04 August 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Artificial Wheat Shortage Drives Flour Prices Beyond Public’s Purchasing Power

کلر سیداں; گندم کے مصنوعی بحران سے آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |04اگست 2026)—گندم میں مافیاز کی چاندی آٹے کی قیمتیں لوگوں کی قوت خرید سے باہر ہو گئیں تفصیلات کے مطابق جب ملک بھر میں گندم کی فصل کھیتوں کھلیانوں میں پڑی ضائع ہو رہی تھی تو حکومت نے اسے خریدنے سے انکار کردیا کاشتکار کو مجبورا یہ گندم اڑھائی سے تین ہزار روپے فی من فروخت کرنا پڑی اب جب گندم مافیاز نے گندم کا مصنوعی بحران پیدا کیا اور حکومت جس نے اپنے کاشتکاروں سے سستے داموں گندم نہیں خریدی وہی حکومت اب بڑی خوشی سے بھاری ڈالروں کے عوض گندم خریدنے کا پروگرام بنا رہی ہے اور ملک میں موجود مافیاز جنہوں نے کسانوں سے گندم اڑھائی ہزار روپے فی من خریدی تھی وہی مڈل مین مافیاز آج گندم کا مصنوعی بحران پیدا کرکے اس کے نرخوں میں فی من تقریبا چھ ہزار روپے فی من تک لے گیا یہی وجہ ہے کہ ملک بھر میں آٹے کے نرخوں میں بھی ملز مالکان نے اضافہ کردیا پہلے ملز مالکان بیس کلو آٹے کا تھیلا 2200 روپے میں فروخت کرتے رھے وہی آج یہ تھیلا تقریبا تین ہزار روپے میں فروخت کر رہے ہیں جس کی وجہ سے عام افراد کو گندم کی خریداری میں شدید مشکلات لاحق ہیں دوکانداروں کے مطابق گندم کے نرخوں میں اضافے کے باعث اب دو سے تین کلو آٹا خریدنے والوں کی تعداد میں بھاری اضافہ ہو رھا ہے جس سے یہ بات عیاں ہو گئی کہ ملک کا عام شہری اب بیس کلو آٹا خریدنے کی بھی استطاعت نہیں رکھتا جس سے ملک بھر میں شرح غربت میں بھاری اضافہ ہو رھا ہے اور حکمران چین کی بانسری بجا رہے ہیں انہیں عوامی مسائل کے لیئے فرصت ہی نہیں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | August 4, 2026): Rising wheat and flour prices have sparked concern among consumers, with many residents saying flour has become increasingly unaffordable due to what they describe as an artificially created wheat shortage.

According to local reports, farmers were forced to sell their wheat for Rs2,500 to Rs3,000 per maund after the government declined to procure the crop during the harvest season. It is alleged that traders and middlemen later accumulated large quantities of wheat and created an artificial shortage, driving wholesale prices to nearly Rs6,000 per maund.

The reported increase in wheat prices has also led flour mill owners to raise flour prices. A 20-kilogram flour bag, previously sold for around Rs2,200, is now reportedly being sold for approximately Rs3,000, placing additional financial pressure on households already struggling with rising living costs.

Local shopkeepers said they have witnessed a significant increase in customers purchasing only two to three kilograms of flour instead of full bags, indicating that many families can no longer afford to buy flour in bulk.

Residents and traders argue that the rising prices are further increasing poverty and making essential food items less accessible to low-income households. They also criticized the government’s handling of wheat procurement and market regulation, alleging that insufficient oversight has allowed profiteering and market manipulation.

The claims regarding an artificial wheat shortage and criticism of government policies reflect the views expressed by local residents and traders. The government has not issued an immediate response to these allegations.

کلر سیداں میں بدترین لوڈشیڈنگ اور بجلی کی آنکھ مچولی، شہریوں کے قیمتی برقی آلات جل گئے

Severe Load Shedding and Power Fluctuations Damage Electrical Appliances in Kallar Syedan

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |04اگست 2026)—کلرسیداں میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ اور آنکھ مچولی صارفین کے قیمتی بجلی آلات جل گئے جس کی تمام تر زمہ داری ائیسکو پر عائد ہوتی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی ایام سے پورہ تحصیل کلرسیداں بدترین لوڈ شیڈنگ اور آنکھ مچولی کی زد میں ہے صارفین کی زندگیان اجیرن کردی گئیں مگر ائیسکو بھاری بھر کم بلوں کی وصولی کے باوجود مہنگے داموں بھی بجلی کی ترسیل میں مسلسل ناکام ہے لوڈ شیڈنگ ختم ہوتی ہے تو بجلی کی آنکھ مچولی شروع ہو جاتی ہے جس سے کئی بستیوں میں صارفین کے گھروں میں نصب پنکھے و دیگر قیمتی آلات جل گئے جس کا ذمہ دار صرف ائیسکو ہے جو بکاتعطل بجلی کی فراہمی میں مسلسل ناکام ہے۔

