14 July 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Punjab Introduces New Land Record Issuance System, PLRA to Issue Copies in Computerized Areas

کلر سیداں؛ پنجاب بھر میں اراضی ریکارڈ کے اجراء کا نیا نظام نافذ، کمپیوٹرائزڈ مواضعات میں نقول پی ایل ار اے جاری کرے گی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |14جولائی 2026) —پنجاب بھر میں اراضی ریکارڈ کے اجراء کا نیا نظام نافذ،پنجاب ریونیو بورڈ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا مقصد فرود کے اجرا میں پٹواری کے کردار کو انتہائی محدود کرنا ہے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمپیوٹرائزڈ مواضعات میں نقول پی ایل آر اے جاری کرے گی، مینوئل (دستی)مواضعات کی ڈیجیٹلائزیشن 3 ماہ میں مکمل کرنے کا بھی حکم جاری کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق پنجاب بورڈ آف ریونیو نے صوبے بھر میں اراضی ریکارڈ کے اجراء کے حوالے سے اہم تبدیلیاں کے ساتھ نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پنجاب کی کمپیوٹرائزڈ مواضعات میں ٹرانزیکشن کے مقاصد کے لیے “نقل اراضی ریکارڈ” اب پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی PLRAجاری کرے گی۔
جبکہ مینول مواضعات میں “کاپی آف ریونیو ریکارڈ / نقل اراضی ریکارڈ” کا اجراء پنجاب لینڈ ریونیو رولز 1968 کے رول 36 سب رول 2-A کے تحت سختی سے کیا جائے گا۔اس کے لیئے پی ایل آر اے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مینول ریکارڈ کی تصدیق کے لیے ایک ڈیجیٹل ویریفیکیشن سسٹم تیار کرے جسے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے آن لائن رجسٹریشن سسٹم کے ساتھ مربوط کیا جائے۔نوٹیفکیشن میں یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ صوبے بھر کی تمام مینول مواضعات کی ڈیجیٹلائزیشن کا عمل اس نوٹیفکیشن کے اجرا سے *3 ماہ کے اندر* مکمل کیا جائے تاکہ “گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ” کا اجرا بلا رکاوٹ ممکن بنایا جا سکے۔ یہ سرٹیفکیٹ پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی (مینجمنٹ آف لینڈ ریکارڈز) ریگولیشنز 2025 کے تحت جاری کیا جائے گا۔ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے شہریوں کو اراضی ریکارڈ کی حصول میں آسانی ہو گی اور لینڈ فراڈ کے واقعات میں کمی آئے گی۔ ساتھ ہی آن لائن رجسٹریشن کے ذریعے رجسٹری کا عمل بھی شفاف اور تیز ہو جائے گا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | July 14, 2026):
A new system for the issuance of land records has been implemented across Punjab after the Punjab Board of Revenue issued a notification introducing major changes. The objective of the reform is to significantly reduce the role of Patwaris in the issuance of land record copies and make the process more transparent and efficient.

According to the notification, in computerised revenue estates, the Punjab Land Records Authority (PLRA) will now issue copies of land records required for transactions. Meanwhile, in manual revenue estates, the issuance of copies of revenue records/land records will continue strictly under Rule 36, Sub-Rule 2-A of the Punjab Land Revenue Rules, 1968.

The notification directs PLRA to develop a digital verification system for the authentication of manual land records and integrate it with the authority’s online registration system. It has also been ordered that the digitisation process of all manual revenue estates across Punjab must be completed within three months of the issuance of the notification.

The purpose of this digitisation is to ensure the smooth issuance of Green Property Certificates under the Punjab Land Records Authority (Management of Land Records) Regulations, 2025.

Experts believe that the decision will make access to land records easier for citizens and help reduce incidents of land fraud. They further stated that online registration will make the property registration process faster, more transparent, and more reliable.

گورنر پنجاب کی کلرسیداں پیپلز پارٹی کارکنوں کو چوہدری فخر زمان کی انتخابی مہم میں بھرپور کردار ادا کرنے کی ہدایت

Governor of Punjab Urges PPP Workers in Kallar Syedan to Support Chaudhry Fakhar Zaman in AJK Elections

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |14جولائی 2026) —گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے پیپلز پارٹی کلرسیداں کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ آزاد ریاست جموں و کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 39 جموں 6 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری فخر زمان کی الیکشن مہم میں بڑھ چڑھ کر کردار ادا کریں اور انہیں پوری قوت سے منتخب کرکے بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ مضبوط کریں اس سلسلہ میں ایک اجلاس گورنر ہاؤس راولپنڈی میں سردار سلیم حیدر کی قیادت میںنعقڈ ہوا جس میں پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،محمد فیاض کیانی،عاطف اعجاز بٹ،نوید اختر مغل،نصیر اختر بھٹی،ماسٹر غالب حسین نے شرکت کی۔ سردار سلیم حیدر نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار چوہدری فخر زمان کی کامیابی کے لیے سب نے ملکر محنت کرنی ہے اور اعلی قیادت کی ہدایت کے مطابق ڈور ٹو ڈور ان کی انتخابی مہم چلانی ہے تاکہ کشمیری مہاجرین انتخابات میں تیر کے نشان پر مہر لگائیں کیونکہ تیر کی کامیابی حقیقی معنوں میں کشمیریوں کی کامیابی تصور ہو گی،انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا ماضی اس بات کا گواہ ہے کہ اس نے ہمیشہ غریبوں کی بات کی،سرکاری ملازمین کے حقوق کا تحفظ کیا پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی۔انہوں نے کشمیری مہاجرین پر زور دیا کہ وہ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کو کامیاب بنائیں پیپلز آرتی انہیں ہرگز مایوس نہیں کرے گی۔

