائیکل سوار کو بھی حادثے کا شکار بنا سکتی ہے۔شہری حلقوں نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ کم عمر بچوں کو سکوٹی اور موٹر سائیکل چلانے سے روکیں اور انہیں اس وقت تک گاڑی چلانے کی اجازت نہ دیں جب تک وہ قانونی عمر کو پہنچنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین اور محفوظ ڈرائیونگ کے تقاضوں سے مکمل طور پر آگاہ نہ ہوں۔کلرسیداں سٹی ٹریفک وارڈن بھی تماشہ دیکھنے کی بجائے سات سے چودہ برس کی عمر کے کمسن بچوں اور بچیوں کے سکوٹی چلانے پر ان کے اور ان کے والدین کے خلاف کاروائی کریں تاکہ عام لوگ کمسن اناڑی ڈرائیوروں سے محفوظ رہ سکیں۔
KALLAR SYEDAN (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi, August 10, 2026): The growing trend of underage boys and girls riding electric scooters in Kallar Syedan and surrounding areas has raised serious concerns among local residents, who fear that the practice poses a significant risk to both the young riders and pedestrians.
According to citizens, underage children can frequently be seen riding electric scooters at high speeds on busy roads, in markets, around educational institutions and in residential areas. Residents say some young riders make sudden turns, travel on the wrong side of the road and manoeuvre carelessly through traffic, creating a constant risk of accidents.
Citizens point out that young children generally have limited ability to properly assess traffic situations, respond quickly to unexpected circumstances and maintain full control of a vehicle compared with mature and trained drivers.
Residents have also expressed concern over the role of parents, saying that some allow their children to use scooters for convenience or simply to meet their demands without considering the potential consequences. They warned that even a minor lapse in judgment could endanger the life of a child as well as pedestrians, elderly people, women and other motorists.
Local residents have urged parents to prevent underage children from riding scooters and motorcycles until they reach the legally permissible age and are adequately familiar with traffic laws and safe driving practices.
Citizens have also called upon the Kallar Syedan City Traffic Wardens to take effective action instead of merely observing the situation. They demanded enforcement against children between the ages of seven and 14 who are found riding electric scooters, as well as appropriate action against their parents, so that pedestrians and other road users can be protected from inexperienced and underage riders.
شاہ باغ نوتھیہ روڈ پر ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی
One Killed, Another Injured in Shah Bagh Nothia Road Traffic Accident

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |10اگست 2026)— ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ ٹریفک کا یہ حادثہ شاہ باغ نوتھیہ روڈ پر پیش آیا جہاں اسماعیل نامی نوجوان اپنی دکان بند کر کے پیدل جا رہا تھا کہ طارق سلیم نامی موٹر سائیکل سوار کی زد میں آ کر بری طرح زخمی ہونے کے بعد جاں بحق ہو گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی سٹی ٹریفک پولیس کے وارڈن سہیل قمر موقع پر پہنچ گئے اور ڈیڈ باڈی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں منتقل کر دیا۔ متوفی چھپری اکو کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔
A Mother’s Prayer Is a Powerful Source of Her Children’s Success, Says Maulana Abdul Hameed Sialvi
ماں کی دعا اولاد کی کامیابی کا بڑا ذریعہ ہے، مولانا عبدالحمید سیالوی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |10اگست 2026)—معروف عالم دین مولانا عبدالحمید سیالوی نے کہا ہے کہ ماں کی دعا میں اللہ تعالیٰ نے ایسی تاثیر رکھی ہے کہ اس کے نتیجے میں انسان بڑے سے بڑے معرکے سر کر سکتا ہے، سلطان محمود غزنوی نے سومنات کا قلعہ فتح کیا تو اس کامیابی کے پس منظر میں ماں کی دعا کی طاقت بھی شامل تھی۔ انہوں نے کہا کہ والدین کو راضی رکھنا اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے، والد راضی ہو تو جنت کا دروازہ کھل جاتا ہے جبکہ ماں کو راضی کرنے سے انسان جنت کا حقدار بن جاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چک ستھوانی میں ماسٹر محمد ایاز، حاجی افتخار شانی اور حاجی محمد سجاد کی والدہ محترمہ کے ایصالِ ثواب کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں بڑے بڑے اسکول، کالجز، یونیورسٹیاں اور تعلیمی ادارے قائم ہیں جہاں انسان کو مختلف علوم و فنون کی تعلیم دی جاتی ہے، مگر انسان کی اصل تعلیم و تربیت کا آغاز ماں کی گود سے ہوتا ہے۔ ماں کی گود وہ پہلی درسگاہ ہے جہاں بچے کو بولنا، چلنا، ادب، احترام، محبت، صبر، برداشت اور دوسروں کے ساتھ حسن سلوک کا سبق ملتا ہے۔ اگر ماں اپنی اولاد کی اچھی دینی، اخلاقی اور معاشرتی تربیت کرے تو یہی اولاد آگے چل کر خاندان، معاشرے اور پوری قوم کے لیے باعثِ فخر بن جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اولاد کی کامیابی کے پیچھے والدین خصوصاً ماں کی دعاؤں کا بہت بڑا کردار ہوتا ہے۔ ایک ماں اپنی اولاد کی پرورش کے لیے جس طرح مشکلات برداشت کرتی ہے، اس کا کوئی نعم البدل نہیں۔
انہوں نے والدین کی خدمت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں اولاد دنیاوی مصروفیات میں اس قدر الجھ گئی ہے کہ بعض اوقات اپنے والدین کے لیے وقت نکالنا بھی مشکل سمجھتی ہے، حالانکہ والدین کی خدمت اور ان کی دعائیں انسان کے لیے دنیا و آخرت کی کامیابی کا ذریعہ ہیں۔
My Political Journey Began with Jamaat-e-Islami in 2021, Says Chaudhry Umar Ibrahim
میرا سیاسی سفر 2021ء سے جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے شروع ہوا، چوہدری عمر ابراہیم




