31 July 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Motorcyclist Dies near Wilayatabad Crash After Failing to Wear Helmet
کلر سیداں; ہیلمٹ نہ پہننے والا 22 سالہ موٹر سائیکل سوار ولایت آباد کے قریب حادثے میں جاں بحق
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |31جولائی 2026) —کلرسیداں دھانگلی ڈڈیال روڈ پر کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹرساۂیکل سوار 22 سالہ نزاکت جاں بحق ہو گیا ، حادثہ ولایت آباد کے قریب پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار نزاکت مخالف سمت سے آنے والی کار کیساتھ ٹکرانے سے شدید زخمی ہو گیا جسے پنجاب ہائی وے پٹرولنگ چیک پوسٹ کے ڈیوٹی آفیسر خرم قریشی کی نگرانی میں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے تشویشناک حالت کے باعث اسے راولپنڈی منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔حادثے کا افسوسناک پہلو یہ ہے کہ پنجاب ہائی وے پٹرولنگ چیک پوسٹ شاہ خاکی کے سب انسپکٹر خرم قریشی کے مطابق صبح کے وقت ہیلمٹ نہ پہننے پر اس نوجوان کا دو ہزار روپے کا چالان کیا گیا جس کے بعد وہ کلر سیداں کےلئے روانہ ہو گیا جہاں سے ان نے ہیلمٹ خریدنے کے باوجود اس نے استعمال نہیں کیا بلکہ اسے موٹرساۂیکل پر لٹکا دیا جس کے بعد وہ حادثے کا شکار ہوا اور جاں بحق ہو گیا اسے گاؤں کھڈ میں سپردخاک کردیا گیا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com – Ikram-ul-Haq Qureshi | July 31, 2026): A 22-year-old motorcyclist was killed after a collision between a car and a motorcycle on the Dhuangali–Dadyal Road in Kallar Syedan, near Wilayatabad.
According to Punjab Highway Patrol officials, the victim, identified as Nazakat, sustained critical injuries when his motorcycle collided with an oncoming car. He was immediately shifted to THQ Hospital, Kallar Syedan, under the supervision of Duty Officer Khurram Qureshi at the Punjab Highway Patrol check post. Due to the severity of his injuries, he was later referred to Rawalpindi, where he succumbed to his injuries.
In a tragic twist, Sub-Inspector Khurram Qureshi of the Punjab Highway Patrol Shah Khaki Check Post revealed that the same motorcyclist had been fined Rs2,000 earlier that morning for not wearing a helmet. After receiving the traffic ticket, he reportedly purchased a helmet in Kallar Syedan but did not wear it. Instead, he hung it on the motorcycle before continuing his journey.
Authorities believe that wearing the helmet could have significantly reduced the severity of the injuries. The incident has once again highlighted the importance of complying with road safety regulations and wearing protective gear while riding motorcycles. The deceased was laid to rest in his native village of Khad.