Kallar Syedan Court Sentences Two Drug Offenders to 10 Years Imprisonment Each

کلر سیداں عدالت کا منشیات کے دو مقدمات میں فیصلہ، دو ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |14جولائی 2026) — ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کلر سیداں جہانگیر علی گوندل نے منشیات کے دو مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے دو ملزمان کو دس دس سال قید کا حکم سنادیا۔عدالت نے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم فضلِ ربی ولد غلام حیدر کو جرم ثابت ہونے پر 10 سال قیدِ بامشقت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرم کو مزید چھ ماہ قیدِ سادہ بھی بھگتنا ہوگی مجرم فضل ربی سے کلر سیداں پولیس 1650 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کیا تھا،ادہر عدالت نے منشیات کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم ندیم احمد کو 10 سال قیدِ بامشقت اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید 6 ماہ قیدِ سادہ بھگتنا ہوگی کلر سیداں پولیس نے مجرم ندیم احمد سے بھی 1650 گرام چرس برآمد کی تھی،

پٹواری راجہ نعمان ظفر کی خوشدامن اور راجہ نوید کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں، نماز جنازہ موہڑہ نگیال میں ادا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |14جولائی 2026) — پٹواری راجہ نعمان ظفر کی خوشدامن اور راجہ نوید کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نمازجنازہ موہڑہ نگیال میں ادا کی گئی جس سید عامر ضمیر گیلانی،حافظ نسیم شوکت وارثی،سردار صلاح الدین احمد، چوہدری محمد ظہیر،شاہد گجر،حاجی عنصر محمود، راجہ شاہد محمود،مسعود احمد بھٹی، مصطفی بابر،قاسم رضا، نمبردار بابو محمود، راجہ زوہیب،راجہ زعفران، عامر بھٹی ایڈووکیٹ،احسان الحق قریشی،شاہد سلیم، محمد سعد،ماسٹر ندیم، ناصر بھٹی،نعیم بھٹی و دیگر نے شرکت کی۔

Punjab Civic Sanjh Youth Coordinator Condemns Killing of Five Punjabi Labourers in Balochistan

بلوچستان میں پانچ پنجابی محنت کشوں کے قتل کی شدید مذمت، محمد ارسلان آرائیں کا تحفظِ شہریوں پر زور

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |14جولائی 2026) —پنجاب سیوک سانجھ یوتھ کے کوآرڈینیٹر محمد ارسلان آرائیں نے بلوچستان میں پانچ نہتے محنت کش پنجابیوں کی نسلی بنیادوں پر قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی دھرتی پر ایک بار پھر پانچ نہتے، غریب اور محنت کش پنجابی مزدوروں کا خون بہایا گیا ہے اور یہ محض امن و امان کا کوئی سطحی یا اتفاقیہ مسئلہ نہیں ہے، بلکہ یہ اس دھرتی کے بیٹوں کی اس منظم نشانہ کشی کا تسلسل ہے جس کی ڈوریاں اس ملک کے اصل تزویراتی اور نظریاتی ڈھانچے سے جڑی ہوئی ہیں۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ایک سنجیدہ فکری تحریک کے ناطے اب ہمیں اس پورے کھیل کے اصل کرداروں کو بے نقاب کرنا ہوگا گزشتہ پون صدی سے اس ملک کا پورا معاشی بوجھ پنجاب کا عام کسان, مزدور اور ٹیکس دہندہ اٹھا رہا ہے لیکن اس کے بدلے میں اس دھرتی کے بیٹوں کو صرف جنازے ملے ہیں،ہمارا دفاعی نظام عام پنجابی کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہو چکا ہے اور جب تک پنجاب کا عام محنت کش خاموش رہے گا اس کی نسل کشی کا یہ بازار ایسے ہی گرم رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ریاست کو اب یہ بات جان لینی چاہیے کہ شہریوں کا تحفظ کوئی خیرات نہیں بلکہ ان کا بنیادی آئینی حق ہے اور اگر ہمارے ٹیکسوں پر پلنے والا نظام ملک کے اندر پنجابیوں کے خون کا بہاؤ روکنے میں ناکام ہے تو انہیں اپنے وجود اور ترجیحات پر نظرِ ثانی کرنا ہوگی ہم مزید اپنے بیٹوں کے جنازے اٹھانے کے روادار نہیں ہوں گے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button