24 April 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Police Recover Drugs, Liquor, and Illegal Weapons in a Crackdown

کلر سیداں میں پولیس کی کارروائیاں، منشیات، شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 24 اپریل 2026)—کلر سیداں پولیس اور پنجاب ہائی وے پٹرولنگ چیک پوسٹ چوکپنڈوری نے اپنی الگ الگ کارروائیوں میں متعدد افراد سے چرس، شراب کی بوتلیں اور ناجائز اسلحہ برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے،پولیس نے دوران گشت عبیدالحق سکنہ میرگالہ منگرال کے قبضے سے دو کلو ایک سو پانچ گرام چرس،پٹرولنگ پوسٹ چوکپنڈوری کے انچارج سب انسپکٹر چوہدری عامر علی نے دو مختلف کارروائیوں میں جمیل اور ڈرائیور عباس خان سکنائے مانسہرہ کی جامعہ تلاشی کے دوران ایک ایک بوتل شراب برآمد کر لی،دوسری کاروائی میں راشد یاسین شارع عام پر خوف و ہراس کا سبب بن رہا تھا کے قبضے سے رائفل نما منی پسٹل اور چار زندہ روند برآمد کر لئے ملزم کے مطابق وہ پٹرول پمپ کے قریب واقع ایک ٹریڈرز میں بطور سکیورٹی گارڈ ڈیوٹی کرتا ہے ادہر عنصر عباس سکنہ تریل کے قبضے سے پانچ لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | 22 April 2026):  In Kallar Syedan, local police and the Punjab Highway Patrol check post at Chowk Pindori carried out separate operations, recovering drugs, liquor, and illegal weapons from multiple individuals and registering separate cases against them.

During a routine patrol, police arrested a suspect identified as Ubaid-ul-Haq, a resident of Mirgala Mangral, and recovered approximately 2.105 kilograms of charas from his possession.

Meanwhile, Sub-Inspector Chaudhry Amir Ali, in charge of the highway patrol post at Chowk Pindori, conducted two separate actions. In these operations, one bottle of liquor each was recovered from two individuals, Jameel and driver Abbas Khan, both residents of Mansehra, during a thorough search.

In another incident, a suspect named Rashid Yaseen, who was allegedly causing fear and panic in a public area, was apprehended. Police recovered a rifle-like mini pistol and four live bullets from his possession. The accused claimed he was working as a security guard at a trader’s outlet near a petrol pump.

Separately, five litres of liquor were recovered from Anser Abbas, a resident of Trail.

Police have registered separate cases against all the accused and initiated further investigation.

کلر سیداں میں شجرکاری مہم، 15 ہزار پھلدار پودے مفت تقسیم کے لیے منتقل

15,000 Fruit Plants Supplied to Kallar Syedan for Free Distribution Under Tree Plantation Drive

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 24 اپریل 2026)—سابق اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں شبانہ نذیر نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے کلرسیداں شہر اور یوسیز میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں پندرہ ہزار پھلدار پودے کلرسیداں منتقل کر دیئے چیف آفیسر بلدیہ رفعت عباس پاشا کے مطابق انتظامیہ نے اپنے طور پر مانسہرہ سے کلرسیداں کے لیے پندرہ ہزار پھلدار پودوں کا بندوبست کیا جن میں مالٹا کینو خوبانی لیموں سمیت دیگر اقسام کے پھلدار پودے بھی ہیں یہ پودے یوسیز سموٹ،منیاندہ،نلہ مسلماناں،دوبیرن کلاں،بھلاکھر،چواخالصہ، کنوھا،گف،غزن اباد، بشندوٹ بھی منتقل کیئے گئے بلدیہ دفتر سے بھی لوگوں کو پھلدار درخت مہیا کیے جا رہے ہیں یہ پھلدار پودے محکمہ تعلیم کے سپرد بھی کیے جا رہے ہیں تمام پھلدار پودے لوگوں میں مفت تقسیم کیے جا رہے ہیں جن کا مقصد شجرکاری کے دوران ہر گھر ہر سکول میں پھلدار پودوں کی شجرکاری کو یقینی بنانا ہے۔

Muhammad Yaseen Passes Away in Kallar Syedan; Political and Social Figures Attend Funeral

کلر سیداں میں محمد یاسین انتقال کر گئے، نمازِ جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 24 اپریل 2026)—پولیس اسٹیشن کلرسیداں کے ہیڈ کانسٹیبل نصیر ستی اور سٹی ٹریفک وارڈن وسیم ستی کے والد محترم محمد یاسین انتقال کر گئے نمازجنازہ میں سابق ارکان اسمبلی غلام مرتضی ستی،کرنل محمد شبیر اعوان،میجر لتاسب ستی کے علاؤہ راجہ طارق عظیم،راجہ خورشید ستی، چوھدری فہد جمیل،مولانا احسان اللہ چکیالوی،چوہدری شاہد گجر،حاجی اخلاق حسین،راجہ ضیا،راجہ امان اللہ،دانش سعید بھٹی،زاھد ستی،عمیر ستی چوھدری ضیارب،سجاد منا و دیگر نے شرکت کی۔

Religious Leaders Mourn Passing of Maulana Ashraf Ali, Call It an Irreplaceable Loss

مولانا اشرف علی کے انتقال پر دینی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار، ناقابلِ تلافی خلا قرار

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 24 اپریل 2026)—جانشین شیخ القرآن مولانا اشرف علی کی رحلت سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہو سکے گا وہ دینی تحریکوں میں ہمیشہ وحدت کی علامت سمجھے جاتے تھے دینی مدارس ،مساجد اور تحریکوں کے لیے کسی سائبان سے کم نہ تھے انکی تعلیمی ،دینی اور ملی تحریکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء برطانیہ کے سرپرست اعلیٰ مولانا عبد الرشید ربانی،جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رائنماءمولانا احسان اللہ چکیالوی،مولانا قاری یوسف رشیدی ،مفتی تاج الرحیم ،مولانانور محمد، مولانامحمدآصف،مولاناعبدالرشید چترالی،مولانا مبارک علی،مفتی عبد الرشید بالاکوٹی،مولانا محمد شعیب،مولانا امداد اللہ،مولانا محمد جمال، مولانا عبداللہ شاہ،مفتی اقبال کوہستانی، مولاناخلیل اللہ،مولانا شیرعلی، مولانا سیف اللہ،مولانا عبداللہ،مولانا ضیاء الرحمن بٹگرامی،
مولامحمد عمر،مولانا عبدالرزاق،مولاناسلیم ربانی،قاری حماد اللہ ودیگر نے مشترکہ بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ مولانا اشرف علی دبنگ عالم دین شیخ القرآن مولانا غلام اللہ خان کے فرزند ارجمند تھے جنھوں نے ایوبی مارشل لا کے خلاف ضلع راولپنڈی میں تحریک میں اہم کردار ادا کیا ان کی قائم کردہ دینی درسگاہ دارالعلوم تعلیم القرآن راجہ بازار راولپنڈی آج بھی دینی تحریکوں میں اہم کردار ادا کرتی ھے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button