DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Primary Health Center Choa Khalsa has no medical officer or dispenser, the entire Primary Health Center is run by a lady health visitor.

بنیادی مرکز صحت چوآخالصہ میں میڈیکل آفیسر،ویمن میڈیکل افیسر ہی نہیں ڈسپنسر بھی نہیں ہے پورے بنیادی مرکز صحت چوآخالصہ کو لیڈ ی ہیلتھ وزیٹر چلا رہی ہے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،21, فروری,2024ء)—محکمہ صحت ضلع راولپنڈی اور کلرسیداں کے دوسرے بڑے قصبے چوآخالصہ کے تمام سیاسی جماعتوں کے مقامی رہنماوں کی کارکردگی کا بھانڈا پھوٹ گیا بنیادی مرکز صحت چوآخالصہ محکمہ صحت کے مطابق دن رات زچہ بچہ سنٹر کی سہولیات بہم پہنچا رھا ہے مگر وہاں برسوں سے میڈیکل آفیسر ہیں نہ ویمن میڈیکل افیسر دستیاب ہے حتیٰ کہ وہاں ڈسپنسر اور وارڈ بوائے تک تعنیات نہیں اور مقامی عمائدین ویسٹ کوٹ زیب تن کر کے اپنی نمائش کرتے دکھائی دیتے ہیں ان کی عوامی خدمت کا ریکارڈ صفر ہے یہ مصنوعی سیاسی قائدین اس علاقے پر بوجھ بن چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے دور حکومت میں کلرسیداں ڈڈیال روڈ کے کنارے پر واقع بنیادی مرکز صحت چوآخالصہ میں زچہ بچہ مرکز کی دن رات سہولت کا آغاز کیا گیا جس کے بعدمیڈیکل آفیسر اپنے اثرورسوخ کے بل بوتے پر وہاں سے ٹرانسفر کروا کر چلا گیا پنجاب کے ایک بڑے بیوروکریٹ کی دختر ازکیٰ بشیر کو یہاں ویمن میڈیکل آفیسر تعنیات کیا گیا جو تقریبا دو برس بعد بھی مرکز صحت چوآخالصہ نہ پہنچی اس نے اپنے والد گرامی کے اثرورسوخ کے باعث راولپنڈی میں کسی جگہ جنرل ڈیوٹی لگوا لی اس طرح بنیادی مرکز صحت چوآخالصہ میں میڈیکل آفیسر،ویمن میڈیکل افیسر ہی نہیں ڈسپنسر بھی نہیں ہے پورے بنیادی مرکز صحت چوآخالصہ کو لیڈ ی ہیلتھ وزیٹر چلا رہی ہے جس سے یہ مرکز صحت زچہ بچہ سمیت کوئی بھی طبی سہولت مہیا کرنے میں برسہا برس سے ناکام ہے محکمہ صحت ساری صورتحال پر انتہائی ڈھٹائی سے شرمندہ بھی نہیں ہے جبکہ مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سبھی مقامی سیاسی قائدین اس ساری صورتحال سے الگ تھلگ فوٹو سیشن میں مصروف رہتے ہیں جس کی وجہ سے مرکز صحت چواخالصہ برسہا برس سے تقریبا غیر فعال ہے محکمہ صحت کی ساری توجہ مختلف مواقع پر واک اور بیانات تک محدود ہے یہ صورتحال راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر کی بھی ناقص کارکردگی کا ایک شاہکار ہے جسے لوگ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 21, February 2024) – The performance of the local leaders of all political parties in the Rawalpindi District Health Department and Choa Khalsa, the second largest town of Kallar Syedan, has broken down. Day and night the facilities of the Maternal and Child Center are being destroyed, but there is no medical officer for years, no women medical officer is available, even dispensers. These artificial political leaders have become a burden in this area. According to the details, during the PTI regime, the facility of the Maternal and Child Center was started day and night at the primary health center on the side of Kallar Syedan Dadyal Road. After that, the medical officer was transferred from there on account of her influence. Azka Bashir, the daughter of a big bureaucrat in Punjab, was appointed as a woman medical officer. Due to the influence of her father, she was assigned somewhere in Rawalpindi. In this way, there is not only a medical officer in the Choa Khalsa primary health center but also a woman medical officer and not even a dispenser. Health has failed to provide any medical facilities including mother and child for years. The health department is not even ashamed of the whole situation, while all the local political leaders belonging to PML-N People’s Party and PTI are not concerned about this whole situation, due to which the Choa khalsa health center is almost inactive for years. All the attention of the health department is limited to walks and statements on various occasions.

