DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Theft of iron rods worth many lakhs of rupees from Kahuta bypass project
کہوٹہ بائی پاس منصوبہ سے لاکھوں روپے مالیت کا سریا چوری ہونے کا انکشاف

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13دسمبر2023)
کہوٹہ بائی پاس منصوبہ سے لاکھوں روپے مالیت کا سریا چوری ہونے کا انکشاف،نامعلوم چور کے خلاف سیکیورٹی سپروائزرکی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔انتہائی باوثوق زرائع نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ رات محلہ دھپری کے قریب کہوٹہ بائی پاس منصوبہ پر جاری کام سے نامعلوم چور سریا چوری کرکے رکشہ پر لوڈ کررہے تھے کہ سیکیورٹی سٹاف موقع پر پہنچ گیا جس پر نامعلوم چور رات کی تاریکی میں رکشہ چھوڑ کر فرار ہوگئے،پولیس تھانہ کہوٹہ نے سیکیورٹی سپروائزرذوالفقار علی بگھیو کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے نامعلوم چوروں کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا ہے جبکہ پولیس تھانہ کہوٹہ نے سریاسے لوڈ رکشہ تھانہ کہوٹہ منتقل کردیا ہے۔ آئندہ چند دنوں تک اہم انکشافات متوقع ہیں۔




