26 April 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Meeting with MPA Raja Sagheer Ahmed Regarding Development Works in UC Dakhali

کہوٹہ: یو سی دکھالی میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ایم پی اے راجہ صغیر احمد سے ملاقات

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 26اپریل2026)
یوسی دکھالی، ڈھوک پکھڑال راجگان کے معزز ین کی چیئرمین راجہ شوکت حسین کی قیادت میں ایم پی اے راجہ صغیر احمد سے خصوصی ملاقات،کہوٹہ تا لونا سڑک اور دیگر علاقے میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے گفتگو، راجہ صغیر احمد کی طرف سے جلد کام کرنے کی مکمل یقین دہانی،وفد نے ان کا شکریہ ادا کیا،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز یونین کونسل دکھالی کے چیئرمین راجہ شوکت حسین کی قیادت میں ڈھوک پکھڑال راجگان کے معزز ین اور دیگر شخصیات نے مٹور باوا فرید سکرٹریٹ میں آ کر مسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد سے خصوصی ملاقات کی اس موقع پر وفد میں نوجوان سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیت راجہ عمران وحید آف ڈھوک پکھڑال راجپوت لونہ سیداں، حاجی سلیم، زوہیب وحید ستی، حاجی عبدالرفیق، راجہ حق نواز، راجہ محمد ادریس، راجہ احسان وحید، راجہ افتخار احمد، مولانا محمد ساجد، راجہ عثمان مشتاق شامل تھے،وفد نے ایم پی اے راجہ صغیر احمد سے کہوٹہ تا لونا سڑک اور دیگر علاقے میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے گفتگوکی جس پر ایم پی اے راجہ صغیر نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراوی اور مزید علاقے میں ترقیاتی کاموں کو مزید جلد مکمل کراونے کی تسلی بخش گفتگو کی،تمام وفد نے راجہ صغیر احمد کا شکریہ ادا کیا۔

Kahuta (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua — April 26, 2026) A delegation of respected residents from Dhoke Pakhraal Rajgan, Union Council Dakhali, led by Chairman Raja Shaukat Hussain, held a special meeting with MPA Raja Sagheer Ahmed. The discussion focused on development projects in the area, particularly the Kahuta to Lona road.

During the meeting, MPA Raja Sagheer Ahmed assured the delegation of his full cooperation and promised that development work would begin soon. The delegation expressed its gratitude for his commitment.

According to details, the delegation visited the Bawa Farid Secretariat in Matore. Alongside Chairman Raja Shaukat Hussain, the group included several notable political, social, and religious figures such as Raja Imran Waheed of Dhoke Pakhraal, Lona Syedan, Haji Saleem, Zohaib Waheed Satti, Haji Abdul Rafiq, Raja Haq Nawaz, Raja Muhammad Idrees, Raja Ahsan Waheed, Raja Iftikhar Ahmed, Maulana Muhammad Sajid, and Raja Usman Mushtaq.

The delegation discussed the need for improvements to the Kahuta–Lona road and other local development projects. In response, MPA Raja Sagheer Ahmed reassured them of prompt action and further emphasised his commitment to accelerating development work in the area. The delegation thanked him for his support and assurances.

کہوٹہ پولیس کی کارروائی، 60 بوتل شراب برآمد، ملزم گرفتار

Kahuta Police Seize 60 Bottles of Liquor, Arrest Suspect in Anti-Drug Operation

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 26اپریل2026)
کہوٹہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی بھاری مقدار میں شراب برآمد تفصیلات کے مطابق مخبر خاص کی اطلاع پر پولیس تھانہ کہوٹہ کے اہلکاروں نے کلمن کس پل کے پاس سے ایک مشکوک شخص کو پکڑا جس کا نام احسان علی ولد محمد حلیم سکنہ کری روڈ اشرف ٹاؤن پنڈوریاں حال مقیم کہوٹہ تھا جس کے پاس سے توڑے میں تقریباً 60 بوتل شراب تھی برآمد کر لی گئی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

PTWF Chairman Meets Dr. A.Q. Khan’s Daughter, Proposes Welfare Institute for Women in Kahuta

پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے چیئرمین کی ڈاکٹر اے کیو خان کی صاحبزادی سے ملاقات، کہوٹہ میں خواتین کے لیے فلاحی ادارہ قائم کرنے کی تجویز

