01 August 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Monsoon Rains Expose Administration’s Poor Drainage Management
کہوٹہ; مون سون بارش نے انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالات کھڑے کر دیے

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ ،1اگست2026)
مون سون کی بارش نے کہوٹہ انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا، بارش کا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل، سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں کہوٹہ میں مون سون کی شدید بارش نے شہری زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا۔ مختلف علاقوں میں نکاسی آب کے ناقص انتظامات کے باعث بارش کا پانی سڑکوں، بازاروں، دکانوں اور رہائشی گھروں میں داخل ہو گیا، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔شدید بارش کے بعد شہر کی متعدد اہم سڑکیں اور گلیاں پانی میں ڈوب گئیں اور تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں شدیدبارش اور پانی کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کو بھی شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ بازاروں میں پانی جمع ہونے سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئیں اور دکانداروں نے سامان کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی کوشش کی متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر سال مون سون کے دوران یہی صورتحال پیدا ہوتی ہے، مگر نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات نہیں کیے جاتے۔ ان کے مطابق اگر نالوں کی بروقت صفائی اور سیوریج سسٹم کی دیکھ بھال کی جاتی تو بارش کے پانی سے ہونے والے نقصانات سے کافی حد تک بچا جا سکتا تھاشہریوں نے ضلعی اور تحصیل انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں نکاسی آب کے نظام کو فوری طور پر بہتر بنایا جائے، بند نالوں کی صفائی یقینی بنائی جائے اور نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں تاکہ آئندہ بارشوں کے دوران عوام کو ایسی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑیواضح رہے کہ مون سون کے حالیہ اسپیل کے دوران کہوٹہ کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث پانی جمع ہونے سے شہریوں کو آمدورفت، کاروبار اور روزمرہ معمولات میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
Mator, August 1, 2026 (Pothwar.com – Kabir Ahmed Janjua): Heavy monsoon rainfall has severely disrupted daily life in Kahuta, exposing the shortcomings of the local administration’s drainage management. Due to inadequate stormwater disposal arrangements, rainwater flooded roads, markets, shops, and residential homes, causing significant inconvenience and financial losses for residents.
Following the downpour, several major roads and streets across the town were submerged, resembling large ponds. Pedestrians faced considerable difficulty moving through flooded areas, while waterlogging in commercial markets disrupted business activities. Shopkeepers were forced to move their merchandise to safer locations in an effort to prevent further damage.
Residents said the same situation occurs every year during the monsoon season, blaming the authorities for failing to improve the drainage system. They argued that timely cleaning of drains and proper maintenance of the sewerage network could have significantly reduced the damage caused by the heavy rainfall.
Citizens have urged the district and tehsil administrations to take immediate steps to improve the city’s drainage infrastructure, ensure the cleaning of blocked drains, and launch emergency measures to remove water from low-lying areas. They stressed that proactive action is essential to prevent similar hardships during future spells of monsoon rain.
It is worth noting that the latest monsoon spell has caused widespread water accumulation in several parts of Kahuta, severely affecting transportation, commercial activities, and the daily routines of local residents.
