06 May 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Punjab Governor Sardar Saleem Haider Emphasizes Democracy, Unity, and National Stability
کلر سیداں: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا جمہوریت، قومی اتحاد اور ملکی استحکام پر زور

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 06مئی 2026)—گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ ملک کو سلامتی ترقی عوام کی خوشحالی کے سبھی جماعتیں مصروف عمل ہیں پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت پر پختہ یقین رکھتی ہے اس کا ماضی اس بات کا شاھد ہے کہ اس نے ملک میں جمہوریت کے لیے کوڑے کھائے اور شہادتیں قبول ہیں مگر ملکی سالمیت پر آنچ نہ آنے دی ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں کے نوجوان سماجی کارکن شیخ میثم کربلائی اور عباس نجف سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے ان سے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی،سردار سلیم حیدر نے کہا کہ ہماری ترجیحات واضع ہیں ہمیں ملک میں جمہوریت کا تسلسل،وفاق کے استحکام کے ساتھ ساتھ صوبائی حقوق کے پاسداری ہر صورت عزیز ہے ہماری بہادر مسلح افواج نے سید عاصم منیر کی سربراہی میں جس سے خود سے کئی گنا بڑے بھارت کو جارحیت کو جس شدت سے ناکام بنا کر ان کے رافیل طیاروں کو بے توقیر کیا اس کے چرچے آج بھی دنیا بھر میں ہوتے ہیں آج دنیا پاکستان کی بات کو سنتی اور سمجھتی بھی ہے ایران امریکہ جنگ بندی دور حاضر میں پاکستان کا بڑا کارنامہ ہے ہماری سیاسی اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہیں ہمیں شخصی نہیں ملکی مفادات عزیز ہیں ہم ملک کے وسیع تر مفادات میں مسلم لیگ ن و دیگر اتحادیوں سے مل کر ملک و قوم کو درپیش مسائل سے باہر نکال رہے ہیں یہ وقت بلیم گیم کا نہیں بلکہ قومی اتحاد رواداری برداشت اور سیاسی بالغ نظری سے باہمی اتحاد کے ذریعے دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنانا ہے انہوں نے کہا کہ اہلیبیت کی محبت امت کے اتحاد اور باہمی اخوت کا زینہ ہے دشمن ہمیں تقسیم کرنا چاہتا ہے مگر ہم سب نے مل کر اس کی سازشوں کو ناکام بنانا ہے اس موقع پر میثم کربلائی نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کو روضۂ حضرت عباسؑ کے مقدس علم کا تحفہ پیش کیا جسے انہوں نے عقیدت و احترام سے قبول کرتے ہوئے شکریہ بھی ادا کیا۔
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 06مئی 2026)—مسلم لیگ ن راس الخیمہ(یو اے آئی)کے صدر ثاقب محمود راجہ نے رکن پنجاب اسمبلی زیب النسا کے ہمراہ لاہور میں سابق وزیر اعلی حمزہ شہباز سے ملاقات کی اور دوطرفہ امور پر گفتگو گی حمزہ شہباز نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی ہمارے مستقل سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں یہ جہاں بھی رہیں انہیں اپنے وطن پاکستان کی بھرپور نمائندگی کرنی چاہیے خلیجی ممالک میں ہمارے لاکھوں افراد وہاں کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے زرمبادلہ کی صورت میں پاکستان کے لیئے بھی گراں قدر خدمات سر انجام دیتے ہیں جس پر حکومت ان کی مشکور ہے۔
Kallar Syedan: Case Registered After Rs1.27 Million Cheque Bounced
کلر سیداں: 12 لاکھ 70 ہزار روپے کا چیک ڈس آنر، مقدمہ درج
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 06مئی 2026)—12 لاکھ روپے مالیت سے زائد کا چیک ڈس آنر ہونے پر مقدمہ درج۔ سعید سکنہ ڈھوک جمعہ نے مقدمہ درج کروایا کہ عاطف اسد مرزا سکنہ ڈھوک ڈیری مرزیاں نے مجھ سے رقم مبلغ 12 لاکھ 70 ہزار روپے بطور قرض لئے اور رقم مذکورہ بالا کی واپسی کا وعدہ 14 اکتوبر 025 تک کیا جب میں نے رقم کی واپسی کی بابت اصرار کیا تو اس نے چند ایام کی مزید مہلت مانگ لی۔اور پھر اس نے ایک عدد چیک مالیتی 12 لاکھ 70 ہزار روپے میرے حوالے کیا جو ملزم کے اکاؤنٹ میں مطلوبہ رقم نہ ہونے کی وجہ سے ڈس آنر ہو گیا۔
Kallar Syedan: Raja Zaffar Iqbal Naqibi Passes Away, Funeral Attended by Notables
کلر سیداں: راجہ ظفر اقبال نقیبی انتقال کر گئے، نماز جنازہ میں معززین کی شرکت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 06مئی 2026)—پٹواری راجہ نعمان ظفر کے والد محترم راجہ ظفر اقبال نقیبی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے نمازجنازہ موہڑہ نگیال کنوھا میں ادا کی گئی جس میں سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی،پیر محمد افضل نقیبی،حافظ سہیل اشرف ملک،محمد زبیر کیانی،چوھدری ناصر تاج، شیخ ساجد الرحمان، چوہدری شاہد گجر،حاجی اخلاق حسین،راجہ ظفر محمود، مسعود احمد بھٹی،عاطف اعجاز بٹ، عابد زاھدی،چوھدری توقیر اسلم،حاجی عنصر محمود،راجہ شاہد محمود، بیرسٹر احمد صغیر، چوھدری محمد ایوب، انصر شہزاد،چوہدری امتیاز حسین،ماسٹر طارق منہاس،چوھدری محمد ظہیر،چوہدری مشتاق سروھا،حاجی محمد اسحاق،سردار صلاح الدین احمد،نمبردار چوہدری تصور حسین،نمبردار وقاص گجر،قاسم مشتاق کیانی،چوہدری زین العابدین عباس،صوبیدار غلام ربانی،راجہ جاوید اشرف،راجہ طارق محمود، سردار وسیم احمد،شیخ سلیمان شمسی،شیخ تیمور ایڈووکیٹ،جاوید چشتی ایڈووکیٹ،چوہدری اشفاق حسین،ماسٹر رشید وینس،زاھد نقیبی،الطاف کیانی،نسیم شوکت وارثی، عامر شاہ، چوہدری تنویر اختر، بابر مصطفی جنجوعہ،راجہ شاھد محمود،صوفی بشیر خان، صوفی جمیل اختر، چوھدری وسیم،چوھدری افتخار احمد،امتیاز چوہدری،چوھدری اخلاق، شاھد سلیم،ماسٹر ندیم، پرویز اختر کیانی، چوہدری غضنفر آرائیں، صوفی محمد سلیمان، راجہ محمد سعید،جاوید اقبال،اکرام الحق قریشی و دیگر نے شرکت کی۔
Kallar Syedan: Ziarab Hussain Bhatti Passes Away, Funeral Attended by Local Notables
کلر سیداں: ضیارب حسین بھٹی انتقال کر گئے، نماز جنازہ میں علاقہ معززین کی شرکت