گورنمنٹ ہائی سکول درکالی شیرشاہی کے معلم عزم حسین کو نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا

Azam Hussain, a teacher of Government High School Darkali Shershahi, was robbed at gunpoint by unknown robbers

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،21, فروری,2024ء)—گورنمنٹ ہائی سکول درکالی شیرشاہی کے معلم عزم حسین کو نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔عزم حسین نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں گزشتہ رات ساڑھے 8بجے کے قریب ڈیوٹی سے فارغ ہو کر گھر واپس جا رہا تھا کہ اسی دوران دو نامعلوم مسلح ڈاکو جو موٹر سائیکل پر سوار تھے نے دیہی مرکز صحت سہالہ کہوٹہ روڈ پر روک لیا اور اسلحہ کی نوک پر 8ہزار روپے کی کیش ایک عدد موبائل فون،شناختی کارڈ،موٹر سائیکل کا اصل رجسٹریشن کارڈ،اے ٹی ایم کارڈ اورسروس کارڈچھین کر فرار ہو گئے۔

اب اگر آپ کا سوئی گیس میٹر پورا مہینہ بند رہتا ہے اور صارف کسی وجہ سے اسے استعمال نہیں کرتا تو اسے بھی 645 روپے ادا کرنے ہوں گے

Now, if your  gas meter remains closed for a whole month and the consumer does not use it for any reason, he will also have to pay Rs 645

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،21, فروری,2024ء)—پاکستان میں بجلی کے بعد سوئی گیس میں بھی دنیا بھر کا انوکھا ٹیرف نافذ کر دیا گیا جس میں اب اگر آپ کا سوئی گیس میٹر پورا مہینہ بند رہتا ہے اور صارف کسی وجہ سے اسے استعمال نہیں کرتا تو اسے بھی 645 روپے ادا کرنے ہوں گے جو لوگ عموما چار سو روپے ماہانہ سوئی گیس کا بل ادا کرتے تھے وہ اب دو سے تین ہزار روپے ادا کیا کریں گے یہ ہے اسلامی جمہوریہ پاکستان کی فلاحی و اسلامی مملکت کی عوام دوستی۔

چار بچوں کے باپ کی مبینہ خودکشی کی کوشش

Alleged suicide attempt of father of four

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،21, فروری,2024ء)—چار بچوں کے باپ کی مبینہ خودکشی کی کوشش،تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں سے بے نظیر ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق 40سالہ محمد وسیم نے گھریلو ناچاکی پر دلبرداشتہ ہو کر چوہے مار گولیاں کھا لی تھیں جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔متاثرہ شخص تین بیٹیوں اور ایک بیٹے کا باپ ہے۔

این اے 51 اور پی پی 6 کے نومنتخب ارکان اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور بلال یامین ستی کا دورہ کرور

NA 51 and PP 6 newly elected MLAs Raja Osama Sarwar and Bilal Yameen Satti visited Karor

