DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: “Anjuman Potwarian hold Meeting and announce to Refuse to Fulfill Duties”

انجمن پٹواریان ضلع راولپنڈی کا اجلاس,پٹواریوں کی جانب سے فرائض سرانجام دینے سے صاف انکار

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,12،دسمبر,2023)—انجمن پٹواریان ضلع راولپنڈی کا اجلاس پیر کے روز کلرسیداں میں منعقد ہوا جس میں تمام تحصیلوں کے صدور و سیکرٹریز نے شرکت کی۔انجمن پٹواریان کے ضلعی صدر شبیر بھٹی نے اب گاؤں چمکیں گے،شادی ہالوں پر ڈیوٹی سرانجام دینے اور طورخم بارڈر پر پٹواریوں کی جانب سے فرائض سرانجام دینے سے صاف انکار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ جو بھی اسسٹنٹ کمشنر خلاف قواعد ڈیوٹیاں لگائے گا اس کے احکامات کو ہرگز تسلیم نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے اب گاؤں چمکیں گے کے نام پر اربوں روپے مختص کیئے ہیں مگر آج تک کسی گاوں میں ایک روپیہ کی گرانٹ مہیا نہ کی گئی ہے انتظامیہ نے سارا بوجھ مقامی پٹواریوں پر ڈال رکھا ہے اب کہا جا رہا ہے کہ پٹواری ہر گھر سے پچاس اور دوکان سے سو روپے کا ماہانہ ٹیکس وصول کریں ہم ایسا ہرگز نہ کریں گے یہ کام محکمہ بلدیات کا ہے سیکرٹری یوسیز یہ فریضہ سرانجام دیں ہم اس سلسلے میں کوئی مالی مدد کریں گے نہ مسائل سے دوچار لوگوں سے صفائی ٹیکس وصول کریں گے۔ انہوں نے شادی ہالوں پر ون ڈش کی پابندی کا کام بھی پٹواریوں سے لینے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پٹواری اپنا کام کریں گے شادی ہالوں پر انتظامیہ بلدیہ اہلکاروں کی ڈیوٹی لگائے انہوں نے انکشاف کیا کہ انتظامیہ نے غیر قانونی مقیم افغانیوں کی ملک بدری اور انہیں طورخم بارڈر تک پہنچانے کی ذمہ داری بھی پٹواری پر عائد کرکے اپنے حاصل اختیارات سے تجاوز کیا ہے جو ادارے غیر قانونی افغانیوں کو پکڑتے ہیں وہی ان کی ملک بدری کو یقینی بنائیں پٹواری اس کے لیئے طورخم بارڈر نہیں جائیں گے۔ انہوں نے اے سی گوجرخان کے رویئے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اے سی گوجرخان و دیگر صاحبان اپنا قبلہ درست کریں ہم محکمہ ریونیو کے اہلکار ضرور ہیں ہم اپنی ذمہ داریوں کی بجاآوری کے پابند ہیں مگر ہم کسی بیگار کے لیئے تیار نہیں ہیں۔ائندہ اس طرح کے احکامات کو ہرگز تسلیم نہیں کیا جائے گا اس موقع پر چوہدری جمیل سینئر نائب صدر پنجاب، طاہر محمودوڑائچ،جاوید اعوان، شاہد ممتاز، شاہد اعوان، چوہدری تنویر،راجہ بابر مصطفی،راجہ شاہد محمود، جمیل وارثی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Kallar Sydan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 12, December 2023) – The meeting of Patwaryan Association of Rawalpindi district was held on Monday in Kallar Syedan, in which the presidents and secretaries of all tehsils participated. Shabir Bhatti, district president of Patwaryan Association flatly refusing to perform duties on marriage halls and Patwaris on Torkham border, warned that whoever imposes rules and duties against the Assistant Commissioner, his orders will not be accepted at all. Addressing the meeting, he said that the Punjab government has now allocated billions of rupees in the name of village shine, but to date, no grant of one rupee has been provided in any village. The administration has put the entire burden on the local patwaris. Now it is being said that patwaris should collect a monthly tax of fifty rupees from every house and a hundred rupees from shops. Cleanliness tax will be collected from people suffering from He also rejected the decision to take the job of one-dish ban on marriage halls from patwaris and said that patwaris will do their job. The responsibility of bringing them to the Torkham border has also exceeded their authority by assigning the responsibility to the Patwari. The agencies that catch illegal Afghans should ensure their deportation. The Patwari will not go to the Torkham border for that. He strongly protested against AC Gujar Khan’s behavior and warned that AC Gujar Khan and others should correct their Qibla. Further, such orders will not be accepted at all. On this occasion Chaudhry Jameel Senior Vice President of Punjab, Tahir Mehmood Wardich, Javed Awan, Shahid Mumtaz, Shahid Awan, Chaudhry Tanvir, Raja Babar Mustafa, Raja Shahid Mehmood, Jamil Warsi and others also addressed.

