09 May 2026DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat: Major Judicial Reshuffle: Transfers of 94 Civil Judges Across Punjab Approved by Lahore High Court Chief Justice

پنجاب میں 94 سول ججز کے تبادلے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری

روات (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 09 مئی 2026):
پنجاب میں عدالتی سطح پر بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے 94 سول ججز کے تبادلے کر دیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ان تبادلوں میں 19 خواتین سول ججز بھی شامل ہیں جنہیں مختلف اضلاع میں نئی تعیناتیاں دی گئی ہیں۔ تبادلوں کا دائرہ لاہور، راولپنڈی، ملتان، بہاولپور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے متعدد اضلاع تک پھیلا ہوا ہے۔

اہم تبادلوں میں سول جج ذوالفقار علی مزاری کا بہاولپور سے منکیرہ، محمد آصف نواز کا ملتان سے جہلم، صاحب گل خان بلوچ کا مظفر گڑھ سے قصور، شاہباز حسین کا شیخوپورہ سے چونیاں اور صائمہ تبسم کا سیالکوٹ سے چونیاں تبادلہ شامل ہے۔

اسی طرح دیگر ججز کو بھی مختلف اضلاع میں نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں جن میں لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ اور فیصل آباد سمیت اہم اضلاع شامل ہیں۔

اعلامیے کے مطابق تمام تبادلہ ہونے والے ججز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 11 مئی 2026 تک اپنی نئی تعیناتیوں کا چارج سنبھال لیں۔

Rawat (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | May 09, 2026):
A large-scale reshuffle of the judiciary has taken place in Punjab as transfers of 94 civil judges have been officially approved. The notification was issued with the approval of Chief Justice Lahore High Court Justice Aalia Neelum.

According to details, a total of 19 female civil judges have also been transferred to various districts across Punjab as part of the administrative reshuffle. The transfers include postings and reassignments in multiple districts, including Lahore, Rawalpindi, Multan, Bahawalpur, Sialkot, Gujranwala, and others.

Key transfers include Civil Judge Zulfiqar Ali Mazari from Bahawalpur to Mankera, Muhammad Asif Nawaz from Multan to Jhelum, Sahib Gul Khan Baloch from Muzaffargarh to Kasur, Shahbaz Hussain from Sheikhupura to Chunian, and Saima Tabassum from Sialkot to Chunian.

Other notable postings include Huma Altaf from Hassan Abdal to Mandi Bahauddin, Babar Nadeem from Chishtian to Chobara, Rana Shafiq-ur-Rehman from Bahawalpur to Multan, and Afzal Baig from Bahawalpur to Model Town Lahore.

Several judges have been transferred between major districts such as Lahore, Rawalpindi, Sargodha, Gujranwala, and Faisalabad as part of the wider administrative adjustments.

Authorities have directed all transferred judges to assume their new responsibilities by May 11, 2026.

روات سے فرار ہونے والے دو ملزمان صدر بیرونی پولیس مقابلے میں ہلاک

Two Fleeing Suspects Killed After Police Encounter in Rawat and Saddar Barooni

روات (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 09مئی 2026)—روات سے فرار ہونے والے ملزمان کی صدر بیرونی کے علاقہ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ،فائرنگ کے دوران قتل و اقدام قتل کے مقدمہ کے دو ملزمان ہلاک ہو گئے۔ہلاک ملزمان ساتھیوں کی مدد سے کچھ دیر قبل ہی روات پولیس کی حراست سے فرار ہوئے تھے،تفصیلات کے مطابق روات پولیس زیرحراست ملزمان اشفاق احمد اور عباد خان کو برآمدگی کے لیئے مغل پڑی لے جارہی تھی کہ ایک سفید رنگ کی کورولا کار میں سوار اور موٹر سائیکل سواروں نے روات پولیس پر فائرنگ شروع کردی روات پولیس نے ایس ایچ او سب انسپکٹر محمد اکرم بھٹی کی سربراہی میں مزاحمت کی مگر ملزمان اپنے دونوں زیرحراست ساتھیوں کو پولیس سے چھڑا کر لے جانے میں کامیاب ہو گئے ملزمان نے صدر بیرونی کے علاقہ میں شہری سے گن پوائنٹ پر کار چھینی اور فرار ہو رہے تھے کہ صدر بیرونی پولیس نے مشکوک کار کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے صدر بیرونی پولیس پر بھی فائرنگ شروع کر دی،جس کے نتیجے میں دونوں ملزمان اشفاق احمد اور عباد خان ہلاک ہو گئے ہلاک ملزمان نے چار ماہ قبل روات کے علاقہ میں فائرنگ کر کے گارڈ کو قتل جبکہ دیگر افراد کو زخمی کیا تھا
واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقعہ پر پہنچ گئے۔ادہر سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی نے ملزمان کی فائرنگ کے باوجود بہادری سے مقابلہ کرنے پر ایس پی صدر، اے ایس پی صدر اور صدر بیرونی پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔ادہر روات اور صدر بیرونی پولیس ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی یے۔

CPO Rawalpindi Reviews Crime Performance, Honours Officers with Certificates

روات (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 09مئی 2026)—سٹی پولیس آفیسر سید خالد محمود ہمدانی کی زیر صدارت سی پی او آفس میں کرائم میٹنگ،ایس ایس پی انوسٹیگیشن،ایس پی پوٹھوہار،ایس پی ہیڈ کوارٹرز ، کینٹ اور سول لائنز سرکل کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، تفتیشی افسران سمیت دیگر افسران کی شرکت،سی پی او نے تھانہ اور سرکل وائز کارکردگی کا جائزہ لیا، اور ہدایات دیں،سی پی او نے احسن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایس ڈی پی او کینٹ چوہدری خالد کو تعریفی لیٹر سے نوازا،سی پی او نے بہترین کارکردگی پر 24 افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹس سے بھی نوازا،سرٹیفکیٹس حاصل کرنے والوں میں ایس ایچ او کینٹ سب انسپکٹر سبطین الحسنین،ایس ایچ او ویسٹریج سب انسپکٹر غازی حسنین حیدر،ایس ایچ او ائیرپورٹ سب انسپکٹر محمد ابراہیم، ایس ایچ او نصیرآباد سب انسپکٹر محمد جاوید،ایس ایچ او آراے بازار سب انسپکٹر سجاد احمد،ایس ایچ او ریس کورس سب انسپکٹر محمد گلتاج، انسپکٹر جمیل احمد،سب انسپکٹر محمد شہزاد،سب انسپکٹر صفدر حسین،سب انسپکٹر تنویر احمد،سب انسپکٹر فخر اقبال،سب انسپکٹر رجب علی،سب انسپکٹر ظفر حیات،سب انسپکٹر ذوالفقار حیدر،سب انسپکٹر ضیافت،سب انسپکٹر اورنگزیب،سب انسپکٹر طاہر ایوب،سب انسپکٹر نعمان عزیز،سب انسپکٹر عامر عباس، اسسٹنٹ سب انسپکٹر فرحت عباس،اسسٹنٹ سب انسپکٹر وسیم اکبر، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد ظہیر،اسسٹنٹ سب انسپکٹر گلفام شمشاد اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر آصف فاروق کو تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button