DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Col Shabbir Awan wow’s to fight till the end after his election victory is turned over and Raja Sagheer is declared winner

کوئی میری جیت کو ہار میں تبدیل نہیں کر سکتا,اس فیصلے کو چیلنج کروں گا اور اخری بال تک کھیلوں گا, کرنل محمد شبیر اعوان

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،14, فروری,2024ء)—کلرسیداں کہوٹہ پر مشتمل صوبائی حلقہ پی پی 7 کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں مسلم لیگ ن کے راجہ صغیر احمد کامیاب قرار پائے 8 فروری کو پی ٹی ائی کے حمایت یافتہ امیدوار کرنل محمد شبیر اعوان کامیاب قرار پائے تھے جس کے خلاف راجہ صغیر احمد نے کئی پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج کو چیلنج کیا تھا جس کی روشنی میں ان کی درخواست منظور کرکے 66 پولنگ اسٹیشنوں کے ووٹ دوبارہ چیک کیئے گئے جن کے نتیجے میں کرنل محمد شبیر اعوان ہار گئے اور مسلم لیگ ن کے راجہ صغیر احمد کو 3621 ووٹوں کی برتری سے کامیاب قرار دے دیا گیا جبکہ کرنل محمد شبیر اعوان نے اس سارے عمل کو دھاندلی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس پی 45 موجود ہیں کوئی ان کی جیت کو ہار میں تبدیل نہیں کر سکتا میں پی ٹی ائی اور عمران خان کے ساتھ رہوں گا اس فیصلے کو چیلنج کروں گا اور اخری بال تک کھیلوں گا

Kalلاr Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, February 14, 2024)- In the re-counting of the votes of the provincial constituency PP-7 comprising Kallar Syedan Kahuta, Raja Sagheer Ahmed of the Muslim League-N was declared successful on February 8.  Independent candidate Colonel Muhammad Shabbir Awan was declared successful, against which Raja Sagheer Ahmed challenged the results of several polling stations, in the light of which his request was approved and the votes of 66 polling stations were rechecked, as a result of which Colonel Muhammad Shabir Awan lost and PML-N’s Raja Sagheer Ahmed was declared successful with a margin of 3621 votes, while Colonel Muhammad Shabir Awan termed the whole process as rigging and said that he has P45s. Can’t convert win into defeat I will stand with PTI and Imran Khan I will challenge this decision and will play till the last ball.

روات کلر روڈ پر واقع راجہ مارکیٹ میں ملزمان کی اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار،فائرنگ ایک جاں بحق

In Raja Market located on Rawat Kallar Road, one person was killed by firing at Raja Market on Rawat Kallar road

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،14, فروری,2024ء)—روات کلر روڈ پر واقع راجہ مارکیٹ میں ملزمان کی اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار،مزاحمت پر ایک شخص زخمی جبکہ مبینہ ڈاکو بھی ساتھی کی فائرنگ کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔ خاور خان سکنہ راجہ مارکیٹ کلر سیداں نے مقدمہ درج کروایا کہ میں نے انجینئر ورکس کے نام سے کمپنی بنا رکھی ہے میرے پاس چند دن قبل میرے سابقہ ملازم ذیشان سکنہ واہ کینٹ کی معرفت مسمیان محمد عمر سکنہ واہ کینٹ اور محمد عثمان سکنہ مدینہ ٹاؤن میرے پاس کام کی غرض سے آئے تھے تو ان کیساتھ جان پہچان ہو گئی تھی گزشتہ شام میں اپنی بیوی نوشین گل اور بیٹے عون خان بعمر 14سال کے گھر موجود تھا کہ بوقت قریب شام ساڑھے سات بجے متذکرہ بالا دونوں اشخاص محمد عمر اور محمد عثمان ہمارے گھر میں داخل ہوئے اور مجھے میرے بیوی اور بیٹے کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا لیا اور کہا کہ جو کچھ ہے ہمارے حوالے کر دو اور میری بیوی سے چھ عدد طلائی چوڑیاں زبردستی اتروالیں اور مجھ سے رقم دس ہزار روپے چھین کر بھاگنے لگے تو میں نے مزاحمت کی تو ملزم محمد عمر نے اپنی ڈب سے چاقو نکال کر مجھ پر وار کیا جو کہ مجھے بائیں کان کے قریب گال کے پیچھے کمر پر اور دائیں بازو پر لگے جس سے میں مضروب ہو گیا۔ملزمان گھر سے باہر نکل کر بھاگے تو میں نے تعاقب کر کے ملزم محمد عمر کو پکڑ لیا اتنے میں ملزم محمد عثمان نے اپنے پسٹل نائن ایم ایم سے فائرنگ بنیت قتل شروع کر دی جو کہ فائر اس کے ساتھی محمد عمر کو لگے جس سے وہ شدید زخمی ہو کر گر پڑا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزم کا ساتھی محمدعثمان اپنی موٹر سائیکل چابی سمیت چھوڑ کر اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