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،21, فروری,2024ء)—این اے 51 اور پی پی 6 کے نومنتخب ارکان اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور بلال یامین ستی کا دورہ کرور،گزشتہ روز کی شدید آندھی کے متاثرین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دھانی کرائی۔انہوں نے متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے لوگوں کے گھروں کا بہت نقصان ہوا کئی گھروں کی چھتیں تک اڑ گئیں مگر اللہ تعالی کا شکر ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا انہوں نے متاثرین سے تین ایام کے اندر اندر نقصانات کی تفصیلات سے اسسٹنٹ کمشنر کو آگاہ کرنے کو کہا ہے تاکہ پنجاب حکومت سے متاثرین کی مالی مدد کی کوششیں کی جا سکیں،راجہ اسامہ سرور نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ ان کے دورے میں کرسی میز اور منرل واٹر کا بالکل ہی اہتمام نہ کیا جائے ہم عوامی لوگ ہیں جہاں عام لوگ بیٹھتے ہیں وہاں ہم بیٹھیں گے جو پانی یہ پیتے ہیں وہی ہم بھی پیئں گے،انہوں نے متاثرین کو بروقت طبی امداد مہیا کرنے پر محکمہ صحت کا شکریہ ادا کیا بلال یامین ستی نے کہا کہ ہم دونوں ارکان اسمبلی کی یہ دوسری نسل اپ کی خدمت کے لیئے حاضر ہے ماضی میں ہم سے کوتاہیاں غلطیاں بھی ہوئی ہوں گی مگر اب ایسا ہر گز نہ ہو گا کام کام اور صرف کام ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح تحصیل کوٹلی ستیاں میں یونین کونسل کی تشکیل صرف پانچ پانچ ہزار کی ابادی پر تشکیل دینا ہے اس کے سوا ہمارے مسائل کا حل ممکن نہیں۔انہوں نے بنیادی کرکز صحت کرور کو جلد اپگریڈ کرکے اسے رورل ہیلتھ سنٹر اور بن کرور روڈ کے لیئے فنڈز مختص کروانے کی بھی یقین دھانی کروائی۔

معروف نعت خواں احسان الحق چشتی عراق میں زیارتوں کا دورہ مکمل کر کے وطن لوٹ آئے

Renowned Naat-e-Khawan Ehsan-ul-Haq Chishti returned home after completing his pilgrimage in Iraq

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،21, فروری,2024ء)—معروف نعت خواں احسان الحق چشتی عراق میں زیارتوں کا دورہ مکمل کر کے وطن لوٹ آئے نوجوانوں کی بڑی تعداد نے کلرسیداں میں ان کی رہائشگاہ پر جا کر انہیں مبارکباد دی۔

ایس ڈی پی او مرزا طاہر سکندرنے کلر سیداں میں انجمن تاجران کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب

SDPO Mirza Tahir Sikander addressed a meeting organized with Anjuman Tajran in Kallar Syedan.

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،21, فروری,2024ء)—ایس ڈی پی او مرزا طاہر سکندرنے کہا ہے کہ علاقہ میں امن و امان قائم رکھنے اور جرائم پر قابو پانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں پولیس تاجروں کے تحفظ اور ان کو درپیش مسائل سے غافل نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز کلر سیداں میں انجمن تاجران کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے آہنی ہاتھوں سے نمنٹے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اس کیلئے ہم سب کو مل کر اور خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کیلئے پولیس کا ساتھ دینا ہو گا۔انہوں نے تاجروں کو اپنی دکانوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے اور کلوز سرکٹ ٹیلی ویژن سسٹم میں کسی بھی مشکوک نقل و حرکت مشاہدہ کرنے کی صورت میں پولیس کو فوری آگاہ کرنے کی ہدایت جاری کی۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے سی سی ٹی وی کیمروں سے نہ صرف جرائم پیشہ افراد،سماج دشمن عناصراور ملک دشمن عناصر کو جرائم کرنے سے روکنے میں مدد ملے گی بلکہ انسانی جانوں کو لاحق خطرات کو روک کر کاروبار،سیاحت اور معاشرے کی مجموعی ترقی کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ایس ایچ او کلر سیداں انسپکٹر سجاد الحسن کو ہدایت جاری کی کہ وہ عوام کیساتھ مہذب اور شائستہ رویہ اپناتے ہوئے ان کے مسائل غور سے سنیں اور ان کے حل کو یقینی بنائیں۔فرائض میں غفلت برتنے والوں کیساتھ سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

