DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: 19-Year-Old Rickshaw Driver Drowns in Phalina Dam

کلر سیداں: 19 سالہ رکشہ ڈرائیور پھلینہ ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 25 مارچ 2026):—19 سالہ رکشہ ڈرائیور کلرسیداں کے پھلینہ ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا تعلق ڈیم کی ملحقہ اباڈی جٹال مندرہ سے تھا ریسکیو کلرسیداں نے نعش برآمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق نوجوان راحیل سکنہ جٹال یوسی نورودولعل تھانہ مندرہ رکشہ پر اپنے دوستوں کے ہمراہ پھلینہ ڈیم پر آیا اس کے ساتھیوں کے مطابق راحیل ڈیم میں نہا رھا تھا کہ اس نے آواز لگائی کہ میں ڈوبنے لگا ہوں جس کے بعد وہ گہرے پانی میں ڈوب گیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے جس کے بعد راولپنڈی سے غوطہ خور بھی طلب کر لیے گئے جنہوں نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے نوجوان راحیل کی نعش ڈیم سے نکال کر ورثا کے حوالے کردی۔

Kallar Syedan (Potohar.com – Ikram-ul-Haq Qureshi | March 25, 2026): A 19-year-old rickshaw driver tragically lost his life after drowning in Phalina Dam near Kallar Syedan. The deceased, identified as Raheel, was a resident of Jatal Mandra area.

According to reports, Raheel had arrived at the dam along with his friends on a rickshaw. Witnesses stated that he was bathing in the dam when he suddenly shouted that he was drowning. Moments later, he disappeared into the deep water.

Upon receiving the information, Rescue 1122 teams from Kallar Syedan immediately reached the scene. Divers were also called from Rawalpindi, and a joint rescue operation was launched. After efforts, the body of the young man was recovered from the dam and handed over to his family.

کلر سیداں: کمسن لڑکے سے زیادتی، ملزم گرفتار

Kallar Syedan: Minor Boy Assaulted, Suspect Arrested

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 25 مارچ 2026):—گاؤں نمبل کی خاتون (ز) نے مقدمہ درج کروایا کہ اس کا 15 سالہ بیٹا (آ) مزدوری کرتا ہے گزشتہ روز ابرار کیانی نے اسے سر صوبہ شاہ اپنے ہوٹل پر کام کے لیے بلایا اور اس کیساتھ نہ صرف زیادتی کر ڈالی بلکہ نازیبا ویڈیو بھی بنا لی اوراس کا موبائل بھی چھین لیا۔ کلرسیداں پولیس کے سب انسپکٹر غازی راجہ سفیر نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

Kallar Syedan: House Burgled, Unknown Thieves Steal Household Items

کلر سیداں: گھر میں چوری، نامعلوم ملزمان سامان لے اُڑے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 25 مارچ 2026):—محمد اشفاق سکنہ بھکڑال نے مقدمہ درج کروایا کہ میرے گھر میں میری والدہ رہائش پذیر ہیں وہ شام کو چچا کے گھر گئیں تو نامعلوم ملزمان مرکزی گیٹ پھلانگ کر اندر داخل ہوئے اور کمبل،جوسر مشین، ارٹیفیشل چوڑیاں،بسترے اور برتن چوری کر کے لے گئے۔کلر سیداں پولیس مصروف تفتیش ہے۔

Kallar Syedan: Two Individuals Awarded Umrah Packages Through Lucky Draw at Chehlum Ceremony

کلر سیداں: چہلم کی تقریب میں دو افراد کو قرعہ اندازی کے ذریعے عمرہ پیکج

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 25 مارچ 2026):—مقامی کاروباری شخصیت آصف بشیر بھٹی کے جواں سالہ بیٹے آریان آصف کے چہلم کی تقریب محلہ غوثیہ کلرسیداں میں ہوئی اس موقع پر بذریعہ قرعہ اندازی دو خوش نصیبوں مدنی شبیر ولد محمد شبیر سکنہ کلرسیداں اور راجہ نادر ولد محمد آصف سکنہ سکوٹ کو عمرہ کا مکمل پیکج دیا گیا جن کیناموں کا اعلان پیر سید حامد علی شاہ نے کیا۔

Kallar Syedan: Prof. Dr. Sajid-ur-Rehman Departs for International Tour

کلر سیداں: پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمان غیر ملکی دورے پر روانہ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 25 مارچ 2026):—اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق رکن دربار مجددیہ بگھار شریف کے سجادہ نشین پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمان غیر ملکی دورے پر اسلام آباد سے مانچسٹر روانہ ہو گئے وہ برطانیہ کے بعد امریکہ بھی جائیں گے انہیں اسلام آباد ائیرپورٹ پر صاحبزادہ محمد ہاشم،صاحبزادہ قاضی داؤد،ماسثر محمد رشید و دیگر نے الوداع کہا۔

Show More

Related Articles

Back to top button