DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Former SHO Inspector Shaikh Muhammad Qasim of Police Station Kallar Syedan has been promoted to the post of DSP

پولیس اسٹیشن کلرسیداں کے سابق ایس ایچ او انسپکٹر شیخ محمد قاسم ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی پا گئے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,13،دسمبر,2023)—پولیس اسٹیشن کلرسیداں کے سابق ایس ایچ او انسپکٹر شیخ محمد قاسم ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی پا گئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انوراور آر پی او راولپنڈی سید خرم علی نے انہیں بیج لگاتے ہوئے ان کی کامیابی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ادہر کلرسیداں کے تاجروں سابق کونسلروں مسعود احمد بھٹی،چوہدری توقیر اسلم،شیخ حسن ریاض،حاجی اخلاق حسین،راجہ ظفر محمود،زین العابدین عباس،شیخ حسن سرائیکی،شیخ توقیر احمد، حاجی طارق تاج،حاجی ریاست حسین،صوبیدار غلام ربانی،چوہدرہ شاہد گجر اور ایس ایچ او کلرسیداں سبطین الحسنین نے انہیں دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی مزید کامیابیوں کے لیئے دعا کی۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, December 13, 2023) — Former SHO Kallar Syedan, Inspector Sheikh Muhammad Qasim has been promoted to the rank of DSP, with congratulations pouring in from IG Punjab Dr. Osman Anwar and RPO Rawalpindi Syed Khurram Ali. Issuing commendations for his success and exemplary dedication, both officials praised Sheikh Muhammad Qasim’s achievements during a ceremony where they pinned the new badge on him.

Meanwhile, the business community and former councilors of Kallar Syedan, including Masood Ahmed Bhatti, Chaudhry Tauqir Islam, Sheikh Hassan Riaz, Haji Ikhlaq Hussain, Raja Zaffar Mahmood, Zain-ul-Abidin Abbas, Sheikh Hassan Saraiki, Sheikh Tauqir Ahmed, Haji Tariq Taj, Haji Riyasat Hussain, Sardar Ghulam Rabbani, Chaudhry Shahid Gujjar, and SHO Kallar Syedan Sabtain-ul-Hassanain, extended heartfelt congratulations and prayers for further success in Sheikh Muhammad Qasim’s future endeavors.”

پی ٹی ائی کے رہنما سابق رکن اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان کا مصروف دورہ نلہ مسلماناں و لہڑی

The busy visit of PTI leader and former member of assembly Col Muhammad Shabbir Awan to Nala Muslimana and Lehri

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,13،دسمبر,2023)—پی ٹی ائی کے رہنما سابق رکن اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان کا مصروف دورہ نلہ مسلماناں و لہڑی،انہوں نے سابق چیئرمین یوسی لہڑی راجہ ممتاز کی والدہ محترمہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی راجہ مہتاب کے والد راجہ محمد نواز کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور راجہ عمران سے ان کے چچا کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیاوہ سالگراں بھی گئے جہاں انہوں نے ماسثر افتاب کی رحلت پر لواحقین سے دلی افسوس کا اظہار کیا انہوں نے نلہ کھیرا جا کر چوہدری محمد حسین کی بھابھی کی وفات پر فاتحہ خوانی بھی کی وہ گاوں سالگراں بھی گئے جہاں انہوں نے حوالدار محمد یعقوب کے پوتے کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی اور وہ پنڈ بینسو بھی گئے جہاں انہوں نے صوبیدار رزاق کی اہلیہ کی وفات یر اظہار تعزیت کیا انہوں منیجر یوبی ایل ریاض بھٹی سے ان کے چچا کی وفات پر فاتحہ خوانی کی

ہر بار مری کی نامزدگی کی حمایت نہیں کی جا سکتی ,مسلم لیگ ن کے امیدوار حلقہ این اے 51 و سابق رکن پنجاب اسمبلی محمود شوکت بھٹی

Murree’s nomination cannot be supported every time, PML-N candidate for constituency NA-51 and former member of Punjab Assembly Mahmood Shaukat Bhatti