چک مرزا کے راجہ سرفراز ہیڈ کانسٹیبل سے اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے

Chak Mirza’s Raja Sarfraz was promoted from Head Constable to ASI

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,12،دسمبر,2023)—کلرسیداں شہر کے ملحقہ گاؤں چک مرزا کے راجہ سرفراز ہیڈ کانسٹیبل سے اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے مسلم لیگ ن کے رہنماوں شیخ ندیم احمد،راجہ عاصم صدیق،راجہ قاسم،صوبیدار غلام ربانی،چوہدری شاہد گجر نے محکمانہ ترقی پر مبارک باد دی ہے۔

سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے حلقے این اے 53 اور پی پی 10 کی حلقہ بندی چوہدری نثار کے معاون خصوصی شیخ ساجد الرحمن نے اسلام آباد ہاۂ کورٹ میں چیلنج کردی

The delimitation of former interior minister Chaudhry Nisar Ali Khan’s constituency NA 53 and PP 10 was challenged in the Islamabad High Court by Sheikh Sajid Rahman, special assistant to Chaudhry Nisar

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,12،دسمبر,2023)—سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے حلقے این اے 53 اور پی پی 10 کی حلقہ بندی چوہدری نثار کے معاون خصوصی شیخ ساجد الرحمن نے اسلام آباد ہاۂ کورٹ میں چیلنج کردی۔چیف جسٹس عامر فاروق کا الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری، 13 دسمبر تک جواب طلب۔کمرہ عدالت میں موجود الیکشن کمیشن کے وکیل نے نوٹس وصول کر لیا۔ہائی کورٹ نے دو دن میں الیکشن کمیشن کو جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا،درخواست گزار کے وکیل کاشف ملک نے عدالت کو بتایا کہ این اے 53 اور پی پی 10 سے قانون گو حلقہ ساگری کو نکال کر گوجرخان میں شامل کردیا گیا لہذہ ساگری کو دوبارہ این اے 53 میں شامل کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کردی۔

بینظیر نشونما پروگرام اصل میں بہتر غذا اور بہتر صحت ہے, ڈاکٹر عابدہ پروین

A unique development program is actually better food and better health, Dr. Abida Parveen

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,12،دسمبر,2023)—ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں ڈاکٹر عابدہ پروین نے کہا کہ بینظیر نشونما پروگرام اصل میں بہتر غذا اور بہتر صحت ہے جس سے زچہ بچہ دونوں کی نشونما میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔ بینظیر انکم اسپورٹ کفالت پروگرام میں رجسٹرڈ خواتین اس پروگرام سے استفادہ کر سکتی ہیں جس کے تحت حاملہ خواتین کو ہر سہ ماہی دوہزار کی رقم دی جائے گی بچے کی پیدائش پر بھی دو ہزار اور بچی کی پیدائش پر اڑھائی ہزار روپے دیئے جائیں گے جب تک بچوں کی عمر دوسال ہو گی تب تک یہ رقم ملتی رہے گی۔ یہ رقم بینظیر کفالت کی رقم کے علاوہ ملے گی لہذہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی حامل خواتین اپنے شناختی کارڈ،بچے کے نادرا ب فارم اور حفاظتی ٹیکوں کے کارڈ کے ساتھ خود کو رجسٹرڈ کروائیں۔اس مقصد کے لیئے تحصیل کلرسیداں کی خواتین کے لیئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں میں بینظیر نشونما مرکز قائم کردیا گیا ہے خواتین اس میں خود کو تین ایام کے اندر اندر رجسٹرڈ کروا لیں۔

ڈاکٹر رقیعہ بی بی اور ڈاکٹر صائمہ بتول کو اسسٹنٹ پروفیسر میڈیکل آفیسر(گریڈ 19) کے عہدے پر ترقی

Dr. Raqiyya Bibi and Dr. Saima Batool have been promoted to the post of Assistant Professor Medical Officer (Grade 19)