کہوٹہ میں مبینہ سودی کاروبار پر شہریوں کی تشویش، متعلقہ اداروں سے کارروائی کا مطالبہ
Residents Raise Concerns Over Alleged Illegal Lending Practices in Kahuta, Seek Official Action
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 1اگست2026)
ٍ کہوٹہ میں سودی کاروبار عروج پر اور انتظامیہ کی خاموشی کہوٹہ میں سودی کاروبار کا فروغ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کار کردگی پر سوالیہ نشان ہے؟کئی شریف النفس لوگ سود خوروں کے مظالم سے تنگ آکر بیوی، بچے، ماں باپ چھوڑ کر روپوش ہو گیتفصیلات کے مطابق کہوٹہ شہر اور گردو نواح میں نجی سطح پر سود پر قرض دینے کے مبینہ بڑھتے ہوئے رجحان پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ضرورت مند اور مالی مشکلات کا شکار افراد کو بعض عناصر سود پر قرض فراہم کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں کئی خاندان شدید معاشی اور ذہنی دباؤ کا شکار ہو رہے ہیں۔ ان کے مطابق یہ مبینہ کاروبار خاموشی سے پھیل رہا ہے اور متاثرہ افراد خوف یا سماجی دباؤ کے باعث سامنے آنے سے گریز کرتے ہیں۔ شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ،ایس ڈی پی او کہوٹہ،ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں اگر کوئی فرد یا گروہ غیر قانونی سودی کاروبار میں ملوث ہے تو اس کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہریوں کو استحصال سے محفوظ رکھا جاسکے۔ انتہائی باوثوق ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ ان سود خوروں کے پولیس افسران سے بھی تعلقات ہیں اور وہ متاثرہ افراد کے خلاف تھانہ میں درخواست دے کر پولیس کے ذریعے انہیں ہراساں بھی کرتے ہیں
Alleged Illegal Logging Threatens Kahuta Forests as Residents Call for Immediate Action
کہوٹہ کے جنگلات مبینہ ٹمبر مافیا کے رحم و کرم پر، غیر قانونی کٹائی پر شہریوں کا اظہارِ تشویش
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 1اگست2026)
با اثر سیاسی شخصیات کی پشت پنائی کہوٹہ کے جنگلات ٹمبر مافیا کے نرغے میں،جنگلات کی آئے روز بے دریغ کٹائی کی وجہ سے کہوٹہ کے جنگلات چٹیل میدانوں کا منظر پیش کر نے لگے پنجاڑ، نڑھ،بیور،نارہ کے جنگلات میں مبینہ طور پر بے دریغ درختوں کی کٹائی کا سلسلہ جاری ہے، جس پر شہریوں، سماجی حلقوں اور ماحولیات سے وابستہ افراد نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ مقامی افراد کا دعویٰ ہے کہ ٹمبر مافیا نے قیمتی درختوں کی اندھا دھند کٹائی کرکے کئی جنگلات کو چٹیل میدان میں تبدیل کر دیا ہے، جس کے باعث قدرتی حسن، جنگلی حیات اور ماحول کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ بعض بااثر سیاسی شخصیات کی مبینہ سرپرستی کے باعث متعلقہ ادارے مؤثر کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں، جس کی وجہ سے غیر قانونی کٹائی کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر بروقت سخت اقدامات نہ کیے گئے تو مستقبل میں ماحولیاتی آلودگی، زمین کے کٹاؤ اور پانی کی قلت جیسے سنگین مسائل مزید شدت اختیار کر سکتے ہیں۔کہوٹہ: جنگلات تباہی کے دہانے پر، ٹمبر مافیا کی بے دریغ کٹائی سے سرسبز پہاڑ چٹیل میدانوں میں تبدیل کر دیا گیا ہے تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کے قدرتی جنگلات تیزی سے تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔ مقامی ذرائع اور شہریوں کے مطابق ٹمبر مافیا کی مبینہ بے دریغ درختوں کی کٹائی کے باعث سرسبز جنگلات کا حسن ماند پڑتا جا رہا ہے اور کئی مقامات پر گھنے جنگلات چٹیل میدانوں میں تبدیل ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ قیمتی درختوں کو اس بے رحمی سے کاٹا جا رہا ہے جیسے گاجر مولی کاٹی جاتی ہے، جس کے باعث علاقے کا قدرتی حسن، جنگلی حیات اور ماحول شدید متاثر ہو رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق جنگلات کی مسلسل کٹائی سے نہ صرف موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات میں اضافہ ہوگا بلکہ بارشوں کے دوران لینڈ سلائیڈنگ، مٹی کے کٹاؤ اور آبی ذخائر میں کمی جیسے سنگین مسائل بھی جنم لے سکتے ہیں۔ مقامی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جنگلات کے تحفظ کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں، غیر قانونی کٹائی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے اور متاثرہ علاقوں میں شجرکاری مہم شروع کی جائے تاکہ قدرتی ماحول کو بحال کیا جا سکے۔ عوامی حلقوں نے حکومت پنجاب، محکمہ جنگلات اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ جنگلات کی حفاظت کے لیے سخت نگرانی کا نظام قائم کیا جائے، غیر قانونی لکڑی کی ترسیل کو روکا جائے اور ذمہ دار افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جائے تاکہ آنے والی نسلوں کے لیے اس قومی اثاثے کو محفوظ بنایا جا سکے۔