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,13،دسمبر,2023)—مسلم لیگ ن کے امیدوار حلقہ این اے 51 و سابق رکن پنجاب اسمبلی محمود شوکت بھٹی نے کہا ہے کہ وہ کلرسیداں اور کہوٹہ کی پول ووٹ مری اور کوٹلی ستیاں سے ایک لاکھ سے بھی زائد ہے ہماری آبادی اور ووٹیں بھی مری ضلع سے زیادہ ہیں اور ہم گزشتہ ساٹھ برسوں سے مری کو ووٹ دیتے چلے آ رہے ہیں مزید یہ پریکٹس کرنا عوام کے لیئے شاید قابل قبول نہ ہو۔انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر بار مری کی نامزدگی کی حمایت نہیں کی جا سکتی ہم نے کلر سیداں کا مقدمہ میاں نوازشریف سمیت تمام پارلیمانی بورڈ کے سامنے پیش کیا ہے۔ کلر سے مسلم لیگ ن کے پانچ امیدوار ہیں پارٹی قیادت اور پارلیمانی بورڈ عوامی خواہشات کا احترام کرے ہمارے اباو اجداد اور ہم مری کے امیدوار کو ووٹ دیتے رہے اب یہ نہیں چاہتے کہ ہماری نئی نسل بھی مری کے امیدوار کو ہی ووٹ دے۔ کلرسیداں کی آبادی اور پول ووٹ پورے حلقہ این اے 51 میں سب سے زیادہ ہیں ہم اسی بنیادپر مسلم لیگ ن سے نامزدگی کے خواہاں ہیں کلر کے لوگوں کو ان کا سیاسی حق ملنا چاہیے۔

مسلم لیگ ن کلر سٹی کے رہنماؤں نے نواز شریف کی باعزت بریت کا خیرمقدم

Leaders of Muslim League-N Kallar City welcomed the honorable acquittal of Nawaz Sharif

The President of PML-N Kallar City, Haji Akhlaq Hussain

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,13،دسمبر,2023)—مسلم لیگ ن کلر سٹی کے رہنماؤں حاجی اخلاق حسین،زین العابدین عباس،صوبیدار غلام ربانی، راجہ ظفر محمود،طاہر بھٹی،راجہ وحید جنجوعہ،ناصر منہاس،شیخ توقیر احمد مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی جنرل سیکرٹری سردار وسیم نے العزیزیہ کیس میں میاں نواز شریف کی باعزت بریت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے اپنا فیصلہ اللہ پر چھوڑ دیا تھا آج اللہ نے انہیں قوم کے سامنے سرخرو کیا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ایون فیلڈ ہو یا العزیزیہ سبھی میں نیب جیسے ادارے کو مسلم لیگ ن اور اس کی قیادت کے خلاف سیاسی مقاصد کے لیئے استعمال کر کے ہمارا الیکشن چرایا گیا اور ایک منظم سازش کے تحت عمران خان کو اقتدار میں لاکر ملکی تعمیر و ترقی کے سفر کو روکا گیا۔انہوں نے کہا کہ اگر ماضی میں نیب اور دیگر کے اشتراک سے نوازشریف کا راستہ نہ روکا جاتا تو ملک آج ایشیا میں سیاسی و اقتصادی میدان میں سر فہرست ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف وہیں سے سفر کا آغاز کریں گے جہاں اسے زبردستی روکا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج مسلم لیگ ن ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس کے پاس سب سے زیادہ امیدواروں نے ٹکٹ کے لیئے درخواستیں دی ہیں جبکہ پی ٹی آئی کا آج کوئی امیدوار میدان میں موجود نہیں، ہم نے ماضی میں تمام سیاسی انتقام اور قید و بند کو برداشت کیا مگر مخالفین آج پریس کانفرنسیں کرکے راہ فرار اختیار کر جاتے ہیں۔

بینظیر انکم اسپورٹ کفالت پروگرام میں رجسٹرڈ خواتین اس پروگرام سے استفادہ کر سکتی ہیں,ڈاکٹر عابدہ پروین

