DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Local Leader Warns RTA Rawalpindi Over Transport Mafia, Demands Fair Fare Issuance
سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی ٹرانسپورٹ مافیا کے سب سے بڑے سرپرست اور سہولت کار ہیں

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،10، ستمبر، 2024ء ) –چوآ خالصہ کے معروف تاجر اور سماجی رہنما طاہر محمود بھٹی نے سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی کو خبردار کیا کہ وہ ٹرانسپورٹ مافیا کی پشت پناہی فوری ترک کرکے پیرودھائی راولپنڈی سے شاہ خاکی براستہ کلرسیداں کا نیا کرایہ نامہ جاری کریں ورنہ شہری راست اقدام کرنے پر مجبور ہو جائیں گے اور ان کے دفتر کے باہر احتجاج ریکارڈ کروائیں گے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی ٹرانسپورٹ مافیا کے سب سے بڑے سرپرست اور سہولت کار ہیں جنہوں نے گزشتہ برسوں سے راولپنڈی سے شاہ خاکی کا کرایہ نامہ جاری ہی نہ کیا جس کی بڑی وجہ مقامی ٹرانسپورٹروں سے ان کا مک مکا ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر چند ماہ قبل صوبہ بھر میں مسافر گاڑیوں کے نئے کرایے نامے جاری کیئے گئے مگر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے راولپنڈی سے شاہ خاکی کا کرایہ نامہ جاری ہی نہ کیا اور جو کرایہ نامہ راولپنڈی سے کلرسیداں کا جاری کیا گیا اسے بھی روک لیا گیا کیونکہ اس میں پیرودہائی سے کلرسیداں کا کرایہ 147 روپے مقرر کیا گیا جبکہ ٹرانسپورٹرز 350 روپے وصول کر رہے تھے جن کی ایما پر سیکرٹری آر ٹی اے سے جاری اس کرایہ نامہ کو بھی روک لیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے 29 مئی کو کمشنر،ڈپٹی کمشنر اور سیکرٹری ار ٹی اے راولپنڈی کو راولپنڈی سے شاہ خاکی براستہ کلرسیداں کرایہ نامہ جاری کرنے کی درخواستیں دیں تین ماہ گزر گئے کرایہ نامہ جاری نہ ہو سکا اور مسافر مقررہ کرایوں سے دو سے تین گنا زائد کرایہ ادا کرکے سفر کرنے پر مجبور ہیں انہوں نے خبردار کیا کہ سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی تاخیری حربے تک کرکے پیرودھائی سے شاہ خاکی براستہ کلرسیداں کا کرایہ نامہ جاری کریں بصورت دیگر ہم ان کے دفتر کے باہر نہ صرف احتجاج کریں گے بلکہ عدالت کا بھی دروازہ کھٹکٹائیں گے۔
Kallar Syedan – Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, September 10, 2024) – Prominent businessman and social leader of Choha Khalsa, Tahir Mahmood Bhatti, has issued a warning to the Secretary of the Regional Transport Authority (RTA) Rawalpindi, urging him to stop supporting the transport mafia and to immediately release the new fare schedule for the Pirwadhai to Shah Khaki route via Kallar Syedan. He stated that if this is not done, citizens would be compelled to take action, including protests outside the Secretary’s office.
In a statement, Bhatti accused the RTA Secretary of being the primary facilitator of the transport mafia, alleging that no fare schedule has been issued for the Rawalpindi to Shah Khaki route for years due to the Secretary’s collusion with local transporters. He highlighted that despite directives from the Punjab government to issue new fare schedules across the province, the RTA Secretary has failed to issue a fare for this specific route.
Bhatti further pointed out that while a fare schedule for the Rawalpindi to Kallar Syedan route was released, it was later withheld because transporters, who were charging Rs. 350 instead of the fixed Rs. 147, objected to it. Despite filing formal requests on May 29 with the Commissioner, Deputy Commissioner, and RTA Secretary to release the fare schedule, Bhatti lamented that three months have passed without any action, forcing passengers to pay two to three times the official fares.
Bhatti warned that if the RTA Secretary continues to delay the release of the fare schedule, the public will not only stage protests but also consider taking legal action.
