19 June 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Raja Osama Sarwar Raises NA-51 Issues in National Assembly, Calls for Murree and Kallar Syedan Universities

مری یونیورسٹی اور کلرسیداں میں اسٹیٹ آف دی آرٹ یونیورسٹی کے قیام کا مطالبہ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 19جون 2026) —پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع راجہ اسامہ سرور نے قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے حلقہ این اے 51 کے مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ دور حکومت میں مری کے دونوں ڈگری کالجز کو ختم کرکے یونیورسٹی کا بورڈ آویزاں کردیا گیا مری میں یونیورسٹی قائم کی جائے تحصیل کوٹلی ستیاں میں سوئی گیس کے ساتھ ساتھ سب ڈویژن قائم کیا جائے کلرسیداں میں اسٹیٹ آف آرٹ یونیورسٹی قائم کی جائے اور روات سے کلرسیداں دورویہ سڑک کو جلد مکمل کیا جائے انہوں نے کہوٹہ پنڈی روڈ کے لیئے فنڈز مختص کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سڑک کی جلد تعمیر کا مطالبہ کیا ہے

Kallar Syedan (Pothwar.com – Ikram-ul-Haq Qureshi | June 19, 2026) — Parliamentary Secretary for Defence Raja Osama Sarwar highlighted several key issues facing NA-51 during his speech in the National Assembly and urged the federal government to take immediate action on long-pending development projects in the constituency.

Speaking on the floor of the House, Raja Osama Sarwar said that during the previous government, the two degree colleges in Murree were effectively abolished and replaced with a university signboard without the establishment of a functioning university. He demanded that a proper university be established in Murree to meet the educational needs of the region.

He also called for the establishment of a Sui Gas subdivision in Tehsil Kotli Sattian alongside the expansion of gas supply services to local communities. Stressing the importance of higher education in the area, he urged the government to establish a state-of-the-art university in Kallar Syedan.

The Parliamentary Secretary further demanded the early completion of the dual carriageway project from Rawat to Kallar Syedan, describing it as vital for regional connectivity and economic development.

Expressing gratitude to Prime Minister Shehbaz Sharif for allocating funds for the Kahuta-Rawalpindi Road project, Raja Osama Sarwar emphasized the need for its swift construction and completion to facilitate safe and efficient travel for residents of the area.

مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر انتخابات کیلئے راجہ محمد صدیق کو دوبارہ ٹکٹ جاری کر دیا

PML-N Re-Nominates Raja Muhammad Sadiq for Azad Kashmir Assembly Elections Ticket

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 19جون 2026) —مسلم لیگ ن نے آزاد ریاست جموں و کشمیر اسمبلی کے انتخابات کے لیے رکن اسمبلی راجہ محمد صدیق کو ایک بار پھر اپنا امیدوار نامزد کرتے ہوئے انہیں پاکستان مسلم لیگ ن کا ٹکٹ جاری کر دیا ان کا تعلق اٹک سے ہے یہ بارھا مرتبہ یہاں سے کامیاب ہو چکے ہیں حلقہ کی سیادت میں راجہ محمد صدیق کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ کارکنوں سے ان کے رابطے انتہائی مستحکم ہیں یہ ان کی خوشیوں غموں میں شرکت کو ناگزیر سمجھتے ہیں


Iran-US Ceasefire Agreement Ensures Global Peace, Pakistan’s Diplomatic Success a Matter of Pride: Muhammad Zubair Kayani

ایران۔امریکہ جنگ بندی معاہدہ عالمی امن کی ضمانت، پاکستان کی سفارتی کامیابی قابل فخر ہے، محمد زبیر کیانی

Driver Booked for Installing Unauthorized CNG/LPG Cylinder in Passenger Van

ہائی ایس میں غیر منظور شدہ سی این جی/ایل پی جی سلنڈر نصب، ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 19جون 2026) —مسافر گاڑی پٹرول ٹینک کے اندر ایک عدد سی این جی/ایل پی جی سکنڈر نصب کرنے پر ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ کلر سیداں پولیس نے دوران گشت ٹیوٹا ہائی ایس نمبری ایل پی ٹی 5504 جسے محمد صدیق سکنہ بھورہ حیال نامی ڈرائیور چلا رہا تھا کو روک کر پڑتال کی گئی تو گاڑی کے پٹرول ٹینک کے اندر ایک عدد سی این جی/ایل پی جی سکنڈر نصب پایا گیا جس کی بابت ڈرائیور منظور شدہ سرٹیفکیٹ پیش نہ کر سکا جس پر پولیس نے گاڑی کو تھانے بند کر کے ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

PTI Leaders Show Solidarity with Imran Khan, Reaffirm Commitment to His Ideology

پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران خان سے اظہارِ یکجہتی، نظریے کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 19جون 2026) —پی ٹی آئی کے رہنماؤں سابق ارکان اسمبلی کرنل (ر) محمد شبیر اعوان اور میجر لطاسب ستی نے عمران خان سے اظہارِ یکجہتی کی کال پر بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر ان کے ہمراہ میونسپل کمیٹی کلرسیداں اور تحصیل کہوٹا کی دونوں تنظیموں کے عہدیداران اور کارکنان بھی موجود تھے۔عمران خان کی ہمشیرہ، عالمہ آپا کے ساتھ کرنل (ر) شبیر اعوان، میجر لطاسب ستی اور دیگر رہنماؤں کی تفصیلی گفتگو ہوئی، علیمہ اپا نے کرنل شبیر اعوان سے ان کے بیٹے جانزیب اعوان کی خیریت بھی دریافت کی۔شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ عمران خان کے نظریے کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں اور آئندہ بھی ثابت قدم رہیں گے۔ اجتماع میں اتحاد، یکجہتی اور تنظیمی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button