24 June 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; Man Injured in Alleged Domestic Dispute Shooting in Doberan Kallan
دوبیرن کلاں میں گھریلو تنازعہ پر فائرنگ، نوجوان زخمی، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 24جون 2026)–ارشد محمود سکنہ دوبیرن کلاں نے مقدمہ درج کروایا کہ میری بیٹی فوزیہ شاہین کی شادی تقریبا 21/22 سال قبل فرخ ظہیر سکنہ دوبیرن کلاں سے ہوئی تھی جن کے چھ بچے ہیں۔صبح میری بیٹی نے مجھے اور میرے بیٹے کو عاطف محمود کو کال کر کے بتایا کہ ہمارے گھر آو میرا خاوند مجھے اور بچوں کو رات سے مار پیٹ رہا ہے جس پر میں، میرا بیٹا عاطف اور آصف محمود اپنی بیٹی کے گھر پہنچ گئے۔میرے داماد فرخ ظہیر نے اپنے ہاتھ میں پسٹل اٹھایا ہوا تھا اور میری بیٹی سے لڑائی جھگڑا کر رہا تھا میں نے منع کیا تو فرخ ظہیر نے پسٹل سیدھا میری بیٹی فوزیہ شاہین کی طرف کیا تو میرے بیٹے عاطف محمود نے کہا کہ میری بہن کو مت مارنا اگر مارنا ہے تو مجھے مارو جس پر فرخ ظہیر نے سیدھے دو فائر بانیت قتل میرے بیٹے عاطف محمود پر کئے جو اسے پیٹ پر لگے جس سے وہ زخمی ہو گیا ریسکیو 1122 نے اسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں منتقل کردیا،وجہ عناد خانگی جھگڑا ہے گزشتہ ایک ماہ سے میرا داماد میری بیٹی سے لڑائی جھگڑا کر رہا ہے۔کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا




