17 June 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Body of Missing 21-Year-Old Man Recovered from Phalina Dam

کلرسیداں: پھلینہ ڈیم سے 21 سالہ لاپتہ نوجوان کی گلی سڑی لاش برآمد

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 17جون 2026) — کلرسیداں کے پھلینہ ڈیم سے 21 سالہ نوجوان کی گلی سڑی لاش برآمد،لقمان طاہر سکنہ بھاٹہ مندرہ کے نام سے شناخت ہوئی ہے جو چند ہفتے قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا تھا اور اس کی گمشدگی کی رپورٹ بھی مندرہ تھانہ میں درج کروائی گئی تھی۔کلرسیداں پولیس کے مطابق مقامی لوگوں نے پھلینہ ڈیم کے کنارے ایک لاش پڑی دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ کلرسیداں کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ ابتدائی معائنے کے دوران معلوم ہوا کہ لاش کافی عرصہ پرانی ہونے کے باعث بری طرح گل سڑ چکی تھی جبکہ جسم کے مختلف حصوں کی ہڈیاں بھی نمایاں تھیں۔تھانہ کلرسیداں کے محرر شبیہ الحسن کے مطابق لاش کی شناخت لقمان طاہر کے طور پر ہوئی جو چند ہفتوں سے لاپتہ تھا۔ پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش پوسٹ مارٹم اور دیگر کارروائی مکمل کرنے کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موت کے اصل اسباب کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ اور فرانزک شواہد کی روشنی میں کیا جائے گا۔ پولیس نے واقعہ کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

Kallar Syedan, June 17, 2026 (Pothwar.com – Ikram-ul-Haq Qureshi):  The decomposed body of a 21-year-old man was recovered from Phalina Dam in Kallar Syedan on Wednesday. The deceased was identified as Luqman Tahir, a resident of Bhatta, Mandra, who had mysteriously gone missing several weeks ago. A missing person report had previously been registered at Mandra Police Station.

According to Kallar Syedan Police, local residents spotted a body lying near the bank of Phalina Dam and immediately informed the authorities. Upon receiving the report, a police team from Kallar Syedan Police Station reached the scene and took the body into custody.

Initial examination revealed that the body had been in the water for an extended period and was in an advanced state of decomposition. Police officials stated that several bones were visible due to the severe condition of the remains.

Muharrar Shabeeh-ul-Hassan of Kallar Syedan Police Station confirmed that the deceased was identified as Luqman Tahir, who had been missing for several weeks. After completing the necessary legal formalities, the police handed over the body to the family following post-mortem procedures and other required investigations.

Police officials said that the exact cause of death will be determined after the post-mortem report and forensic evidence are examined. Investigations are underway from multiple angles, and further evidence is being collected to ascertain the circumstances surrounding the death.

Annual Urs of Baba Chamba Pir Badshah Concludes in Kanuha Mohra Vaince

کنوہا موہڑہ وینس میں بابا چمبہ پیر بادشاہ کا سالانہ عرس عقیدت و احترام سے اختتام پذیر

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 17جون 2026) —کلر سیداں کے نواحی گائوں کنوہا موہڑہ وینس میں ” بابا چمبہ پیر بادشاہ “کی سالانہ ایک روزہ عرس مبارک کی تقریبات ختم ہو گئی ہیں۔ تقریب میں چکڑالی بدہال کی مشہور و معروف مذہبی شخصیت سائیں عباس سرکار نے اجتماعی دعا کروائی جبکہ اس سے قبل حاجی محمد غالب(مرحوم) کی رہائش گاہ پرایک خوبصورت اور عظیم الشان محفل نعت کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں حافظ شوکت وارثی،محمد رضوان الیاس،سید زبیب مسعود شاہ،محمد سبیل شاہد،محمد طیب الرحمان چشتی بار گاہ رسالت میں ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔پیر سید حامد علی شاہ،پیر سید خرم ظہیر شاہ گیلانی،پیر سید عامر ضمیر شاہ گیلانی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی جبکہ حافظ آصف محمود نے نظامت کے فرائض سر انجام دیئے،عرس کی تقریبات راجہ محمد نذیر المعروف لال کی زیر نگرانی منعقد کی گئیں جبکہ محفل نعت خوانی کا خوبصورت دستہ راجہ دانیال فاروق المعروف راجہ علی کی سرپرستی میں منعقد ہوا۔

Twelve Muharram Majalis to Be Held Daily Across Kallar Syedan During Ashura Period

عشرہ محرم الحرام: تحصیل کلرسیداں کے 12 مقامات پر روزانہ مجالس عزا، چوآ خالصہ مرکزی مرکز قرار

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 17جون 2026) —عشرہ محرم الحرام کے سلسلے میں تحصیل کلرسیداں میں بارہ مقامات پر روزانہ مجالس عزا ہوں گی سب سے زیادہ اور مرکزی پروگرام قصبہ چوآخالصہ میں ہوں گے،روزانہ کی بنیاد پر جامعہ مسجد فاطمہ الزہرا چوآخالصہ اور دربار حسینی چوآخالصہ مجالس عزا ہوں گی،اس کے علاؤہ امام بارگاہ قصر زینب ٹکال،امام بارگاہ دربار حسینی بٹاہڑی،قصر آل عمران سکوٹ،امام بارگاہ قصر حسینی کلرسیداں شہر،امام بارگاہ قصر بنی ہاشم پیرگراٹہ سیداں، امام بارگاہ قصر فاطمہ تریل،امام بارگاہ قصر زینب ڈھوک پیر مہتاب علی شاہ، امام بارگاہ قصر حسینی ڈھوک سیداں کلاڑی،امام بارگاہ عزاخانہ زہرا ڈھیری سیداں سموٹ،امام بارگاہ جاگیر حسین شاہ باغ میں پورا عشرہ روزانہ مجالس عزا ہوں گی اور ماتم برپا ہو گی،

Authorities Seal Illegal Petrol Agency and Medical Centre in Kallar Syedan, Issue Drug Act Violations

کلرسیداں میں غیر قانونی پٹرول ایجنسی اور میڈیکل سنٹر سیل، ڈرگ ایکٹ کے تحت کارروائیاں اور چالان جاری

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 17جون 2026) —اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں ڈاکٹر سیدہ زینب حسین نے چوآ خالصہ میں غیر قانونی پٹرول ایجنسی کو سر بمہر کر دیا۔ معائنہ کے دوران حفاظتی اور قانونی تقاضوں کی خلاف ورزی پائی گئی تھی ادہر ڈی ڈی ایچ اوکلر سیداں ڈاکٹر فرحت ابرہیم نے ڈپٹی ڈرگ کنٹرولز مصباح نورین اور دیگر عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پنجاب ہیلتھ کیئر لاہور میں رجسٹرڈ نہ ہونے کی وجہ سے گوجر خان روڈ پر واقع ذوہیب میڈیکل سنٹر کو سر بمہر کر کے چالان جاری کر دیا،المحمود فارمیسی میں موجود سرنجز کو جب چیک کیا گیا تو ڈبے پر آٹو لاک لکھا ہونے کے باوجود سرنجیں آٹو لاک نہیں پائی گئیں اور ڈرگ ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے چالان جاری کر دیا گیا.

Missing 18-Year-Old Youth Case Registered in Kallar Syedan as Police Launch Investigation

کلرسیداں: 18 سالہ نوجوان کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ درج، پولیس تفتیش میں مصروف

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 17جون 2026) — شاہد سلیمان سکنہ بھلاکھر نے مقدمہ درج کروایا کہ میں دودھلی کا رہائشی ہوں،میرا 18 سالہ بیٹا عقیل شاہد جو کہ شکیل بھٹی کے کریانہ سٹور پر عرصہ سات ماہ سے کام کر رہا ہے گزشتہ روز صبح حسب معمول کام پر گیا اور واپس نہ آیا میں نے اپنے بیٹے کے موبائل فون پر بھی متعدد بار رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر اس کا نمبر بند ملنے کی وجہ سے رابطہ ممکن نہ ہو سکا۔کلرسیداں پولیس مصروف تفتیش ہے،

Annual Procession Marking Martyrdom of Hazrat Umar (RA) to Be Held in Kallar Syedan Today

کلرسیداں: حضرت عمر فاروقؓ کے یوم شہادت پر سالانہ جلوس آج نکالا جائے گا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 17جون 2026) —سنی علما کونسل کلرسیداں کے زیر اہتمام امیر المومنین حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے یوم شہادت کے موقع پر آج بروز بدھ سالانہ مدح صحابہ مطالباتی جلوس نکالا جائے گا جلوس دن ایک بجے زکریا مسجد مرید چوک سے نکالا جائے گا جو مین چوک پہنچے گا جہاں علمائے کرام خطاب کریں گے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button