Sardar Waseem Ahmed Welcomes PML-N’s Victory in AJK’s NA-39 Jammu-6 Constituency

سردار وسیم احمد کا این اے 39 جموں 6 میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کا خیرمقدم

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |04اگست 2026)—مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسیداں سٹی کے جنرل سیکرٹری سردار وسیم احمد نے ازادکشمیر اسمبلی کے حلقہ این اے 39 جموں 6 سے مسلم لیگ ن کی کامیابی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری مسلم لیگ ن پر مکمل اعتماد کرتے ہیں ہماری قیادت نے ہمیشہ کشمیریوں کی بات کی یہی وجہ ہے کہ کشمیر کے لوگوں نے اپنے مسائل کے حل کے لیئے انتخابات میں شیر پر مہریں لگا کر مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیاب کیا انہوں نے مومنتخب رکن اسمبلی راجہ محمد صدیق کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ راجہ صدیق نے ہمیشہ کارکنوں کارکنوں سے رابطے مستحکم بنائے جس کا کریڈٹ انہیں انتخابات میں ملا ہے۔

Inayatullah Chakialvi Returns Home After Performing Umrah, Receives Warm Congratulations

عنایت اللہ چکیالوی عمرہ کی سعادت حاصل کرکے وطن واپس، سیاسی و سماجی شخصیات کی مبارکباد

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |04اگست 2026)—جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنما مولانا احسان اللہ چکیالوی کے فرزند عنایت اللہ چکیالوی عمرہ کی سعادت حاصل کرکے وطن لوٹ آئے مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے جنرل سیکرٹری چوہدری زین العابدین عباس، چو ہدری شاہد گجر، مسعود احمد بھٹی، چوھدری عزیز الرحمان، پی ٹی آئی کے راشد کیانی و دیگر نے ان کی رہائشگاہ چکیالہ جا کر انہیں مبارکباد دی۔

Kallar Syedan Police Detain Illegal Afghan National, Transfer Him to Rawalpindi Refugee Camp

کلر سیداں پولیس نے غیر قانونی مقیم افغان شہری کو گرفتار کرکے مہاجر کیمپ منتقل کر دیا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |04اگست 2026)—کلر سیداں پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہری ریاض خان ولد شاھین خان سکنہ جلال آباد کو گرفتار کر کے مہاجر کیمپ راولپنڈی منتقل کر دیا۔

Six Kallar Syedan Stores Authorized to Sell Flour at Official Prices

کلر سیداں کے چھ دکانداروں کو سرکاری نرخوں پر آٹا فروخت کرنے کی اجازت مل گئی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |04اگست 2026)—ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)راولپنڈی نے کلرسیداں کے چھ دوکانداروں کو سرکاری نرخوں پر آٹا فروخت کرنے کی اجازت دے دی جن میں زاھد کریانہ سٹور مغل بازار،محسن کیش اینڈ کیری پنڈی روڈ،خیام کریانہ سٹور شاہ باغ،بھٹی ٹریڈرز پنڈی روڈ،سنگال ٹریڈر گوجuرخاں روڈ،چوھان سپر سٹور پنڈی روڈ شامل ہیں ہر دوکاندار روازانہ سرکاری نرخوں پر تیس تیس بیگ آٹا فروخت کرے گا دس کلو آٹے کا بیگ 1100 اور بیس کلو کا بیگ 2200 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔

Funeral Prayers Offered for Wife of Muhammad Siddique Cheema and Aunt of Raja Ejaz Akhtar

محمد صدیق چیمہ کی اہلیہ اور راجہ اعجاز اختر کی پھوپی سپردِ خاک، نمازِ جنازہ میں بڑی تعداد میں شرکت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |04اگست 2026)—سوئیں چیمیاں کے محمد صدیق چیمہ کی زوجہ محترمہ اور کلرسیداں کے معروف کاروباری راجہ اعجاز اختر کی پھوپی انتقال کر گئیں نمازجنازہ سوئیں چیمیاں میں ادا کی گئی جس میں شرقی گوجر خان اور کلرسیداں سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button