نجی تعلیمی ادارے کے معلم کی ایف آئی اے کا جعلی ڈائریکٹر بن کر کلرسیداں میں پیر حق خطیب حسین سرکار کے آستانہ کی تلاشی لینے کی کوشش،پولیس نے ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا

A teacher of a private educational institution tried to search the residence of Pir Haq Khatib Hussain Sarkar in Kallar Syedan by pretending to be a fake director of FIA, the police arrested the accused along with his accomplices

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،14, فروری,2024ء)—نجی تعلیمی ادارے کے معلم کی ایف آئی اے کا جعلی ڈائریکٹر بن کر کلرسیداں میں پیر حق خطیب حسین سرکار کے آستانہ کی تلاشی لینے کی کوشش،پولیس نے ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔ارسلان ریاض سکنہ باغ جمیری نے مقدمہ درج کروایا کہ میں آستانہ عالیہ پیر حق خطیب حسین سرکار کلر سیداں میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا کہ اسی دوران ایک ویگو ڈالا نمبر ی کے ٹی 9255آستانہ کے باہر آ کر رکی اور اس میں سے تین افراد جن میں سے ایک شخص جو پینٹ شرٹ اور کوٹ میں ملبوس تھا نے آستانہ عالیہ کا دروازہ زور زور سے پیٹنا شروع کر دیاجس پر ہم باہر نکل آئے پوچھا کہ کیا معاملہ ہے جس پر پینٹ شرٹ میں ملبوس شخص نے اپنا نام و پتہ قاضی عبدالباسط ثاقب بتایا اور کہا کہ وہ ڈائریکٹر ایف آئی اے اسپیشل پولیس ہے اور مزید کہا کہ وہ اعلی افسران کے حکم پریہاں آئے ہیں اور آستانہ کو چیک کرنا ہے جس کے بعد تینوں اشخاص نے زبرددستی آستانہ میں گھسنے کی کوشش کی اور شور وویلا کی آوازیں سن کر موقع سے فرار ہو گئے۔ ادھر کلرسیداں پولیس نے ایف آئی اے کے جعلی ڈائریکٹر قاضی عبدالباسط ثاقب اور اس کے ڈرائیور عطااللہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ایف آئی اے کا جعلی ڈائریکٹر قاضی عبدلباسط ثاقب پیپلز کالونی ٹینچ بھاٹہ راولپندی کے ایک نجی سکول کا معلم ہے جس نے ایف آئی اے کے نام پر آستانہ سے مال بٹورنے کا پروگرام بنا رکھا تھا مگر کلرسیداں پولیس نے اسے ساتھی سمیت گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا۔

راجہ جاوید اختر لنگڑیال نے پیپلز پارٹی کی جا نب سے نوازشریف حکومت کی حمایت اور وزارتیں نہ لینے کے فیصلے کا خیرمقدم

Raja Javed Akhtar Langriyal welcomed the support of the Nawaz Sharif government on behalf of the People’s Party and the decision not to take ministries

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،14, فروری,2024ء)—پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری راجہ جاوید اختر لنگڑیال نے پیپلز پارٹی کی جا نب سے نوازشریف حکومت کی حمایت اور وزارتیں نہ لینے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کے تسلسل کے لیئے ن لیگ کی حکومت کی حمایت کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے وزارتوں میں حصہ نہ لینے کا درست فیصلہ کیا ہے ملک فوری نئے ا تخابات کا متحمل نہیں ہوسکتا جمہوری نظام کے تسلسل کے لیئے ضروری ہے کہ ہٹ دھرمی کی بجائے اکثریت رکھنے والی جماعت کو حکومت بنا نے میں اس کی جمہوری قوتوں کو مدد کر نی چاہیے۔

پولیس چوکی سکھو کے انچارج سعید اکبر کیانی کی والدہ کو کلر سیداں کے گاؤں سکرانہ میں سپردخا ک کر دیا گیا

Namaz e janaza of the mother of Saeed Akbar Kayani, in-charge of police station Sukho held in Sakrana

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،14, فروری,2024ء)—پولیس چوکی سکھو کے انچارج سعید اکبر کیانی کی والدہ کو کلر سیداں کے گاؤں سکرانہ میں سپردخا ک کر دیا گیا،نماز جنازہ میں ڈی ایس پیز سلیم خٹک، شیخ محمدقاسم، خالد قریشی، انسپکٹرز مرزا قمر جاوید،سبطین الحسنین،شکیل کیانی، محمدکاشف، غلام اصغر،سب انسپکٹرز ملک ضیاء، زوہیب شاہ، محمود کیانی، اے ایس آئی شفاعت حسین، چوہدری رستم علی،سرفراز حسین، قاضی عدنان،ظہیر کیانی، سابق بلدیاتی چیئر مینوں یحییٰ فیض، چوہدری محمد ابرار، راجہ سکندر، چوہدری محسن، ثقلین جنجوعہ، راجہ شعیب،سید راحت علی شاہ، محمد تاج کیانی کے علاوہ چوہدری توقیر اسلم، شکیل کیانی، اکرام الحق قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button