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,12،دسمبر,2023)—سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں تعینات ایڈیشنل پرنسپل ویمن میڈیکل آفیسر ڈاکٹر رقیعہ بی بی اور ڈاکٹر صائمہ بتول کو اسسٹنٹ پروفیسر میڈیکل آفیسر(گریڈ 19) کے عہدے پر ترقی دے کر اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔یاد رہے کہ ڈاکٹر رقیعہ بی بی ایم سی کلر سیداں کے سابق رکن راجہ کامران عابد جبکہ ڈاکٹر صائمہ بتول سکولز ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائز عثمان غنی کی اہلیہ ہیں۔

تنویر ہاشمی اسسٹنٹ لکچرر گورنمنٹ بوائز ہائیرسیکنڈری سکول چوآخالصہ اپنی 34 سالہ خدمات سر انجام دینے کے بعد ریٹائر ہوگئے

Tanveer Hashmi, Assistant Lecturer, Government Boys Higher Secondary School, Choa Khalsa retired after completing 34 years of service

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,12،دسمبر,2023)—تنویر ہاشمی اسسٹنٹ لکچرر گورنمنٹ بوائز ہائیرسیکنڈری سکول چوآخالصہ اپنی 34 سالہ خدمات سر انجام دینے کے بعد ریٹائر ہوگئے۔ ان کے اعزاز میں پرنسپل اور سٹاف نے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا۔جس میں ان کی خدمات کو سراہا گیا۔سٹاف کے ہمراہ جب وہ اپنے آبائی گاؤں پنڈبینسو پہنچے تو ان کے کزن پروفیسر ڈاکٹر عزیز احمد ہاشمی،اعجاز احمد ہاشمی اور دیگر عزیز و اقارب نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے ان کا شاندار استقبال کیا۔

مقامی محنت کش محمد طارق مختلف امراض سے لڑتے لڑتے دار فانی کو کوچ کر گیا

Shoe reapier M Tariq passed away

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,12،دسمبر,2023)—مقامی محنت کش محمد طارق مختلف امراض سے لڑتے لڑتے دار فانی کو کوچ کر گیا وہ نہایت شریف النفس اور خوددار انسان تھا جو اندرون شہر چوآ روڈ کی فٹ پاتھ کی زمین پر بیٹھ کر پرانے جوتوں کی مرمت کرکے گھر کا نان نفقہ چلاتا تھا۔ وہ گزشتہ روز اپنے کام میں مصروف تھا کہ اس کی طبیعت خراب ہو گئی جس کے بعد اس کی روح قفس عنصری سے پرواز کر گئی۔ اسے رات گئے جناح کالونی کلرسیداں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ ادہر پریس کلب کلرسیداں کے صدر اکرام الحق قریشی نے محنت کش محمد طارق کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس کے درجات کی بلندی کی خصوصی دعا کی۔

مشہور منشیات کے مقدمہ 9سی میں ریاض کیانی عرف ناجی بری

Riaz Kayani alias Naji acquitted in famous drug case 9C

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,12،دسمبر,2023)—کلر سیداں کے مشہور منشیات کے مقدمہ 9سی میں ریاض کیانی عرف ناجی بری۔مقدمہ کی پیروی شاہد محمود سنگرال ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے کی۔ ایڈیشنل سیشن جج وسیم انجم کی عدالت سے مکمل ٹرائل کے بعد ملزم کو بری کردیا گیا منشیات کا یہ مقدمہ 2021 میں تھانہ کلر سیداں میں درج کیا گیا تھا۔

سہوٹ بدھال کے نمبردار اور سوئی ناردرن گیس اسلام اباد کے سابق اہلکار نمبردار محمد بشیر انتقال کر گئے

Nambardar Mohammad Bashir passed away in Sahot Badhal

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,12،دسمبر,2023)—گاوں سہوٹ بدھال کے نمبردار اور سوئی ناردرن گیس اسلام اباد کے سابق اہلکار نمبردار محمد بشیر انتقال کر گئے وہ شام کا کھانا کھانے کے بعد معمول کی گپ شپ میں مصروف تھے کہ ان کی سانسیں اکھڑ گئیں اور دل کا جان لیوا دورہ پڑا نمازجنازہ بروز منگل دن ایک بجے سہوٹ بدھال میں ادا کی جائے گی

 

Show More

Related Articles

Back to top button