28 April 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Two Beggars Arrested for Public Nuisance on Choa Road

کلر سیداں میں اونچی آواز میں بھیک مانگنے پر دو بھکاری گرفتار

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 28 اپریل 2026)—کلر سیداں پولیس نے اندرون شہر چوآ روڈ پر پیدل چل کر اونچی آواز میں بھیگ مانگنے پر دو بھکاریوں کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے مطابق لاڈا نامی شخص اور کبیر سکنائے ضلع وہاڑ چوآ روڈ پر صدا ئیں لگا کر بھیک کی آڑ میں راہگیروں کو تنگ کر رہے تھے جس پر ان دونوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے رقم برآمد کر لی پنجاب ویگرنسی آرڈننس 1958/9 کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے مقامی شہریوں نے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف پولیس کاروائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے ایس ایچ او انسپکٹر ندیم عباس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پیشہ ور بھکاریوں اور خواجہ سرا کا روپ دھارے مردوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram Ul Haq Qureshi | April 28, 2026): Kallar Syedan police have arrested two beggars for causing a public nuisance by loudly soliciting alms while walking along Choa Road.

According to the police, the suspects—identified as Lada and Kabir, residents of District Vehari—were creating a disturbance for passersby under the pretence of begging. The police took them into custody and recovered cash from their possession.

Separate cases have been registered against both individuals under the Punjab Vagrancy Ordinance 1958/9.

Local residents welcomed the police action against professional beggars and expressed their appreciation to SHO Inspector Nadeem Abbas. Citizens also urged authorities to take strict action against organised begging groups, including men allegedly disguising themselves as transgender individuals to solicit money.

سابق نائب ناظم راجہ اظہر اقبال کو بیٹے کا گردہ عطیہ، ٹرانسپلانٹ 10 مئی کو متوقع

Son to Donate Kidney to Ailing Former UC Vice Nazim Raja Azhar Iqbal

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 28 اپریل 2026)—یونین کونسل کنوہا کے سابق نائب ناظم راجہ اظہر اقبال گزشتہ ایک برس سے گردوں کے عارضے میں مبتلا ہیں اور ان کا کڈنی ٹرانسپلانٹ 10 مئی کو متوقع ہے ان کے اہلِ خانہ کے تمام مرد وخواتین نے انہیں گردہ عطیہ کرنے کی پیشکش کی تاہم سب کی مشاورت اور رضامندی سے ان کے چھوٹے فرزند راجہ محمد مزمل نے یہ سعادت حاصل کرنے کرلی جس کے بعد ٹرانسپلانٹ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی معروف یورولوجسٹ ڈاکٹرسعید اختر 2 مئی تک امریکہ سے پاکستان پہنچ رہے ہیں جو اس آپریشن میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

Mufti Zahid Yousaf Urges Public to Value Life and Prepare for the Inevitable Reality of Death

مفتی زاہد یوسف کا عوام کو زندگی کی قدر کرنے اور موت کی تیاری کی تلقین

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 28 اپریل 2026)—معروف عالم دین مفتی زاھد یوسف نے کہا ہے کہ لوگ اپنی زندگی کو غنیمت سمجھیں موت کب ا جائے کسی کے علم نہیں خود کو اس کے لیے تیار رکھیں،انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کلرسیداں سٹی کے جنرل سیکرٹری نصیر اختر بھٹی ہے جوانسال فرزند عمر نصیر بھٹی کی تقریب قل کے موقع خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوشحالی ہمیشہ کے لیئے نہیں آتی اس کو غنیمت سمجھ کر دولت کو عام غربا کو بھی حصہ دار بنائیں اور اپنی صحت کو بیماری پر غنیمت جانو ہمارے نوجواں 95 فیصد وقت شوشل میڈیا پر مصروف رہتے ہیں انہیں اردگرد کی خبر ہی نہیں ہوتی نوجوان وقت کو غنیمت جانیں اور نماز و تسبیحات کا اہتمام کریں
کیونکہ موت اٹل حقیقت ہے یہ ایک لمحہ پہلے نہ بعد آتی ہے یہ جب بھی آتی ہے ہے بھرے گلشن کو برباد کر جاتی ہے اس لیے ضرورت اس امر کی ہے ہم سب وقت اور مہلت کو غنیمت جانیں اور خود کو قرآن سے منسلک کر لیں اسی میں نجات ہے۔

Teacher Arrested for Assaulting 10-Year-Old Student in Saddar Baroni

صدر بیرونی میں 10 سالہ طالب علم پر تشدد کرنے والا معلم گرفتار

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 28 اپریل 2026)—ایس ایچ او تھانہ صدر بیرونی اعزاز عظیم کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی فوری کارروائی،10 سالہ طالب علم پر تشدد کرنے والا معلم گرفتار،مدرسے کے معلم نے سر پر پھٹی ہوئی ٹوپی پہنے کی وجہ سے میرے بیٹے پر پلاسٹک کے پائپ سے تشدد کیا اور حبس بے جا میں رکھا،متن مقدمہ۔صدر بیرونی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے معلم کو حراست میں لے لیا،متاثرہ طالب علم کا میڈیکل پراسس کروا لیا گیا۔

Father of Local Weekly Editor Hafiz Shahzad Raza Passes Away, Funeral Held in Chappar Village

مقامی ہفت روزی کے ایڈیٹر حافظ شہزاد رضا کے والد محمد شیراز انتقال کر گئے، نماز جنازہ چھپر میں ادا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 28 اپریل 2026)—مقامی ہفت روزی کے ایڈیٹر حافظ شہزاد رضا کے والد محترم محمد شیراز وفات پا گئے نماز جنازہ گاؤں چھپر میں ادا کی گئی جس میں صدر سنی تحریک و مہتمم ادارہ منہاج الجنہ مدینہ ٹائون علامہ ریاض الرحمن صدیقی،قاری شکیل سلطانی،قاری لقمان یاسمین،محمد زبیر کیانی، مناظر اقبال جنجوعہ،مرزا ساجد،چوہدری عاطف، مدثر فیاض بھٹی،محمد عرفان کیانی،راجہ اسرار حسین،پروفیسر چوہدری عاطف و دیگر نے شرکت کی،بعد ازاں رکن اسمبلی راجہ صغیر احمد،محمود شوکت بھٹی،حافظ سہیل اشرف ملک،آصف شفیق ستی،توقیر اعوان،جاوید اقبال،نوید بھٹی،مداح حسین شاہ،چوہدری نعیم بنارس،راجہ نعمان ظہیر، چوہدری اخلاق حسین، راجہ زعفران محمود،سہیل جہانگیر جنجوعہ،چوہدری یاسر ولایت،یاسر قریشی، نمبردار چوہدری تصور حسین،جاوید چشتی ایڈووکیٹ،عرفان کیانی، کاشف ظہور کیانی،راجہ شہزاد یونس،شیخ حسن سرائیکی،اکرام الحق قریشی و دیگر نے ان کی رہائشگاہ پر جاکر حافظ شہزاد رضا سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button