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر محکمہ زراعت توسیع نے کلر سیداں میں “کسان کارڈز ڈسٹری بیوشن سنٹر “قائم کر دیا
Department of Agriculture Extension has set up “Kisan Cards Distribution Center” at Kallar Syedan
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،10، ستمبر، 2024ء ) –وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر محکمہ زراعت توسیع نیکلر سیداں میں “کسان کارڈز ڈسٹری بیوشن سنٹر “قائم کر دیا۔اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے پہلی خاتون کسان کو “کسان کارڈ” کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسان کارڈز کی تقسیم حکومت پنجاب کا عظیم کارنامہ ہے جس سے تحصیل کلر سیداں کے 634کسان مستفید ہونگے،مسلم لیگ ن کلر سیداں سٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ زراعت کے شعبہ کو ترقی دینے کیلئے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کسان کارڈ کا اجراء کر کے کسانوں کی کاشتکاری کیلئے کھاد،بیج اور سپرے کا حصول آسان بنا دیا ہے،کسان اب کارڈ کے ذریعے بلا سود قرضہ حاصل کر کے بہتر پیداوار میں اضافہ کر سکیں گے جو ترقی کی جانب اہم قدم ثابت ہو گا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع کلر سیداں ڈاکٹر تانیہ صفدر نے کہا کہ تین ہزار کسانوں کی جانب سے کسان کارڈز کے حصول کیلئے درخواستیں موصول ہوئی تھیں جن میں سے ابھی تک صرف 634کسانوں کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے اور 60 کسانوں کے کارڈز وصول ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اتوار کے روز بھی ہمارا ڈسٹری بیوشن سنٹر کھلا رہے گا تا کہ کسانوں کو کارڈز کے حصول میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔اس موقع پر مسلم لیگ (ض)کے ضلعی صدر شیخ خورشید احمد اور معروف زمیندار چوہدری ابرار احمد بھی موجود تھے
برطانیہ میں مقیم نوجوان شعیب مختار اور سالگراں یوتھ نے حلقے کے منتخب ارکان اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد سے اپیل کی ہے کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر ہماری چھ کلومیٹر سڑک کو ازسرنو تعمیر کر کے لوگوں کی دعائیں لیں۔
UK-based youth Shoaib Mukhtar and Salgran Youth have appealed to the elected assembly members of the constituency, Raja Usama Sarwar and Raja Sagheer Ahmed, to take the prayers of the people by reconstructing our six-kilometer road on priority basis
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،10، ستمبر، 2024ء ) –دو ملاؤں میں مرغی حرام کا مقولہ کلرسیداں اور کہوٹہ تحصیلوں میں واقع گاؤں سالگراں پر صادق آتا ہے یہ گاؤں انتظامی بنیادوں پر تحصیل کہوٹہ اور اس کا پولیس اسٹیشن کلرسیداں ہے اس کے دیوانی مقدمات کہوٹہ اور فوجداری مقدمات کلرسیداں کی عدالتوں میں سماعت ہوتے ہیں اس کی کل ووٹرز کی تعداد پندرہ سو ہے مگر یہ تمام بنیادی سہولیات سے یکسر محروم ہے، لہڑی سے سالگراں روڈ پر انسان تو کجا جانور بھی نہیں چل سکتے۔
صرف سالگراں ہی نہیں بلکہ ٹھٹھر اور ازادکشمیر کی تحصیل سہنسہ کے بیشتر لوگ بھی اسی راستے سے کلرسیداں اور راولپنڈی آتے جاتے ہیں مقامی رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد کا تعلق بھی ملحقہ یوسی مٹور ہے یہ مسلسل تین بار الیکشن میں کامیابی حاصل کر چکے ہیں مگر یہاں کی چھ کلومیٹر روڈ تعمیر نہ ہوسکی مختلف امراض کے شکار افراد کو بنیادی طبی سہولت کی فراہمی کے لیئے نارہ اور کلرسیداں منتقل کرنا بھی جوئے شیر لانے سے کم نہیں۔برطانیہ میں مقیم نوجوان شعیب مختار اور سالگراں یوتھ نے حلقے کے منتخب ارکان اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد سے اپیل کی ہے کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر ہماری چھ کلومیٹر سڑک کو ازسرنو تعمیر کر کے لوگوں کی دعائیں لیں۔
پنڈ بینسو کے پٹواری چوہدری محمد وسیم رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے
The wedding of Patvari Ch M Waseem celebrated in Pind Bainso