Women registered in Benazir Income Sport Sponsorship Program can benefit from this program, Dr. Abida Parveen

www.pothwar.com/ THQ Hospital, Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,13،دسمبر,2023)—ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں ڈاکٹر عابدہ پروین نے کہا کہ بینظیر نشونما پروگرام اصل میں بہتر غذا اور بہتر صحت ہے جس سے زچہ بچہ دونوں کی نشونما میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔ بینظیر انکم اسپورٹ کفالت پروگرام میں رجسٹرڈ خواتین اس پروگرام سے استفادہ کر سکتی ہیں جس کے تحت حاملہ خواتین کو ہر سہ ماہی دوہزار کی رقم دی جائے گی بچے کی پیدائش پر بھی دو ہزار اور بچی کی پیدائش پر اڑھائی ہزار روپے دیئے جائیں گے جب تک بچوں کی عمر دوسال ہو گی تب تک یہ رقم ملتی رہے گی۔ یہ رقم بینظیر کفالت کی رقم کے علاوہ ملے گی لہذہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی حامل خواتین اپنے شناختی کارڈ،بچے کے نادرا ب فارم اور حفاظتی ٹیکوں کے کارڈ کے ساتھ خود کو رجسٹرڈ کروائیں۔اس مقصد کے لیئے تحصیل کلرسیداں کی خواتین کے لیئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں میں بینظیر نشونما مرکز قائم کردیا گیا ہے خواتین اس میں خود کو تین ایام کے اندر اندر رجسٹرڈ کروا لیں۔

منشیات فروش محمد شبیر سکنہ نلہ مسلماناں کے قبضے سے 465گرام چرس برآمد

465 grams of hashish was recovered from the possession of drug dealer Mohammad Shabbir of Nala Muslimana

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,13،دسمبر,2023)—کلر سیداں پولیس نے تین مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات اور تین بوتل شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔پولیس کے مطابق منشیات فروش محمد شبیر سکنہ نلہ مسلماناں کے قبضے سے 465گرام چرس،محمد نذیر سکنہ مانسہرہ کے قبضہ سے دو بوتل شراب ولایتی جبکہ ملزم زبیر مظاہر سے ایک بوتل شراب برآمد کر لی ہے۔

جسوالہ میں چوھدری جہانگیر اختر کی ہمشیرہ انتقال کر گئی

Aunty of Ch Jhangir Akhtar passed away in Jaswala

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,13،دسمبر,2023)—ایٸر کموڈور چوھدری جہانگیر اختر اورچوھدری تعظیم اختر کی ہمشیرہ, بریگیڈیر ریٹاٸرڈ مشتاق علی خان کی پھوپھی زاد،ایم ڈی گارڈن ویو ریسٹورنٹ کلر سیداں ڈاکٹر مسعود اختر کی تای صاحبہ اور ایم ڈی شیل پٹرولیم کلر سیداں مرزا سہیل اطلس کی خالہ انتقال کر گئی ہیں۔ نمازِ جنازہ بروز بدھ دن گیارہ بجے گاٶں جسوالہ نزد کلرسیداں میں ادا کی جاۓ گی۔

سوئی ناردرن گیس کے سابق اہلکار نمبردار راجہ محمد بشیر کی نمازجنازہ چوآخالصہ کے قریب سہوٹ بدھال میں ادا کی گئی

Funeral prayers of ex-employee of Sui Northern Gas Nambardar Raja Mohammad Bashir was offered in Sahot Badhal near Choa Khalsa

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,13،دسمبر,2023)—سوئی ناردرن گیس کے سابق اہلکار نمبردار راجہ محمد بشیر حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے نمازجنازہ چوآخالصہ کے قریب سہوٹ بدھال میں ادا کی گئی۔ جس میں سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی،سید راحت علی شاہ،چوہدری شاہد گجر،راجہ غلام نقی،ٹھیکیدار محمد ظہیر،صوبیدار غلام ربانی،شہزاد مالک مغل،راجہ شفیق الحق،مسعود احمد بھٹی،قاضی زاہد نعیم،عبدالصبور بھٹی،احسان الحق قریشی،راجہ محمد اقبال دھمیال،راجہ محمد ضیارب،قاضی ارشد محمود،وقاص گجر،حافظ یاسین لنگڑیال،سید ضیاالحسن شاہ،چوہدری الفت حسین،ملک عظمت محمود،نمبردار فرحت عباس، شعیب بھٹی،وحید بھٹی،راجہ یامین عادل،شیخ تراب علی،راجہ پرویز اختر کیانی،اکرام الحق قریشی،راجہ محمد طارق،نمبردار فاروق،نمبردار عرفان اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button