14 July 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi Calls for National Unity
کہوٹہ: شاہد خاقان عباسی کا قومی اتحاد، آئین کی بالادستی اور سیاسی استحکام پر زور

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر، 14 جولائی 2026) سابق وزیر اعظم پاکستان اور عوام پاکستان پارٹی کے قائد شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے اور ان حالات سے نکلنے کے لیے قومی ہم آہنگی، اتحاد، آئین کی بالادستی اور قانون کی عملداری ناگزیر ہے۔
وہ کہوٹہ میں سابق صدر بار ایسوسی ایشن راجہ سعید ایڈووکیٹ اور راجہ رومان سعید کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر مرکزی رہنما حافظ عثمان عباسی، شوکت جنجوعہ، سابق نائب ناظم راجہ حامد اعجاز، صدر پریس کلب کہوٹہ عمران ضمیر، راجہ تنویر بنارس، راجہ نعیم اکبر، راشد عباسی، شیخ خالد اور جابر کیانی بھی موجود تھے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پوری قوم کو اجتماعی سوچ اپنانا ہوگی اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر پاکستان کے وسیع تر مفاد میں فیصلے کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی افراتفری کا خاتمہ، آئین و قانون کی پاسداری اور مؤثر اصلاحات ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ نظام عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ثابت ہو رہا ہے اور حکمران اپنی ترجیحات کے مطابق پالیسیاں تشکیل دیتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کی رائے کا احترام اور قومی مفاد کو مقدم رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
اس سے قبل شاہد خاقان عباسی نے انجمن تاجران کہوٹہ کے سینئر نائب صدر ملک منیر اعوان کے کاروباری مرکز بنوں بیف پلاؤ فرینڈز ڈاؤن ٹاؤن ریسٹورنٹ کا افتتاح بھی کیا۔ تقریب میں عوام پاکستان پارٹی کے کارکنوں، سیاسی و سماجی شخصیات، وکلاء، تاجروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir – July 14, 2026): Former Prime Minister of Pakistan and leader of the Awam Pakistan Party, Shahid Khaqan Abbasi, along with central party leader Hafiz Usman Abbasi and Shaukat Janjua, said that Pakistan is passing through difficult circumstances and that national harmony and unity are essential to overcome the current challenges.
Speaking to the media during a visit to the residence of former Kahuta Bar Association President Raja Saeed Advocate and Raja Roman Saeed in Kahuta, Shahid Khaqan Abbasi stressed the need for strict adherence to the Constitution and the rule of law. He said the nation must adopt a collective mindset, rise above personal interests, and prioritise Pakistan’s national interest.
He emphasised that ending political instability, introducing meaningful reforms, and ensuring constitutional supremacy are necessary for the country’s progress. Abbasi added that the current governance system has failed to effectively address public concerns, alleging that laws and policies are often framed to serve vested interests rather than the people.
He further stated that Pakistanis must respect public opinion and work together for the country’s stability and development.
Among those present on the occasion were Hafiz Usman Abbasi, Shaukat Janjua, former Deputy Nazim Raja Hamid Ejaz, Kahuta Press Club President Imran Zamir, Raja Tanveer Banaras, Raja Naeem Akbar, Rashid Abbasi, Sheikh Khalid, and Jabar Kiani.
Earlier, Shahid Khaqan Abbasi inaugurated Bannu Beef Pulao Friends Downtown Restaurant, a business venture owned by Anjuman Tajran Kahuta Senior Vice President Malik Munir Awan. A large number of Awam Pakistan Party workers, political and social figures, lawyers, traders, and local residents attended the ceremony.
دھپری کہوٹہ میں گلشن فوڈز اینڈ فریش جوس شاپ کا شاندار افتتاح، سیاسی و سماجی شخصیات کی بھرپور شرکت
Grand Opening of Gulshan Foods & Fresh Juice Shop in Dhampri Kahuta Celebrated with Grandeur
Qazi Ikhlaq Khattar Says Public Service Remains His Top Priority in Mator
مٹور: قاضی اخلاق کھٹڑ کا عوامی خدمت کو اولین ترجیح قرار دینے کا عزم
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14جولائی2026)
سابق ممبر ایم سی کہوٹہ و سابق نائب ناظم قاضی اخلاق کھٹڑ نے کہا کہ عوامی خدمت ہی میری اولین ترجیح ہے عوام کی خدمت کر کے دلی سکون ملتا ہے اپنی وارڈ کی عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رہیں گے انہوں نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کسی عہدے کی محتاج نہیں بلکہ یہ ایک ذمہ داری اور عبادت ہے۔ عوام کے مسائل سننا، ان کے حل کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطہ کرنا اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشش کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کی ترقی اسی وقت ممکن ہے جب عوام کو تعلیم، صحت، صاف ماحول، بہتر سڑکیں، پینے کے صاف پانی اور دیگر بنیادی سہولیات میسر ہوں۔ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن کردار ادا کیا جائے گا اور علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے مثبت اقدامات جاری رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کا اعتماد ہمارے لیے قیمتی سرمایہ ہے، اور ہم دیانت، خلوص اور خدمت کے جذبے کے ساتھ لوگوں کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرتے رہیں گے۔
Heavy Rain Exposes Drainage Failures in Kahuta, Residents Demand Immediate Action
شدید بارش نے کہوٹہ میں نکاسی آب کا نظام بے نقاب کر دیا، شہریوں کا فوری اقدامات کا مطالبہ
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14جولائی2026)
کہوٹہ میں ہونے والی شدید طوفانی بارش نے “صاف ستھرا پنجاب” کے دعوؤں کی حقیقت عوام کے سامنے واضح کر دی۔ بارش کا پانی دوکانوں اور مکانوں میں داخل،دوکانداروں کولاکھوں کا نقصان، شہر کے متعدد علاقوں میں نکاسی آب کا نظام مکمل طور پر ناکام نظر آیا، جس کے باعث بارش کا پانی سڑکوں، گلیوں اور متعدد گھروں میں داخل ہو گیا۔ شہریوں کو شدید مشکلات، مالی نقصان اور آمدورفت میں رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا۔متاثرہ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ ادارے فوری طور پر نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنائیں، نالوں اور سیوریج لائنوں کی صفائی یقینی بنائیں اور بارش سے متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن امداد فراہم کریں۔ عوام کا کہنا ہے کہ صرف دعوؤں اور تشہیری مہمات سے مسائل حل نہیں ہوتے، بلکہ عملی اقدامات اور مؤثر منصوبہ بندی ہی شہریوں کو بارشوں کے دوران درپیش مشکلات سے نجات دلا سکتی ہے۔شہریوں نے حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ کہوٹہ کے متاثرہ علاقوں کا فوری سروے کروا کر مستقل بنیادوں پر نکاسی آب کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے تاکہ آئندہ شدید بارشوں کے دوران عوام کو ایسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
Shahid-e-Azam Conference Held in Kahuta with Religious Scholars and Political Leaders in Attendance
کہوٹہ میں عظیم الشان شہیدِ اعظم کانفرنس کا انعقاد، مذہبی و سیاسی شخصیات کی بھرپور شرکت