PPP Candidate Chaudhry Fakhar Zaman Visits Thoa Khalsa to Review Election Campaign
چوہدری فخر الزمان کا تھوہا خالصہ کا دورہ، پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم کا جائزہ

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ ،1اگست2026)
پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر برائے آزاد ریاست جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی، حلقہ جموں 6 (LA-39)، چوہدری فخر الزمان نے راجہ یاسر بشیر کے ہمراہ تھوہا خالصہ کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے سابق چیئرمین یونین کونسل مٹور راجہ اشتیاق احمد سے ملاقات کی اور حلقہ جموں 6 کے ووٹروں، سپورٹروں اور پارٹی کارکنان سے تفصیلی ملاقاتیں کیں۔اس موقع پر انتخابی مہم کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دی گئی۔ چوہدری فخر الزمان نے سابق چیئرمین راجہ اشتیاق احمد کی عوامی خدمات، سیاسی بصیرت اور پارٹی کے لیے گرانقدر کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل اور پارٹی کو مضبوط بنانے کے لیے مثالی خدمات انجام دی ہیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری فخر الزمان نے کہا کہ 2 اگست 2026 کا سورج پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ جموں 6 کے عوام نے پیپلز پارٹی کے حق میں فیصلہ کر لیا ہے اور ووٹر تیر کے نشان پر مہر لگا کر عوامی خدمت، ترقی اور خوشحالی کے سفر کو آگے بڑھائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی حقوق، جمہوریت اور انصاف کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ پارٹی اقتدار میں آکر عوام کے بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی، نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے، تعلیم، صحت، سڑکوں اور دیگر بنیادی سہولیات کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔راجہ یاسر بشیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ حلقے کے عوام کی بھرپور محبت اور اعتماد اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہو چکی ہے۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ گھر گھر جا کر پارٹی کا پیغام پہنچائیں اور انتخابی مہم کو مزید مؤثر بنائیں۔اس موقع پر سابق چیئرمین راجہ اشتیاق احمد نے چوہدری فخر الزمان کو اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ تھوہا خالصہ سمیت پورے علاقے کے کارکن اور عوام پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی کے لیے متحد ہیں اور ان شاء اللہ 2 اگست کو تیر کے نشان کی شاندار کامیابی یقینی بنائیں گے۔
Engineer Raja Bilal Bangial Congratulated on Performing Umrah as Dignitaries Visit His Residence
انجینئر راجہ بلال بنگیال کو عمرہ کی سعادت پر مبارکباد، معزز شخصیات کی رہائش گاہ پر آمد
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ ،1اگست2026)
نوجوان سیاسی شخصیت انجینئر راجہ بلال بنگیال کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد،گذشتہ روز نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت انجینئر راجہ بلال بنگیال کو حال ہی میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر نائب تحصیلدار راجہ شاہد اور معروف سماجی شخصیت تسلیم مجید آف بھلاکھر نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر ملاقات کی اور انہیں عمرہ کی ادائیگی پر دلی مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر دونوں معزز مہمانوں نے انجینئر راجہ بلال بنگیال کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کا عمرہ اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے، ان کی عبادات کو قبول کرے اور انہیں دین و دنیا کی بے شمار کامیابیاں عطا فرمائے۔انجینئر راجہ بلال بنگیال نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں آبِ زم زم پلایا جبکہ مدینہ منورہ سے لائی گئی کھجوریں بھی پیش کیں۔ اس موقع پر خوشگوار ماحول میں عمرہ کے روحانی تجربات اور مقدس مقامات کی حاضری سے متعلق گفتگو بھی ہوئی۔راجہ شاہد اور تسلیم مجید نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کو بار بار بیت اللہ اور روضہ رسول ﷺ کی حاضری نصیب فرمائے۔ انہوں نے انجینئر راجہ بلال بنگیال کی سماجی و عوامی خدمات کو بھی سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ملاقات کے اختتام پر ملکی سلامتی، ترقی، کشمیر و فلسطین کے مسلمانوں اور امتِ مسلمہ کے اتحاد و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
Kahuta Press Club Officials and Members Honoured at Special Breakfast Gathering
پریس کلب کہوٹہ کے عہدیداران و ممبران کے اعزاز میں پرتکلف ناشتے کا اہتمام




