23 June 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Rawalpindi ADC Reviews Security Arrangements for Muharram Gatherings

کلر سیداں میں مجالسِ عزا کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ، کنٹرول روم اور امام بارگاہوں کا معائنہ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 23جون 2026) —ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈ کوارٹر) راولپنڈی عبدالرحمان نے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر سیدہ زینب حسین کے ہمراہ تحصیل کلر سیداں میں امام بارگاہوں کا دورہ کیا اور مجالسِ عزا کے حوالے سے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات اور میونسپل کمیٹی کلرسیداں میں قائم کنٹرول روم کا بھی معائنہ کیا گیا۔امام بارگاہوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی رسائی اور مانیٹرنگ سسٹم کو چیک کیا گیا۔ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے نصب پینک بٹنوں کا معائنہ کیا گیا اور ان کی فعالیت کو جانچا گیا۔مجالس اور جلوسوں کے روٹس کا بھی دورہ کیا گیا۔روٹس پر صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مین ہول کورز اور دیگر حفاظتی اقدامات کا بھی معائنہ کیا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com – Ikram-ul-Haq Qureshi | June 23, 2026) — Additional Deputy Commissioner (Headquarters) Rawalpindi, Abdul Rehman, accompanied by Assistant Commissioner Dr. Syeda Zainab Hussain, visited various Imambargahs in Tehsil Kallar Syedan to review security arrangements made for Majalis-e-Aza during Muharram.

During the visit, officials inspected the CCTV surveillance systems installed at Imambargahs and reviewed their monitoring capabilities to ensure effective security coverage. Panic buttons installed for emergency situations were also examined and tested for functionality.

The delegation further visited the control room established by the Municipal Committee Kallar Syedan to assess its preparedness and coordination mechanisms for Muharram-related activities.

In addition, the officials inspected the routes designated for religious gatherings and processions. Cleanliness arrangements and other civic facilities along the routes were reviewed. Manhole covers and other safety measures were also checked to ensure public safety and facilitate the smooth conduct of religious events.

جے یو آئی رہنماؤں کی حج کی سعادت حاصل کرنے والوں سے ملاقات، دلی مبارکباد پیش

JUI Leaders Congratulate Local Residents on Performing Hajj Pilgrimage

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 23جون 2026) —جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنما مولانا احسان اللہ چکیالوی،سابق وائس چیئرمین یوسی کنوھا چوہدری شاھد گجر اور اکرام الحق قریشی نے کنوھا جا کر پنجاب پولیس کے ریٹائرڈ انسپکٹر مرزا قمر جاوید، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول چوآخالصہ کے ریٹائرڈ پرنسپل محمد گلفراز خان اور گاؤں کھرٹانہ جا کر انیس موبائل کلرسیداں کے مالک انیس الرحمان قریشی سے ملاقات کی اور انہیں حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد دی۔

Six Mourning and Mehndi Processions to Be Taken Out Across Kallar Syedan Tehsil on 7th Muharram

 محرم الحرام سات: تحصیل کلر سیداں کے چھ مقامات سے ماتمی جلوس اور جلوسِ مہندی برآمد ہوں گے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 23جون 2026) —آج 7 محرم الحرام کے موقع پر تحصیل کلرسیداں کے چھ مقامات سکوٹ،ٹکال، پیرگراٹہ سیداں،تریل، ڈھوک پیر مہتاب سے ماتمی جلوس نکالے جائیں گے ڈھوک ڈھیری سیداں سموٹ میں بعد نماز مغرب جلوس علم اقبال حسین کے گھر سے برآمد ہو گا مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ عزاخانہ ڈھوک ڈھیری سیداں میں اختتام پزیر ہو گا،سکوٹ میں شب آٹھ بجے جلوس مہندی سید انتظار حسین شاہ گھر سے برآمد ہو کر امام بارگاہ قصر آل عمران سکوٹ میں اختتام پذیر ہو گا،ٹکال میں جلوس مہندی شب آٹھ بجے قربان حسین کے گھر سے برآمد ہو کر امام بارگاہ قصر زینب ٹکال میں اختتام پذیر ہو گا جب پیر گراٹہ میں جلوس مہندی شب نو بجے سید سجاد حسین شاہ کے گھر سے برآمد ہو کر امام بارگاہ قصر بنی ہاشم پیرگراٹہ اختتام پذیر ہو گا،تریل میں جلوس مہندی شب آٹھ بجے راجہ واصف حسین کے گھر سے برآمد ہو کر امام بارگاہ قصر فاطمہ تریل میں اختتام پذیر ہو گا،ڈھوک پیر مہتاب علی شاہ میں جلوس مہندی شام چار بجے اجمل حسین شاہ کے گھر سے برآمد ہو کر امام بارگاہ قصر زینب ڈھوک پیر مہتاب علی شاہ میں اختتام پذیر ہو گا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button