قاضی سہیل افتخار جواد فٹبال کلب چوآخالصہ کے صدر نامزد
Qazi Sohail Iftikhar Appointed President of Jawad Football Club Choa Khalsa

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |31جولائی 2026) —جواد فٹ بال کلب چوآخالصہ کے چیف ارگنائزر ماسٹر محمد اسحاق حیدری نے چوآخالصہ کے ممتاز سماجی راہنما قاضی سہیل افتخار افتخار کو جواد فٹبال کلب چوا خالصہ کا صدر نامزد کیا ہے۔
Khazran Abbasi Welcomes PML-N Victory in First Phase of AJK Election
خضران عباسی کا آزاد کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کا خیرمقدم
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |31جولائی 2026) —مسلم لیگ ن کے نوجواں رہنما چوہدری خضران عباسی نے ازادکشمیر اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں مسلم لیگ ن کی بھرپور کامیابی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ میرپور کے لوگوں نے وعدوں پر نہیں پنجاب میں جاری عملی اقدامات کی وجہ سے مسلم لیگ ن کو ووٹ دے کر کامیاب کیا ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے دھاندلی کا واویلا بے جواز ہے جب ازادکشمیر میں حکومت ان کی ہے وزیراعظم ان کے ہیں کابینہ سمیت الیکشن کمیشن اور پولنگ عملہ یہاں تک کہ پولنگ اسکیم بھی انہی کی تھی پھر دھاندلی کیسے ہوئی؟ ازادکشمیر پیپلز پارٹی کا کبھی بھی گڑھ نہیں رھا کشمیری سندھ میں ان کی کارکردگی سے بخوبی آگاہ ہیں بلاول بھٹو ازادکشمیر میں بدترین شکست کو کھلے دل سے تسلیم کریں اور پہلی فرصت میں بلوچستان جائیں جہاں مسلسل بدامنی ناچ رہی ہے پنجاب کے محنت کشوں کو شناخت کی بنیاد پر قتل کردیا جاتا ہے اور وہاں بھی حکومت بلاول بھٹو کی ہے یہ وہاں انسانی جانوں کے قتل عام کو روکیں اور اپنی ناکام حکومت کو چلتا کریں۔
Kallar Syedan Scientist Declines Canadian Research Internship, Joins Pakistan’s National Scientific Institution
کلر سیداں کے نوجوان سائنسدان محمد عطا معین الدین نے کینیڈا کی ریسرچ انٹرنشپ ٹھکرا کر قومی سائنسی ادارے میں شمولیت اختیار کر لی
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |31جولائی 2026) —کلر سیداں سے تعلق رکھنے والے ہونہار نوجوان سائنسدان محمد عطا معین الدین نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) اسلام آباد سے کیمسٹری میں بی ایس (BS) مکمل کر لی،انہیں کینیڈا کی معروف “مِٹیکس گلوبل لنک ریسرچ انٹرنشپ” کی جانب سے پیشکش ہوئی۔ ان کی درخواست منظور کر لی گئی اور کینیڈین حکام نے انہیں ویزا بھی جاری کر دیا مگر نوجوان نے پاکستان ہی میں رہنے کو ترجیح دی اور ملک کے ایک اہم قومی سائنسی تحقیقی ادارے میں شمولیت اختیار کر لی،یاد رہے کہ محمد عطا معین الدین کے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج کلرسیداں کے اسسٹنٹ پروفیسر محمد شمیم احمد کے فرزند ہیں۔
Muhammad Naseer Khan, Brother of Kashmiri Leader Khan Muhammad Shabbir Khan, Passes Away
کشمیری رہنما خان محمد شبیر خان کے بھائی محمد نصیر خان انتقال کر گئے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |31جولائی 2026) —معروف کشمیری رہنما خان محمد شبیر خان کی بھائی محمد نصیر خان انتقال کر گئے نمازجنازہ دوبیرن کلاں میں ادا کی گئی جس میں ازادریاست جموں و کشمیر کے سابق وزیر راجہ محمد صدیق،رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،محمد ظریف راجا،چوہدری عبد الخطیب،چوہدری صداقت حسین،راجہ صفدر کیانی،چوھدری شاہد گجر،مسعود احمد بھٹی،چوہدری توقیر اسلم،راجہ محمد سعید، الحاج غلام ظہیر،احسان الحق قریشی،صوفی بشیر خان، چوہدری جمیل اختر،تنویر اختر، قاضی محمد اخلاق، قاضی عبدالقیوم، حاجی اخلاق حسین، راجہ ظفر محمود، چوہدری زین العابدین عباس،چوھدری وقاص گجر،شیخ سلیمان شمسی،شیخ شعور قدوس،چوہدری اشفاق حسین،راجہ ارسلان ایڈووکیٹ،عابد زاھدی، افتخار ملنگی، سردار محمد آصف،علی افسر بھٹی،شاھد سلیم،آصف نورانی،سردار وسیم احمد،شیخ توقیر احمد،راجہ عاصم صدیق،ارشد بھٹی و دیگر نے شرکت کی
Kallar Syedan Scientist Declines Canadian Research Internship, Joins Pakistan’s National Scientific Institution
مرحوم حاجی محمد رمضان بٹ کے ایصالِ ثواب کیلئے سہوٹ میں دعائیہ تقریب، اہم شخصیات کی شرکت