قیصر شیراز کیانی کی دعوت ولیمہ کی تقریب سموٹ میں ہوئی

Qaiser Shiraz Kayani Walima ceremony held in Smot

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،21, فروری,2024ء)—پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے سرپرست اعلی محمد فیاض کیانی کے بھتیجے قیصر شیراز کیانی کی دعوت ولیمہ کی تقریب سموٹ میں ہوئی جس میں سابق رکن اسمبلی کرنل ریٹائرڈ محمد شبیر اعوان،پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود،چوہدری محمد ایوب،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،چوہدری زین العابدین عباس،چوہدری اخلاق حسین،چوہدری ابرار حسین،شیخ حسن سرائیکی،مسعوداحمدبھٹی،نوید اختر مغل،نصیر اختر بھٹی،شیخ جاوید،شیخ محمد حنیف،صغیر احمد بھولا،راجہ اظہر اقبال،محسن نوید سیٹھی،راجہ حسن اختر،لالہ محمد رسول،راجہ شاہد محمود،چوہدری تنویر اختر،بابر مصطفی جنجوعہ،راجہ احسان، صوفی بشیر خان،راجہ محمد خالد،پرویز اختر کیانی،حاجی شوکت علی،ماسٹر غالب حسین نے شرکت کی۔

رکالی شیرشاہی میں سماجی شخصیت راجہ نثار پکھڑال کی دعائے چہلم کی تقریب

Dua e Chelum observed for late Raja Nisar Pakhral in Darkali Shershai

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،21, فروری,2024ء)—سابق مشیر پی آئی ایم ایف اور ملک کے ممتاز دانشور،کالم نگار راجہ شاہد رشید نے اپنے گاؤں درکالی شیرشاہی میں سماجی شخصیت راجہ نثار پکھڑال کی دعائے چہلم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم میرے برادر اکبر تھے ہم سب کو ان کی یادیں ضرور آئیں گی وہ اچھے انسان تھے اور راجپوت پکھڑال برادری کے اہم آدمی تھے۔دعا ہے کہ اللہ غفور و غفار انہیں جنت نصیب فرمائیں اور راجہ جبار، راجہ نصرت اور راجہ اسرار سمیت سب سوگواران کو صبر سے نوازیں۔مولانا حافظ بابر، حافظ شکیل اور حافظ آصف نے بھی تقریب خطاب کیا۔نمبردار راجہ اشتیاق لہراسب،راجہ زاہد رشید،راجہ عاصم،راجہ دانش ریاض،ماسٹر راجہ لہراسب، کیپٹن زرداد راجہ،راجہ ابرار انور،پروفیسر شاہد لیاقت،راجہ شعبان،راجہ ساجد،ٹھیکیدار صغیر،راجہ امین،مناظر قریشی، راجہ سعد ریاض،راجہ وقار اور دیگر نے شرکت کی۔

 

تعزیت

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،21, فروری,2024ء)—پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ اور معروف کاروباری شخصیت سیٹھ عبدالرووف بٹ کی ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری۔پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما مہرین انور راجہ،ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود،شیخ ساجد الرحمان،مسلم لیگی رہنما محمد زبیر کیانی،انجنئیر نزاکت حسین،سید زبیر علی شاہ، شیخ حسن ریاض،ظہیر بٹ،محمد فیاض کیانی،شیخ محمدحنیف،نصیراختربھٹی،ماسٹر محمد ظہیر،ثمر عباس شاہ،راجہ اظہر اقبال نے انکی رہائشگاہ جاکر مرحومہ کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button