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 26اپریل2026)
مرکزی چیئرمین پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) راجہ وسیم جنجوعہ کی محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدید خان کی صاحبزادی ڈاکٹر دینا خان چیئرپرسن ڈاکٹر اے کیو خان ٹرسٹ اور راجہ ارشد محمود سے ملاقات،پاکستان کے لیے محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدید خان کی خدمات کو سراہااور کہوٹہ میں خواتین کے لیے فلاحی ادارئے کے قیام کے لیے تجویز، تفصیل کے مطابق گذشتہ روز کہوٹہ چھنی بازار میں (زلیخا ممیوریل ہسپتال) کی افتتاحی تقریب میں مرکزی چیئرمین پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) راجہ وسیم جنجوعہ نے خصوصی شرکت کی کرنل وسیم جنجوعہ نے زلیخا میموریل ہسپتال کی اپگریڈیشن علاقہ مکینوں کے لیے ایک خوش آئند قدم ہے، جس سے صحت کی سہولیات میں نمایاں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے فلاحی منصوبے نہ صرف عوام کو بہتر علاج فراہم کرتے ہیں بلکہ علاقے کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ ادارہ مستقبل میں بھی عوامی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رکھے گا،مرکزی چیئرمین پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) راجہ وسیم جنجوعہ نے تقریب کی مہمان خصوصی محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدید خان کی صاحبزادی ڈاکٹر دینا خان چیئرپرسن ڈاکٹر اے کیو خان ٹرسٹ سے بھی ملاقات کی اور ان کے والد محترم محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدید خان کی خدمات کو سراہاپاکستان کے لیے اور کہا کہ آپ کو بھی ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو اپنے والد کے مشن کو جاری رکھا ہوا ہے انہوں نے ڈاکٹر دینا خان کو تجویز پیش کی کہ وہ اپنے ٹرسٹ کے پلیٹ فارم سے کہوٹہ کی خواتین، غریب، یتیم اور بیوائیوں کے لیے کوئی ایسا ادارہ قائم کریں جہاں سے یہ خواتین مستعفید ہو کراپنے پاؤں پر کھڑی ہو ں اور معاشرئے میں اپنا ایک نام پیدا کریں، ڈاکٹر دینا خان نے مرکزی چیئرمین پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) راجہ وسیم جنجوعہ کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ انشاء اللہ باہمی مشاورت سے اس کام پر عمل درآمد کریں گے۔

Prayer Gathering Held for Late Abdul Hadi Shaheed, Attended by Religious and Social Figures

عبدالہادی شہید کے ایصالِ ثواب کے لیے دعائیہ محفل، علمائے کرام اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 26اپریل2026)
عبدالہادی شہید کے ایصال ثواب کے لیے دعائیہ محفل،بڑی تعداد میں علمائے کرام، سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت،مولانا فیصل ندیم گیلانی نے خصوصی خطاب کیا، ایصال ثواب کے لیے منعقدہ دعائیہ محفل جامع مسجد نلہ مسلماناں ڈھوک چوہدریا ں میں ہوئی میں منعقدہوئی،تفصیل کے مطابق یوسی نلہ مسلماناں موہڑہ چوہدریاں کے رہائشی معروف سماجی شخصیت راجہ سائیں صغیر کے جواں سال صاحبزادے عبدالہادی جو گذشتہ دنوں ایکسیڈنٹ میں وفا ت پا گے تھے ان کے ایصال ثواب کے لیے دعاکا خصوصی اہتمام کیا گیا جس میں سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان،بریسٹر چوہدری ظفر اقبال،معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ محمد شکیل کیانی،ساہیں محمد پرویز دربار عالیہ دوبیرن کلاں،راجہ ظفر کیانی،راجہ آصف کیانی،راجہ یاسر کیانی،صاحبزادہ شبیر حسین چشتی گولڑوی، حافظ عبدالباسط، حافظ عبدالسلام، حافظ عبدالوحید، حافظ مزمل حسین، حافظ زاہد محمود،چوہدری آصف نورانی، حافظ مبارز کیانی،میاں منیر چشتی،راجہ ساجد محمود،طاہر مغل سمیت بڑی تعداد میں اہلِ علاقہ، عزیز و اقارب، دوست احباب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد میں شرکت اور دعا میں شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button